Spellings

Biodiversity (UM Unit-3)

Biodiversity,bio 9th, biology 9th, bio chapter 3 9th,biology class 9th,class 9th biology,biology notes,

باب نمبر 3۔ بائیو ڈائیورسٹی (تنوع حیات)

بائیو ڈائیورسٹی سے مراد کسی سپی شیز کی____ ہے۔

-1

کمیونٹی

پاپولیشن

ورائٹی

تعداد

 

زمین پر موجود جا نداروں کی اقسام ہیں۔

-2

1کروڑ

20لاکھ

2لاکھ

10ہزار

 

کلاسیفیکیشن کی درست تر تیب ہے۔

-3

آرڈر،فائیلم،کلاس

کلاس، آرڈر، فائیلم

فائیلم،آرڈر،کلاس

فائیلم، کلاس، آرڈر

 

کلاسیفیکیشن  کے مطا بق انسا ن کا " آرڈر " کیا ہے؟

-4

ہومو

ہو می نا ئیڈی

پرائی میٹس

ممیلیا

 

کلاس ایک گروپ ہے قریبی تعلق رکھنے والے۔

-5

فیمیلزکا

آرڈرز کا

سپی شیز کا

جینز کا

 

فیملی ایک گروپ ہے قریبی تعلق رکھنے والے۔

-6

آرڈرز کا

کلاسز کا

سپی شیز کا

جینز کا

 

قر یبی  سپی شیز کا گروپ کہلا تا ہے۔

-7

کنگڈم

فا ئیلم

جینس

آرڈر

 

ایک جینس گروپ ہے قریبی تعلق رکھنے والی۔

-8

فیملیز کا

کلاسز کا

سپی شیز کا

آرڈرز کا

 

کلاسیفیکیشن کی بنیا دی اکا ئی ہے۔

-9

فیملی

جینس

سپی شیز

کلاس

 

جنسی تولید سے محروم جا نور ہے۔

-10

گدھا

گھوڑا

خچر

بندر

 

اس کا تعلق جانداروں کی کلاسیفیکیشن سے ہے۔

-11

باٹنی

اینا ٹمی

انٹو مولوجی

ٹیکسا نومی

 

ارسطو کی کتاب"ڈی اینیما" کا عر بی تر جمہ کس نے کیا؟

-12

جان رے

کارلس لینیئس

ٹورنی فورٹ

ابن رُشد

 

ارتقا کی تھیوری پیش کی۔

-13

لا مارک

بو علی سینا

ڈارون

ارسطو

 

آرڈر کا ٹیکسون  متعا رف کروایا پہلی  مر تبہ:

-14

جان رے

ری وائٹس

لینیئس

ٹورنی فورٹ

 

جانداروں کی کلاسیفیکیشن کا سب سے پہلا سسٹم کس نے متعا رف کروایا؟

-15

رابرٹ وٹیکر

کارلس لینیئس

ارسطو

ارنسٹ ہیکل

 

کارلس لینیئس نے فطرت کو_____ کنگڈم میں تقسیم کیا۔

-16

پانچ

چار

تین

دو

 

کنگڈم پرو ٹسٹا کس نے تجو یز کیا؟

-17

جا بر بن حیان

آرہینس

ابوعثمان

ارنسٹ ہیکل

 

تین کنگڈم کلاسیفیکیشن تجو یز کی۔

-18

لینئس

کنگ

ای چیٹین

ارنسٹ ہیکل

 

پانچ کنگڈم سسٹم متعا رف کروایا۔

-19

رابرٹ وٹیکر

مار گولس اینڈ شوارنز

ٹو نی فورٹ

ارٹسٹ ہیکل

 

کنگڈم پرو ٹسٹا کی اقسا م ہیں۔

-20

پانچ

چار

تین

دو

 

ان میں سے کون اے سیلو لر ہے؟

-21

وائرس

فنجائی

بیکٹیریا

انسان

 

بیکٹیر یا کو کونسے کنگڈم میں شا مل کیا جا تا ہے؟

-22

پوریفرا

پروٹسٹا

مونیرا

فنجائی

 

اس کنگڈم میں پرو کیر یو ٹک جاندار شامل ہیں۔

-23

پلانٹی

فنجائی

مونیرا

پروٹسٹا

 

کونسا جاندار کنگڈم مو نیرا میں شا مل ہے؟

-24

وائرس

فنجائی

الجی

سائنو بیکٹیر یا

 

مندرجہ ذیل میں سے کون سے گروہ کے تمام ممبرپروکر پوٹس ہیں؟

-25

پودے

بیکٹیریا

پرو ٹسٹا

جانور

 

کنگڈم فنجائی کی عام مثال ہے۔

-26

موسسز

الجی

فرن

کھمبی

 

بائیو لو جسٹ جس نے پہلی دفعہ بائی نو میئل کلچر کا طر یقہ متعارف کروایا۔

-27

ڈارون

ریڈی

کارلس لینیئس

ارسطو

 

پیاز کا سا ئنسی نام ہے۔

-28

ایسٹیریاس  روبینز

فیلس ڈو مسٹی کس

زیا میز

ایلیئم کیپا

 

یو کیکیٹس کے درخت برآمد کیے۔

-29

ان میں کوئی نہیں

افر یقہ

آسٹریلیا

چین

 

ایسی سپی شیز جو کسی ایکو سسٹم میں موجود نہ ہو اس ایکو سسٹم کا کہلا تی ہے۔

-30

پاپو لیشن

نا پید سپی شیز

عالمی ایکو سسٹم

اینڈ ینجر ڈسپی شیز

 

آج زمین پر انسا نی آبادی کتنے ملین ہے؟

-31

آٹھ سو

چھ سو

چار سو

دو سو

 

ہر منٹ بعد دنیا کی آبادی میں____ افراد کا اضا فہ ہو تا ہے۔

-32

490

290

280

180

 

سٹار فش کھا تی ہے۔

-33

گھونگے

بیکٹیریا

فنجائی

الجی

 

ہمالیہ جنگل پرا جیکٹ شروع ہوا۔

-34

2013

1997

1995

1991

 

ہو بارہ بسٹر ایک بڑا / بڑی_____ ہے۔

-35

پودا

رپیٹا ئلز

پرندہ

مچھلی

 

پا کستان کا قومی جانور ہے۔

-36

مور

بھیڑ

ہو بارہ بسٹرڈ

مارخور

 

پاکستان کا قومی پرند ہ ہے۔

-37

عقاب

کبوتر

چڑیا

چکور

 

کلاسیفیکیشن  سے مراد جانداروں کو___کی بنیاد پر گروہوں میں تقسیم کرنا ہے۔

-38

اپنی بقا کے لیے اختیار طریقہ

سانس لینے کا طریقہ

موجود مشترکہ خصوصیات

خوراک کھانے کا طریقہ

 

وائرسز کو کون سے کنگڈم میں شامل کیا جاتا ہے؟

-39

ان میں کوئی نہیں

پروٹسٹا

مونیرا

فنجائی

 

قریبی جنیرا مل کر ایک___بناتے ہیں۔

-40

فائیلم

کلاس

فیملی

آرڈر

 

یونی سیلولر یو کیریوٹس کا تعلق کون سے کنگڈم سے ہے؟

-41

صرف فنجائی

صرف پروٹسٹا

فنجائی اور مونیرا

فنجائی اور پلانٹی

 

بائی نومئیل نومن کلچر میں___کے نام کا پہلا حرف ہمیشہ بڑا لکھا جاتا ہے۔

-42

سپی شیز

جینس

کلاس

فیملی

 

ایک جاندار کا سائنسی نام لکھنے کا درست طریقہ کونسا ہو سکتا ہے؟

-43

E.Coli

Grant’s gazelle

Saccharaum

Canis lupis

 

ایک جاندار ملٹی سیلولر ہے،فوٹو سنتھی سیز کر سکتا ہے اور ملٹی سیلولر سیکس آرگنز رکھتا ہے۔اس کا تعلق کون سے کنگڈم سے ہے؟

-44

اینیمیلیا

پلانٹی

فنجائی

پروٹسٹا

 

ایک ہی___میں شامل سپی شیز ایک دوسرے سے زیادہ قریبی تعلق رکھتی ہیں بانسبت ان سپی شیز کے جو ایک ہی___میں شامل ہوں۔

-45

فیملی۔جینس

کلاس۔آرڈر

فیملی۔آرڈر

فائیلم۔کلاس

 

جب ایک سپی شیز کا آخری ممبر بھی مرجائے تو ایسی سپی شیز کیا کہلاتی ہیں؟

-46

اینڈینجرڈ

تھریٹنڈ

ناپید

قائم و دائم

 

ہوبارہ بسٹرڈ کس موسم میں پاکستان میں ہجرت کر کے آتا ہے اور ٹھہرتا ہے؟

-47

سردیوں میں

خزاں میں

بہار میں

گرمیوں میں

 

مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کریں۔

 

 

  کلاسیفیکیشن  کی تعریف کریں اور اس کے دو مقا صد بیا ن کریں۔

س1

وہ عمل جس میں بائیولوجسٹس جانداروں کی اقسام کو گروپس اور سب گروپس میں تقسیم کرتے ہیں ،اسے کلاسیفیکیشن کہتے ہیں۔  اس کے مقاصد:
1۔جانداروں کے مابین مشابہتیں(ایک جیسی خصوصیات) اور اختلافات کا تعین کرنا تاکہ ان کا مطالعہ آسان ہو جائے۔
2۔جانداروں کے مابین ارتقائی رشتہ تلاش کرنا۔

ج۔

 

 

بائی نومئیل  نومن کلیچر کی تعریف کریں۔ اس کے دو اصول بیان کریں۔

س2

جانداروں کو سائنسی نام دینے کا طریقہ  بائی نومئیل نومن کلچر کہلاتا ہے جیسا کہ لفظ بائی نومئیل کے نام سے ظاہر ہے ہر سپی شیز کا سائنسی نام دو ناموں پر مشتمل ہوتا ہے۔

ج۔

 

 

بائیو ڈائیورسٹی سے کیا مراد ہے؟

س3

بائیو ڈائیورسٹی کی اصطلاح دو الفاظ بائیو اور ڈائیورسٹی سے ماخوذ ہے۔ بائیو ڈائیورسٹی سے مراد سپی شیز کی ورائٹی ہے اور ہر سپی شیز کے اندر موجود جانداروں کی ورائٹی ہے۔ بائیو ڈائیورسٹی مختلف ایکو سسٹمز میں موجود جانداروں میں ورائٹی ماپنے کا پیمانہ ہے۔

ج۔

 

 

بائیو ڈائیورسٹی  کی اہمیت کے دو نکات لکھیں۔

س4

جانداروں کی بائیوڈائیورسٹی ہی سے انسان خوراک حاصل کرتا ہے۔ ادویات کی ایک بڑی مقدار بلا واسطہ جانداروں سے ہی حاصل کی جاتی ہے۔ صنعتی مادے مثلاً فائبرز،رنگ،ریزنز،گمز، چسپاں ہونے والے مادے، تیل اور ربڑ وغیرہ پودوں سے براہ راست حاصل کیے جاتے ہیں۔ ایکو سسٹمز کو بنانے اور قائم رکھنے میں بائیو ڈائیورسٹی کا کردار بہت اہم ہے۔

ج۔

 

 

کنگڈم مونیرا کے جانداروں کی خصوصیات لکھیں۔

س5

1۔یہ جاندار پروکیریوٹک سیلز کے بنے ہوتے ہیں۔ مونیرنز یونی سیلولر ہوتے ہیں تاہم ان کی کچھ اقسام کالونیاں بنا سکتی ہیں۔
2۔زیادہ تر مونیرز ہیٹروٹراف ہیں لیکن چند ایک فوٹو سینتھی سیز کر سکتے ہیں۔

ج۔

 

 

آپ وائرسز کو کس مقام پر رکھتے ہیں؟/کلاسیفیکیشن میں وائرسز کا کیا مقام ہے؟

س6

وائرسز جانداروں کی کچھ خصوصیات دکھاتے ہیں ۔وائرسز میں DNAاورRNAہوتا ہے جو ایک غلاف مین لپٹا ہوتا ہے۔ وائرسز پیراسائیٹ ہوتے ہیں اور صرف زندہ سیلز مین جا کر ہی تو لید کرتے اور مختلف بیماریاں  پھیلاتے ہیں۔ کرسٹلز بن جانے کی خاصیت کی بنا پر انہیں بے جان خیال کیا جاتا ہے۔

ج۔

 

 

" ٹیکسون اورٹیکسانومی کا نظامِ مراتب"کی تعریف کریں۔

س7

گروپس جن میں جانداروں کی کلاسیفیکیشن کی جاتی ہے ٹیکسانومی کے ٹیکسا:(واحد ٹیکسون) کہلاتے ہیں اور ان کی ترتیب ٹیکسانومی کا نظامِ مراتب کہلاتی ہے۔

ج۔

 

 

پاکستان میں اینڈینجرڈ سپی شیز کے نام بتائیں۔

س8

انڈس ڈولفن،مارکوپولو بھیڑ،ہوبارہ بسٹرڈ۔

ج۔

 

 

"ناپید" اور" اینڈینجرڈ" میں کیا فرق ہے؟

س9

ناپید سپی شیز: کسی ایکو سسٹم میں ایک سپی شیز اس وقت ناپید کہلاتی ہے جب یہ یقین ہو جائے کہ اس کا آخری جاندار بھی اس ایکو سسٹم میں مر چکا ہے۔
اینڈینجرڈ سپی شیز: جب کسی سپی شیز کے ستقبل قریب میں ناپید ہو جانے کا  خطرہ ہو تو ایسی سپی شیز کو انڈینجرڈ سپی شیز کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

ٹیکسانومی اور سسٹیمیٹکس میں فرق کریں۔

س10

بائیولوجی کی وہ شاخ جس میں جانداروں کو سائنسی نام دیا جاتا ہے  اور ان کی کلاسیفیکیشن کی جاتی ہے ،ٹیکسانومی کہلاتی ہے جبکہ سسٹیمیٹکس میں جانداروں کی کلاسیفیکیشن کرنے کے علاوہ ان کی ارتقائی تاریخ کا پتہ بھی لگایا جاتا ہے۔

ج۔

 

 

انسا ن کی سادہ  کلاسیفیکیشن  بیان کریں۔

س11

کنگڈم: اینمیلیا۔۔۔فائیلم: کورڈیٹا۔۔۔کلاس:مملیا۔۔۔۔آرڈر: پرائی میٹس۔۔۔۔ فیملی: ہومی نائیڈی۔۔۔۔جینس: ہومو۔۔۔۔سپی شیز: ہومو سیپی اینز

ج۔

 

 

کنگڈم فنجائی کی دو خصوصیات لکھیں۔

س12

1۔کنگڈم فنجائی میں یو کیریوٹک ملٹی سیلولر، ہیٹروٹرافک جاندار شامل ہیں۔
2۔یہ جاندار خوراک کو جذب کر کے جسم مین لے جاتے ہیں۔زیادہ تر فنجائی ڈی کمپوزرز ہیں۔

ج۔

 

 

پرائیونز اور وائرائیڈز میں فرق واضح کریں۔

س13

پرائیونز صرف پروٹین سے بنے ہوتے ہیں جبکہ وائرائیڈز صرفDNAکے ٹکڑوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔

ج۔

 

 

 اینڈینجرڈ سپی شیز  سے کیا مراد ہے؟

س14

ایسی سپی شیز جس کا مستقبل قریب مین ناپید ہو جانے کا خطرہ ہو اینڈینجرڈ سپی شیز کہلاتی ہیں۔

ج۔

 

 

"مٹر" کی سادہ  کلاسیفیکیشن  بیان کریں۔

س15

مٹر

ٹیکسا

مٹر

ٹیکسا

ج۔

فی بیسی

فیملی

پلانٹی

کنگڈم

 

پائی سم

جینس

میگنولیوفائٹا

فائیلم

 

پائی سم سیٹی وم

سپی شیز

میگنولیوپسیڈا

کلاس

 

 

 

فی بیلیز

آرڈر

 

 

 

ہوبارہ بسٹرڈ اور مارکو پولو بھیڑ کا تعارف بیان کریں۔

س16

ہوبارہ بسٹرڈ: یہ 60سینٹی میٹر لمبا ایک بڑا ہمہ خور پرندہ ہے۔ یہ سردیوں کے موسم میں پاکستان میں سابقہ سوویت یونین کے علاقوں سے  نقل مکانی کر کے آتا ہے اور تھر اور چولستان کے صحراوں میں قیام کرتا ہے۔
مارکو پولو بھیڑ: یہ جانور پاکستان میں زیادہ تر خنجراب ،نیشنل پارک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پائے جاتے ہیں اور پچھلی دو دہائیوں سے اس کی تعداد میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ WWF-Pنے اس کے تحفظ کے لیے پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے۔

ج۔

 

 

فلورا اور فانا میں فرق بیان کریں۔

س17

فلورا پودوں کی جبکہ فانا جانوروں کی بائیو ڈائیورسٹی کو کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

پانچ کنگڈم کلاسیفیکیشن کی بنیاد کیا تھی؟

س18

سیلولر آرگنائزیشن: پروکریوٹک، یونی سیلولر اور ملتی سیلولر یو کیریوٹک ہے۔
خوراک کے حصول یا تیاری کے طریقے:فوٹو سینتھی سیز،خوراک کو جذب کر کے جسم مین لے جانا اور خوراک کھا کر جسم میں لے جانا ،ان بنیادوں پر جانداروں کی کلاسیفیکیشن پانچ کنگڈمز مین کی گئی۔

ج۔

 

 

کارلس لینس  کی کلاسیفیکیشن میں خدمات بیان کریں۔

س19

کارلس لینیئس ایک سویڈش بائیولوجسٹ تھا۔اس نے مشابہہ جسمانی خصوصیات کے مطابق سپی شیز کی کلاسیفیکیشن کی۔

ج۔

 

 

سپی شیز کے معدوم ہونے کی بڑی وجوہات لکھیں۔

س20

سپی شیز کے معدوم ہونے کی  وجوہات: مساکن کی تباہی،جنگلات کا کٹاؤ، زیادہ شکار اور اور سپی شیز کا متعارف کروایا جانا یا نکالا جانا،پولیوشن اور آپ و ہوا میں تبدیلی سپی شیز کے معدوم ہونے کی وجوہات ہیں۔

ج۔

 

 

کلاس اور آرڈر میں فرق لکھیں۔

س21

کلاس،ایک قریبی آرڈر کا ایک گروپ ہے جبکہ ایک آرڈر قیبی فیملیز کا گروپ ہے۔

ج۔

 

 

ایکو سسٹم میں بائیو ڈائیورسٹی کا کردار بیان کریں۔

س22

ایکو سسٹمز کو بنانے اور قائم رکھنے میں بائیو ڈائیورسٹی کا کردار بہت اہم ہے۔ بائیو ڈائیورسٹی کا  نہ صرف ہماری فضا کی کیمسٹری کو  باقاعدہ بنانا ہے  بلکہ یہ غذائی مادوں کے چکر اور زرخیزی کی فراہمی میں بھی براہ راست شامل ہے۔

ج۔

 

 

کلاسیفیکیشن کی  تعریف کریں۔اس بنیادی اکائی کیا ہے؟

س23

وہ عمل جس میں بائیولوجسٹس جانداروں کی اقسام کو گروپس اور سب گروپس میں تقسیم کرتے ہیں ،اسے کلاسیفیکیشن کہتے ہیں۔ کلاسیفیکیشن کی بنیادی اکائی سپی شیز ہے۔

ج۔

 

کراس بریڈنگ میں کس قسم کے جانور پیدا ہوتے ہیں؟ /خچر غیر فطری کراس کا نتیجہ ہے، کیوں؟

س24

غیر فطری حالات میں دو مختلف مگر قریبی سپی شیز کے جاندار بھی  آپس میں جنسی تولید کا عمل کر سکتے ہیں۔ (کراس بریڈ) اس طرح کے غیر فطری کراس عموماً جنسی تولید کی اہلیت سے محروم بچے پیدا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر گدھے اور مادہ گھوڑی کے درمیان غیر فطری کراس سے جنسی تولید کی اہلیت سے محروم خچر پیدا ہوتا ہے۔

ج۔

 

 

آٹو ٹرافس اور ہیٹرو ٹرافس میں فرق لکھیں۔

س25

وہ جاندار جو اپنی خوراک خود تیار کر سکتے ہیں آٹو ٹرافس کہلاتے ہیں جبکہ ایسے جاندار جو اپنی خوراک خود تیار نہیں کر سکتے ہیٹرو ٹرافس کہلاتے ہیں۔

ج۔

 

 

ہم سائنسی نام کیسے رکھتے ہیں؟ ایک مثال دیں۔

س26

سائنسی ناموں کو عام طور پر ٹیڑھی لکھائی یعنی اٹیلکس میں ٹائپ کیا جاتا ہے، جیسے(Homo sapeins)۔ جب ہاتھ سے لکھنا ہوتو نام کے نیچے خط کھینچے جاتے ہیں۔ جینس کے نام کو ہمیشہ بڑے حروف سے شروع کیا جاتا ہے جبکہ سپی شیز کے نام کو کبھی بھی بڑے حروف سے شروع نہیں کیا جاتا ۔ سائنسی نام پہلی مرتبہ مکمل نام لکھا جاتا ہے جب یہ دہرایا جا رہا ہو تو پہلے کا مخفف استعمال کیا جاتا ہے۔

ج۔

 

 

پاکستا ن کے قو می جانور اور پرندے کا نام لکھیں۔

س27

پاکستان کا قومی پرندہ چکور پیٹریج اور قومی جانور مارخور ہے۔

ج۔

 

 

ناپید سپی شیز سے کیا مراد ہے؟ ایک مثال دیں۔

س28

کسی ایکو سسٹم میں ایک سپی شیز اس وقت ناپید کہلاتی ہے جب یہ یقین ہو جائے کہ اس کا آخری جاندار بھی اس ایکو سسٹم میں مر چکا ہے۔

ج۔

 

 

جنگلات کی کٹائی سے کیا مراد ہے؟

س29

جنگلاتی قطعہ زمین کو غیر جنگلاتی بنانے کے لیے درختوں کی کٹائی،جنگلات کا خاتمہ یا جنگلات کو ختم کرنا یعنی جنگلات کی کٹائی/ ڈی فار سٹیشن کہلاتی ہے۔

ج۔

 

 

جنگلات کے خاتمے کی دو وجوہات لکھیں۔

س30

1۔ جنگلات کا خاتمہ اس وقت کیا جاتا ہے جب لکڑی، زراعت اور شہروں کی آبادی  کی خاطر ان کو کاٹا یا ہٹایا جاتا ہے۔
2۔پھلوں،مصالحہ جات، تمباکو، صابن،کاغذ اور کپڑے سے روپیہ کمانے کی دوڑ نے لوگوں کو جنگلات ختم کرنے پر اُکسایا ہے اور یہ جنگلات کے خاٹمہ کا باعث بن رہا ہے۔

ج۔

 

 

ٹیکسون کیا ہوتا ہے؟

س31

ٹیکسانومی کے واحد ٹیکسا" ٹیکسون" کہلاتے ہیں۔

ج۔

 

 

ٹیکسانومی کی تعریف کریں۔

س32

بائیولوجی کی وہ شاخ جس میں جانداروں کو سائنسی نام دیا جاتا ہے  اور ان کی کلاسیفیکیشن کی جاتی ہے ،ٹیکسانومی کہلاتی ہے۔

ج۔

 

 

تین کنگڈم کلاسیفیکیشن سے کیا مراد ہے؟

س33

تین کنگڈم کلاسیفیکیشن : ارنسٹ ہیکل نے جانداروں کی کلاسیفیکیشن کا ایک نیا کنگڈم پرٹسٹا متعارف کروایا۔اس سسٹم کے مطابق بیکٹیریا کو کنگڈم پرٹسٹا جبکہ فنجائی کو کنگڈم پلانٹی مین ہی رہنے دیا گیا ۔اس سسٹم نے بھی پروکیریوٹس اور یو کیریوٹس میں واضح فرق نہیں کیا۔

ج۔

 

 

وائسز اے۔سیلولر کہلاتے ہیں کیوں؟

س34

وائرسز اے۔سیلولر ہوتے ہیں یعنی ان میں سیلولر آرگنائزیشن نہیں پائی جاتی۔اس کے باوجود جانداروں کی کچھ خصوصیات دکھاتے ہیں۔

ج۔

 

 

ماڈرن جنیٹکس کا علم کس قسم کی معلومات دیتا ہے؟

س35

ماڈرن جنیٹکس جینز کے بارے میں معلومات دیتا ہے اور وراثت میں ان کے کردار کی وضاحت کرتا ہے۔

ج۔

 

 

جنگلات بائیو سفئیر میں کس طرح توازن قائم رکھتے ہیں؟

س36

جنگلات ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آلودگی کے مادوں کو جذب کر کے بائیو سفیئر میں توازن قائم رکھتے ہیں۔

ج۔

 

 

کون سی دو تنظیمیں پاکستان میں بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔

س37

1۔ انٹر نیشنل یونین فار دی کنزرویشن آف نیچر اور نیچر ریسورسز۔۔۔۔۔۔2۔ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ۔پاکستان۔

ج۔

 

 

پانچ کنگڈم  کلاسیفیکیشن کب اور کس نے متعا رف کروایا؟

س38

1967ء میں رابرٹ ویٹکر نے پانچ کنگڈم کلاسیفیکیشن سسٹم متعارف کروایا۔

ج۔

 

 

ڈی فار سٹیشن کی تعریف کریں۔ اس کی وجوہات لکھیں۔

س39

ڈی فار سٹیشن سے مراد قطعہ زمین کو غیر جنگلاتی بنانے کے لیے درختوں کی کٹائی ہے۔اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں:
1۔بعض اوقات جنگلات کے خاتمے کا عمل آہستہ ہوتا ہے اور بعض اوقات شہروں کی ترقی کے لیے درختوں کی کٹائی تیز رفتار اور تباہ کن ہوتی ہے۔
2۔لکڑی،زراعت اور شہروں کی آبادکاری کی خاطر ارادتاً ان کو ہٹانا۔

ج۔

 

 

سپی شیز سے کیا مراد ہے؟

س40

ایسے مماثل جانداروں کا گروہ جو فطری طور پر آپس مین جنسی تولید کی اہلیت رکھتے ہوں،سپی شیز کہلاتے ہیں۔ ایک سپی شیز کے جاندار جنسی تولید کے لحاظ سے دوسری سپی شیز کے جانداروں سے الگ ہوتے ہیں۔مثلاً انسان ایک سپی شیز ہے۔

ج۔

 

 

وائسز کا شمار پانچ کنگڈم سسٹم میں کیوں نہین کیا جاتا؟

س41

وائرسز اے۔سیلولر ہوتے ہیں یعنی ان میں سیلولر آرگنائزیشن نہیں پائی جاتی۔اس کے باوجود جانداروں کی کچھ خصوصیات دکھاتے ہیں۔
وائرسز جانداروں کی کچھ خصوصیات دکھاتے ہیں ۔وائرسز میں DNAاورRNAہوتا ہے جو ایک غلاف مین لپٹا ہوتا ہے۔ وائرسز پیراسائیٹ ہوتے ہیں اور صرف زندہ سیلز مین جا کر ہی تو لید کرتے اور مختلف بیماریاں  پھیلاتے ہیں۔ کرسٹلز بن جانے کی خاصیت کی بنا پر انہیں بے جان خیال کیا جاتا  اس لیے وہ پانچ کنگڈم کلاسیفیکیشن سسٹم میں شامل نہیں ہیں۔

ج۔

 

 

کنگڈم پلانٹی سے کیا مراد ہے؟ اس کی دو خصوصیات بیان کریں۔

س42

1۔ اس کنگڈم میں یوکیریوٹک ملٹی سیلولر آٹو ٹرافس شامل ہیں پودے فوٹو سینتھی سیز کے ذریعے اپنی خوراک خود بناتے ہیں۔
2۔اس میں ملٹی سیلولر سیکس آرگن پائے جاتے ہیں اور لائف سائیکل میں ایمبریو بناتے ہیں۔

ج۔

 

 

پیاز اور مٹر کا سائنسی نام لکھیں۔

س43

پیاز: ایلیئم کیسپا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مٹر: پائی سم سیٹی وم

ج۔

 

 

کسی علاقہ میں جانداروں کی ڈائیورسٹی کا انحصار کون سے چار عوامل پر ہے؟

س44

کسی علاقہ میں پودوں یعنی فلورا اور جانوروں یعنی فانا کی ڈائیورسٹی کا انحصار وہاں کی آب و ہوا،اُنچائی، مٹی اور دوسری سپی شیز کی موجودگی پر ہے۔

ج۔

 

 

زیادہ شکار( اوور ہنٹنگ) کا سپی شیز پر اثر لکھیں۔

س45

جانوروں کا زیادہ شکار سینکڑوں سپی شیز کے معدوم ہو جانے اور اس سے بھی زیادہ اینڈینجرڈ ہو جانے کی ایک بڑی وجہ ہے۔اینڈینجرڈ ہو جانے والی سپی شیز میں وہیل،آئی بیکس، اڑیال اور پاکستان کا قومی جانور مارخور وغیرہے۔ تجارتی مقاصد کے لیے قانونی اور غیر قانونی شکار  جانداروں کی بقاء کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

ج۔

 

سی سٹار(سٹار فش) کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟

س46

سٹار فش گھونگھوں کو کھاتی ہے اگر سمندر کے کسی علاقے سے سی سٹار کو نکال دیا جائے تو گھونگھوں کی تعداد مین تیزی سے اضافہ ہو جاتا ہے۔بڑی تعداد میں موجود گھونگھے چھوٹے جانوروں کا شکار کرتے ہیں اور ان کی بقاء کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں۔

ج۔

 

زمینی کٹاؤسے کیا مراد ہے؟

س47

سیلابوں اور تیز ہواؤں سے زمین کی اوپر والی زرخیز تہہ کا کٹاؤ "زمینی کٹاؤ" کہلاتا ہے۔

ج۔

 

بائیو ڈائیورسٹی پر انسا ن کے کیا اثرات ہیں؟

س48

10ہزار سال قبل تک زمین پر انسانوں کی تعداد 50 لاکھ تھی۔ زراعت و صنعت کی ترقی نے انسانی آبادی میں بھی اضافہ کیا اور آج زمین پر انسان کی تعداد 6ارب ہے۔ انسانی زندگی کی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششیں بائیو ڈائیورسٹی کی باء کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ مساکن کی تباہی،جنگلات کی کٹائی،زیادہ کاشتکاری اور سپی شیز کا متعارف کروایا جانا یا نکالا جانا، پولیوشن اور آب و ہوا میں تبدیلی سپی شیز کے معدوم ہونے کی بڑی وجہ ہے۔

ج۔

 

انڈس ڈولفن  کے بارے میں آپ کیا جا نتے ہیں؟

س49

WWF-Pکے مطابق پاکستان کے دریائے سندھ میں آج اس سپی شیز کے صرف 600جانور باقی رہ گئے ہیں۔ اس سپی شیز کی آبادی مین کمی پانی کی آلودگی، مچھلیوں کے شکار والے جال میں پھنس جانا  اور مسکن کی تباہی کی وجہ سے ہوئی۔

ج۔

 

کنڈم اینیمیلیا  سے کیا مراد ہے؟

س50

اس کنگڈم میں یو کیریوٹک ملٹی سیلولر ہیٹروٹرافس شامل ہیں۔جانور خوراک کو کھانے کی شکل میں جسم مین لے جاتے ہیں اور پھر اسے مخصوص حصوں میں  ڈائی جیسٹ کرتے ہیں۔ ان میں سیل والز نہین ہوتیں اور یہ جاندار ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کرتے ہیں۔

ج۔

 

سائینو بیکٹیریا سے کیا مراد ہے؟

س51

کنگڈم مونیرا میں پائے جانے والے ایک پیکٹیریا کی قسم۔

ج۔

 

 

پروٹسٹا کیا ہے؟

س52

یو کیریوٹک، فوٹو سینتھی سیز کرنے والا، ہیٹروٹروفک یا دونوں، ملٹی سیلولر آرگنائزیشن کی غیر موجودگی والا ایک جاندار۔

ج۔

مندرجہ ذیل سولات کے جوابات تفصیل سے تحریر کریں۔

بائیو ڈائیورسٹی کی اہمیت پر تفصیلاً نوٹ تحریر کریں۔

سوال۔1

کلاسیفیکیشن کے مقا صد اور اصول بیان کریں۔

سوال۔2

ٹیکسا نومی  سے کیا  مراد ہے؟ ٹیکسا نومی کے ٹیکسا تر تیب وار بیان کریں۔

سوال۔3

تین کنگڈم کلاسیفیکیشن سسٹم پر نوٹ لکھیں۔

سوال۔4

مار گولیس اور شوارنز کے تجویز کردہ پانچ کنگڈم سسٹم کی خصو صیات کی وضا حت کریں۔

سوال۔5

کنگڈم پرو ٹسٹا میں شامل تین بڑی اقسا م کے جا نداروں کی وضا حت کریں۔

سوال۔6

وائرسز کو جانداروں اور بے  جان کے درمیان تصور کیا جا تا ہے۔ وضا حت کریں۔

سوال۔7

  با ئی نو میئل نومن  کلچرکی وضا حت کریں۔

سوال۔8

با ئی نو میئل نومن کلچر کے اصول  بیان کریں نیز اس کی اہمیت تفصیلاً بیان کریں۔

سوال۔9

اینڈ ینجر ڈسپی شیز کی تعریف اور دو مثالوں سے وضا حت کریں۔

سوال۔10

ڈی فارسٹیشن کی وجو ہات اور اثرات بیان کریں۔

سوال۔11

حکومت پاکستان کی طرف سے بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ کے لیے اٹھاۓ گئے اہم اقدامات لکھیں۔

سوال۔12


No comments: