Spellings

Cell Cycle (UM Unit-5)

 CELL CYCLE

Cell Cycle,bio 9th unit-5,biology 9th,biology 9th unit 5,chapter 5 biology class 9th,

باب نمبر 5۔ سیل سائیکل

انٹر فیز کو کتنے مرا حل میں تقسیم کیا گیا  ہے؟

-1

پانچ

چار

تین

دو

 

سیل سا ئیکل کے کس مر حلے میں سیل کی تقسیم رک جا تی  ہے؟

-2

جیV

جیII

جیI

جی0

 

ما ئی ٹو سس کے دوران ایک سیل سے ڈاٹر سیل بنتے ہیں۔

-3

آٹھ

چار

تین

دو

 

کرو مو سومز اپنے  آپ کو اس فیز میں سیل کے اکیو یٹر میں تر تیب دیتے ہیں۔

-4

انٹر فیز

ٹیلو فیز

میٹا فیز

پرو فیز

 

سیل سا ئیکل کے کس مر حلے میں سپنڈل فا ئبرز بنتے ہیں؟

-5

انٹر فیز

ٹیلو فیز

میٹا فیز

پرو فیز

 

سا ئٹو پلازم کی تقسیم  کہلا تی ہے۔

-6

فریگمو پلاسٹ

فیگو سا ئٹو سس

کیر یو کائنیسز

سائٹو کائنیسز

 

مائی ٹو سس کے دوران سا ئٹو پلا زم میں موجود کون سی پروٹین سپنڈل فائبر بنا نے  کےلیے استعمال ہو تی ہے؟

-7

اڈر ینا لین

گلو بیو لن

ٹیو بیولن

البیو من

 

نیو کلیس کی تقسیم کو کہتے  ہیں۔

-8

کیا زمیٹا

ٹیٹریڈ

کیر یو کائنیسز

سائٹو کائنیسز

 

ما ئی ٹو سس کے مرا حل ہو تے ہیں۔

-9

چار

تین

دو

ایک

 

ما ئی ٹوسس کے کونسے مر حلے میں سیل کی نیو کلیا ئی جھلی  ٹوٹ جا تی ہے؟

-10

انٹر فیز

ٹیلو فیز

میٹا فیز

پرو فیز

 

" کیر یو کا ئنسیز" تقسیم کا عمل ہے۔

-11

ٹشوز کی

پرو فیز کی

سیل کی

نیو کلیئس کی

 

ری جنر یشن کا عمل پا یا جا تا ہے۔

-12

فیو نیر یا میں

سی سٹار میں

موس میں

ہا ئیڈرا میں

 

جینز میں تبد یلی کہلا تی ہے۔

-13

بڈنگ

گروتھ

میو ٹیشن

ری جنر یشن

 

سی سٹار اپنے کھو ئے ہو  ۓ بازو حا صل کر تی ہے بذریعہ:

-14

فریگ منٹیشن

ما ئی ٹوسس

می اوسس

بڈنگ

 

رسو لیاں یا ٹیو مرز بن جا تے ہیں بذریعہ غلطی:

-15

ملٹی پل فشن

با ئنری فشن

ما ئی ٹو سس

می اوسس

 

ما ئی ٹوسس کو کنٹرول کر نے میں غلطی سے ہو سکتا ہے۔

-16

ڈائریا

قبض

السر

کینسر

 

آسکر ہرٹ وگ نے می اوسس دریا فت کیا۔

-17

1878

1877

1876

1857

 

لفظ " می اوسس " یو نا نی زبا ن کا لفظ ہےجس کے معنی ہیں۔

-18

ڈبل کرنا

کا ٹنا

بڑا کرنا

چھوٹا کرنا

 

می اوسس کے عمل میں ایک یو کیروٹک ڈپلا ئیڈ سیل تقسیم ہو کر کتنے ہپلا ئیڈ ڈاٹر سیلز پیدا کر تا ہے؟

-19

پانچ

چار

تین

دو

 

1876 ء میں می اوسس کو دریا فت کیا۔

-20

والڈر فلیمنگ

گالجی

آسکر ہرٹ

اگست وائز مین

 

مندرجہ ذیل میں سے کون سی فیز سیل کی تقسیم میں ریڈ کشن ڈویژن کہلا تی ہے؟

-21

اینا فیز

ما ئی ٹوسس

می اوسس

می اوسس1

 

تھا مسن بنٹ مورگن نے کس میں کراسنگ اوور کا مشا ہدہ کیا؟

-22

چڑیا

فروٹ فلا ئی

مچھر

چمگا دڑ

 

کیا زمیٹا بنتا ہے۔

-23

اینا فیز II

پروفیز II

اینا فیز I

پرو فیز I

 

گیمیٹس کو بنا نے والے سیلز کو کہتے ہیں.

-24

سپنڈلز فا ئبرز

سائی نیپسس

جرم لائن سیلز

سو میٹک سیلز

 

ایک با لغ انسا م میں روزانہ ایپ اپٹو سس سے سیلز مر تے ہیں۔

-25

100۔50 بلین

90۔50 بلین

80۔50 بلین

70۔50 بلین

 

سیلز کی پروگرام کے مطا بق موت کہلا تی ہے۔

-26

می اوسس

اوسموسس

نیکرو سس

ایپ اپٹو سس

 

سیلز اور زندہ ٹشوز کی حادثا تی موت کو کیا کہتے ہیں؟

-27

فریگ منٹیشن

سیل ری جنر یشن

نیکرو سس

ایپ اپٹو سس

 

سیل سائیکل کے کس مرحلہ میں ہر کروموسوم ڈپلیکیٹ کرتا ہے اور اس طرح وہ دو کروماٹڈز رکھتا ہے؟

-28

جی2فیز

ایم فیز

ایس فیز

جی1فیز

 

سیل سائیکل کے کس مرحلہ میں سپنڈل فائبرز بنتے ہیں؟

-29

انٹر فیز

جی2فیز

میٹا فیز

پرو فیز

 

سیل سائیکل کے کس مرحلہ میں سیل کروموسومز کی ڈپلیکیشن کے لیے اینزائمز تیار کر رہا ہوتا ہے؟

-30

جی2فیز

ایم فیز

ایس فیز

جی1فیز

 

سیل ڈویژن کا کونسا مرحلہ جانوروں اور پودوں میں بہت مختلف طرح کا ہے؟

-31

سائٹو کائنسیز

ٹیلو فیز

اینا فیز

میٹا فیز

 

سیلز اپنی زندگی کا زیادہ حصہ سیل سائیکل کے کون سے مرحلہ میں گزارتے ہیں؟

-32

ٹیلو فیز

انٹر فیز

میٹا فیز

پروفیز

 

مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کریں۔

 

 

مائی ٹوسس اور می اوسس کی تعریف/فرق کریں۔

س۔1

مائی ٹوسس ایک سیل ڈویژن ہے جس میں ایک سیل دو ڈاٹر سیلز میں تقسیم ہوتا ہے اور ہر ڈاٹر سیل میں کروموسومز کی تعداد پیرنٹ سیل کے برابر ہوتی ہے جبکہ می اوسس ایسا عمل ہے جس میں ایک یوکیریوٹک ڈپلائیڈ سیل تقسیم ہو کر 4 ہیپلائیڈ ڈاٹر سیلز پیدا کرتا ہے۔

ج۔

 

 

کیر یو کائنسیز اورسائٹو کائنیسزمیں فرق واضح کریں۔

س۔2

نیو کلیئس کی تقسیم کیریو کائنسز کہلاتی ہے جبکہ سائیٹو پلازم کی تقسیم سائیٹو کائنسز کہلاتی ہے۔

ج۔

 

 

ڈس جنکشن اور نان ڈس جنکشن کی تعریف/فرق کریں۔

س۔3

اینا فیز 2کے دوران سسٹر کرمائیٹد الگ الگ ہوتے ہیں۔یہ عمل  "ڈس جنکشن" کہلاتا ہےجبکہ بعض اوقات یہ علیحدگی نارمل نہیں ہوپاتی اسے "نان ڈس جنکش" کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

کراسنگ  اوور کی تعریف کریں۔

س۔4

ہومولوگس کروموسومز کے نان سسٹر کروماٹڈز کا "می اوسس1" کے دوران آپس میں حصوں کا تبادلہ کرتے ہیں اسے کراسنگ اوور کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

ری جنریشن سے کیا مراد ہے؟ مثال دیں۔

س۔5

کسی جاندار کا اپنے کھوےئ ہوئے حصوں کو دوبارہ پیدا کرنا ری جنریشن کہلاتا ہے۔ سی سٹار ری جنریشن کے ذریعے اپنے جسم کے کھوئے ہوئے حصے دوبارہ بناتا ہے۔

ج۔

 

 

فریگمو پلاسٹ کیا ہے؟

س۔6

سائیٹو کائینسز کا عمل پودوں کے سیلز میں مختلف ہے ۔گالجی اپریٹس سے نکلنے والی چھوٹی تھیلیاں ویزیکلز سیل کے درمیان میں جمع ہو جاتی ہے اور وہیں پر آپس میں ضم  ہو کر ممبرینز  میں لپٹی ایک ڈسک بناتیں ہیں۔ اس ڈسک کو سیل پلیٹ یا فریگمو پلاسٹ کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

نیکروسس کی تعریف کریں اور اس کی دو وجوہات تحریر کریں۔

س۔7

سیلز اور زندہ ٹشوز کی حادثاتی موت کو نیکروسس کہتے ہیں۔
1۔نیکروسس اس وقت ہوتی ہے جب سیل کو آکسیجن کی کمی والا یعنی ہائپو کسک ماحول دیا جائے۔
2۔کسی زخم کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے سے بھی وہاں نیکروسس ہو جاتی ہے۔

ج۔

 

 

بی نائن اور ملیگنینٹ  ٹیومر میں کیا فرق ہے؟

س۔8

اگر ٹیومرز بننے کے بعد اسی جگہ پر رہیں تو یہ بی۔نائن ٹیومرز کہلاتے ہیں جبکہ ٹیومرز بننے کے بعد دوسرے ٹشوز پر حملہ کریں تو یہ میلگنینٹ ٹیومرز کہلاتے ہیں۔

ج۔

 

 

سومیٹک سیلز اور جرم لائن سیلز میں کیا فرق ہے؟

س۔9

جانداروں کے اجسام بنانے والے سیلز سومیٹک سیلز کہلاتے ہیں جبکہ وہ سیلز جو گیمٹس پیدا کرتے ہیں جرم لائن سیلز کہلاتے ہیں۔

ج۔

 

 

میٹا سٹیسس سے کیا مراد ہے؟کینسر میں اس کا کردار لکھیں۔

س۔10

ایسے ٹیومرز جو جسم کے دوسرے حصوں میں کینسر والے سیلز بھیجتے ہیں جہاں نئے ٹیومرز بن جاتے ہیں اس عمل کو " میٹا سٹیسس" یعنی بیماری کا پھیلنا کہتے ہیں۔میٹا سٹیسس میں ٹیومر پھیل جاتے ہیں اور مزید نارمل سیلز کی تباہی کا باعث بنتے ہیں۔

ج۔

 

 

ایپ اپٹوسس اور نیکروسس میں فرق بیان کریں۔

س۔11

سیل کی ایسی موت جو پروگرام کے مطابق ہوتی ہے نیکروسس کہلاتی ہے۔ اس کے دوران سیل سکڑ جاتا ہے،جبکہ سیلز اور زندہ ٹشوز کی حادثاتی موت کو نیکروسس کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

سیل سا ئیکل کی تعر یف کریں نیز اس کے دو اہم مراحل کے نام بھی لکھیں۔  

س۔12

سیل سائیکل سے مراد ان تمام واقعات کا سلسلہ ہے جن میں ایک سیل پیدا ہونے سے لے کر مائی ٹوسس کے ذریعہ نئے سیلز بناتا ہے۔سیل سائیکل کے دو بڑے مراحل انٹر فیز اور مائی ٹوٹک فیز یا ایم فیز ہیں۔

ج۔

پودوں کے سیلز میں سائیٹو کائینسز کیسے ہوتی ہے؟/پودے کے سیل میں فریگمو پلاسٹ کا کیا کردار ہے؟/مائی ٹوسس میں فریگموپلاسٹ سے کیا مراد ہے؟

س۔13

سائیٹو کائینسز کا عمل پودوں کے سیلز میں مختلف ہے ۔گالجی اپریٹس سے نکلنے والی چھوٹی تھیلیاں ویزیکلز سیل کے درمیان میں جمع ہو جاتی ہے اور وہیں پر آپس میں ضم  ہو کر ممبرینز  میں لپٹی ایک ڈسک بناتیں ہیں۔ اس ڈسک کو سیل پلیٹ یا فریگمو پلاسٹ کہتے ہیں۔ سیل پلیٹ باہر کی طرف بڑھتی ہے تو اس میں مزید ویزیکلز ضم ہو جاتے ہیں ۔آخر کار سیل پلیٹ کی ممبرینز ،سیل ممبرین کے ساتھ مل جاتیں ہیں اور سیل پلیٹ کے اندر کا مواد سیل وال کے ساتھ ملتا ہے۔ اس کے نتیجے میں دو ڈاٹر سیلز بنتے ہیں جن میں ہر ایک کی اپنی سیل ممبرین اور اپنی سیل وال ہوتی ہے ۔

ج۔

 

 

 جانوروں  کے سیلز میں سائیٹو کائینسز کیسے ہوتی ہے؟

س۔14

جانوروں کے سیلز میں سائیٹو کائنسز کلیویج (cleavage) کے ذریعے ہوتی ہے ،وہ جگہ جہاں کیریوکائنسز کے دوران میٹا فیز پلیٹ ہوتی تھی ،ایک جھری بنتی ہے جو کلیویج فرو کہلاتی ہے۔ یہ جھری مزید گہری ہوتی جاتی ہے اور بالآخر پیئرنٹ  سیل دو میں تقسیم ہوتا ہے۔

ج۔

 

 

ٹیو مرزسے کیا مراد ہے؟ اس کی اقسام کے نام لکھیں۔

س۔15

 جسم میں ایبنارمل سیلز کی زائد افزائش سے رسولیاں بن جاتیں ہیں جنہیں ٹیومرز کہتے ہیں۔ ٹیومرز کی دو بڑی  اقسام:1۔بی نائن ٹیومرز۔2۔میلگنینٹ ٹیومر۔

ج۔

 

 

کیازمیٹا کسے کہتے ہیں؟

س۔16

ہومولوگس کروموسومز کے نان سسٹر کروماٹڈز لمبائی کے رخ مخصوص جگہوں پر جڑتے ہیں۔ ہومو لوگس کروموسومز کے جڑنے کی اس جگہ کو "کیازمیٹا " کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

آلٹرنیشن آف جنریشن سے کیا مراد ہے؟

س۔17

پودوں کے لائف سائیکل میں نسلوں کا تبادلہ یعنی آلٹرنیشن آف جنریشن ہوتا ہے۔ڈپلائیڈ سپوروفائٹ جنریشن کے سیلز می اوسس کرتے ہیں اور ہیپلائیڈ سپورز بناتے ہیں ،جو گروتھ کے بعد ہیپلائیڈ گیمٹیو فائٹ جنریشن بناتے ہیں۔یہ جنریشن مائی ٹوسس سے ہیپلائیڈ گیمٹس بناتی ہے۔ گیمٹس کے ملنے سے ڈپلائیڈ زائیگوٹ بنتے ہیں جو مائی ٹوسس کے ذریعے نئے ڈپلائیڈ سپورو فائٹ میں نمو پا جاتے ہیں۔

ج۔

 

 

بائنری فشن سے کیا مراد ہے؟

س۔18

ملٹی سیلولر جانداروں میں مائی ٹوسس ان کے سومیٹک سیلز مین ہوتی ہے۔ پروکیریو ٹک سیلز بھی مائی ٹوسس کی طرح کی ایک سیل ڈویژن سے گزرتے ہیں جسے بائنری فشن کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

سیل سائیکل میں ایس۔فیز کیا ہے؟

س۔19

اس مرحلے میں سیل اپنے کروموسومز کی کاپیاں تیار کرتا ہے،اس کے نتیجے میں ہر کروموسومز کے پاس دو سسٹر کرو ماٹڈز ہوتے ہیں۔

ج۔

 

 

جی۔ون۔فیز سے کیا مراد ہے اس میں سیل کے کوئی دو افعال لکھیں۔

س۔20

G-1سیل سائیکل کا پہلا مرحلہ ہے۔ G-1فیز میں سیل پروٹین کی سپلائی کو بڑھاتے ہیں اس میں سیل آرگینلز کو بڑھاتے ہیں اور اپنے سائز کو  بڑھاتے ہیں۔

ج۔

 

 

بلیبز(blebs)اور ایپ اپٹوٹک باڈیز میں فرق بیان کریں۔

س۔21

ایپ ایپٹوسس کے دوران سیل ممبرین باقاعدہ بڈز(buds) بناتی  ہے ،جنہیں بلیبز کہتے ہیں جبکہ بلیبز سیل سے ٹوٹتے ہیں اور انہیں ایپ اپٹوٹک باڈیز کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

جی۔0فیز کی وضاحت کریں۔

س۔22

ملٹی سیلولر یو کیریوٹس میں سیلز G-0فیز میں داخل ہوتے ہیں اور تقسیم ہونا روک دیتے ہیں ۔ کچھ سیلز غیر معینہ مدت تک ایسی حالت میں چلے جاتے ہیں جیسا کہ نرو سیلز ۔کچھ سیلز اس فیز میں نیم مستقل طور پر داخل ہوتے ہیں جیسے کہ جگر اور گردے کے چند سیلز ۔اسی طرح کئی سیلز جیسا کہ ایپی تھیلیل سیلز G-0فیز میں داخل نہیں ہوتے اور جاندار کی تمام زندگی کے دوران تقسیم ہوتے رہتے ہیں۔

ج۔

 

 

کروماٹن اور کروموسومز میں فرق لکھیں۔

س۔23

عام حالت میں نیوکلئیس مین پایا جانے والا وراثتی مادہ ڈھیلا اور باریک دھاگوں کی شکل کا ہوتا ہے جسے کروماٹن کہتے ہیں جبکہ پروفیز کے آغاز میں کرماٹن سکڑتا ہے اور موٹا ہونا شروع ہو جاتا ہے اور بہت باقاعدہ قسم کی ساختوں میں بدل جاتا ہے جو کروموسومز کہلاتی ہے۔

ج۔

 

 

مائی ٹوٹک سپنڈل کیا ہوتی ہے؟

س۔24

سیل میں بننے والے سپنڈل فائبرز کے مکمل سیٹ کو مائی ٹوٹک سپنڈل کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

سائی نیپسز کی تعریف کریں اس کا عمل بھی تحریر کریں۔

س۔25

ہومو لوگس کروموسومز لمبائی کے رخ ایک دوسرے کے ساتھ لگ کر جوڑے بنا دیتے ہیں۔ اس عمل کو سائی نیپسس کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

می اوسس کو کب اور کس نے دریافت کیا؟

س۔26

ایک جرمن بائیولوجسٹ "آسکر ہرٹ وگ" نے 1876ء میں می اوسس کو دریافت کیا۔

ج۔

 

 

مائی ٹوسس کا عمل کب اور کس نے دریافت کیا؟

س۔27

1880ء میں ایک جرمن بائیولوجسٹ "والدر فلیمنگ" نے مائی ٹوسس کا عمل دریافت کیا۔

ج۔

 

 

مائی ٹوسس کے دوران ہونے والے دو بڑے مراحل کے نام بتائیں۔

س۔28

1۔کیریو کائنسز۔2۔ سائیٹو کائنسز۔

ج۔

 

 

انٹر فیز اور مائی ٹوٹک فیز میں فرق بیان کریں۔

س۔29

انٹر فیز کے دوران سیل کی میٹا بولک سرگرمیاں عروج پر ہوتی ہیں اور وہ اپنے زیادہ تر اعمال سر انجام دے رہا ہوتا ہے۔ اس کو تین فیزز G2,G1اورSمیں تقسیم کیا جاتا ہے،جبکہ مائی ٹوٹک فیز سیل سائیکل کا نسبتاً ایک مختصر مرحلہ ہے،یہ ایک لمبے انٹر فیز کے ساتھ ادل بدل کر آتا ہے جس میں سیل اپنے آپ کو ڈویژن کے لیے تیار کرتا ہے۔

ج۔

 

 

میٹا فیز پلیٹ کیسے بنتی ہے؟

س۔30

جب سپنڈل فائبرز کافی حد تک لمبا ہو جاتا ہے تو اس کے چند سپنڈل فائبرز جنہیں " کائنیٹو کور فائبرز" کہا جاتا ہے ،بندھنے کے لیے کروموسومز کے " کائنیٹو کور فائبرز" کے ساتھ جڑ جاتے ہیں۔ہر کروموسوم کے ساتھ مخالف سمعتوں سے آنے والے دو " کائنیٹو کور فائبرز" جڑتے ہیں۔اس کے بعد کروموسوم اپنے آپ کو سیل کے خط استوا یا اکیویٹر میں ترتیب دیتے ہیں اور سیل کے اکیویٹر پر ایک  میٹا فیز پلیٹ بناتے ہیں ۔

ج۔

 

 

ری پروڈکشن کی اقسام لکھیں۔

س۔31

1۔اے سیکسوئل ری پرو ڈکشن۔2۔سیکسوئل ری پروڈکشن۔

ج۔

 

 

مائی ٹوسس کی پروفیز میں سپنڈل فائبرز کیسے بنتے ہیں؟

س۔32

پروفیز میں نیوکلئیس کے قریب دو سینٹرولز پائے جاتے ہیں جن کو مجموعی طور پر سینٹرسوم کہتے ہیں،ہر سینٹروسوم دو میں تقسیم ہوتا ہے اور اس طرح دو ڈاٹر سینٹروسومز بنتے ہیں۔دونوں سینٹروسومز سیل کے مخالف قطبین کی طرف چلے جاتے ہیں ۔دونوں سینٹروسومز سائیٹو پلازم مین پڑی ٹیوبیولن پروٹینز کو جوڑ کر مائیکرو ٹیوبیولز بناتے ہیں۔ اس طرح بننے والی مائیکرو ٹیوبیولز سپنڈل فائبرز کہلاتی ہیں۔

ج۔

 

 

کائی نیٹو کور کیا ہے؟

س۔33

کروموسوم کے سینٹرو میر میں پروٹین سے بنی ایک پیچیدہ ساخت ہوتی ہے،جسے کائی نیٹو کور کہتے ہیں۔ اس مقام پر سپندل فائبرز جڑتے ہیں۔

ج۔

 

 

ایپ اپٹوسس کے فوائد لکھیں۔

س۔34

ایپ اپٹوسس اس وقت ہوتی ہے جب سیل تباہ ہو گیا ہو یا تناؤ کا شکار ہو۔ایپ اپٹوسس  تباہ شدہ سیل کو ختم کرتی ہے،تاکہ ایسا سیل مزید خوراک تیار نہ کر سکے یا انفیکشن نہ پھیلے۔جاندار کی ڈیویلپمنٹ کے دوران ایپ اپٹوسس فائدہ مند ہے۔

ج۔

 

 

مائی ٹوسس کا ڈویلپمنٹ اور گروتھ میں کیا کردار ہے؟

س۔35

جانداروں میں سیلز کی تعداد مائی ٹوسس سے بڑھتی ہے ایک سنگل سیل یعنی زائیگوٹ جو ملٹی سیلولر جسم کے بننے اور نشوونما پانے کی بنیاد ہے۔

ج۔

 

 

ڈیپلا ئڈ اور ہپلا ئڈ سیلز میں فرق کریں۔

س۔36

ڈپلائیڈ(2n) سے مراد  ایسے سیلز ہیںجن میں کروموسومز جوڑوں (ہومولوگس جوڑے) کی شکل میں ہوتے ہیں جبکہ ہپلائیڈ (1n) سے مراد ایسے سیلز ہیں جن میں کروموسومز کی تعداد آدھی ہوتی ہے یعنی کروموسومز کے جوڑے نہیں ہوتے۔

ج۔

 

 

نیکروسس میں لائسوم کا کیا کردار ہے؟

س۔37

نیکروسس کے دوران سیل کے لائسو سوم سے خاص اینزائم نکلتے ہیں ،یہ اینزائم سیل کے حصوں کو توڑتے ہیں اور سیل سے باہر خارج ہو کر آس پاس کے سیلز کو بھی توڑ سکتے ہیں۔ایسے سیلز جو نیکروسس سے مر جاتے ہیں وہ بھی ایسے نقصان دہ کیمیکلز خارج کرتے ہیں جو دوسرے سیلز کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ج۔

 

 

اینا فیز سے کیا مراد ہے؟

س۔38

مائی ٹوسس کا تیسرا مرحلہ جس کے اختتام پر  وراثتی مادہ کی ایک جیسی کاپیاں دو الگ الگ گروپس  میں علیحدہ ہو جاتیں ہیں۔

ج۔

 

 

پروفیز سے کیا مراد ہے؟

س۔39

مائی ٹوسس میں کیریو کائنیسز کا پہلا مرحلہ ،پروفیز کہلاتا ہے۔

ج۔

 

 

میٹا فیز سے کیا مراد ہے؟

س۔40

مائی ٹوسس کا دوسرا مرحلہ جس میں میٹا فیز پلیٹ بنتی ہے اور بہت سے سپنڈل فائبرز مخالف سمت میں جاتے ہیں۔

ج۔

 

 

ایم فیز سے کیا مراد ہے؟

س۔41

سیل سائیکل کا مختصر مرحلہ ،ایم فیز کہلاتا ہے۔

ج۔

 

 

ٹیلو فیز سے کیا مراد ہے؟

س۔42

اس مرحلہ میں سسٹر کروموسومز کے دونوں سیٹ نیا نیو کلئیر اینویلپ بناتے ہیں۔ کروموسومز کھل کر کروماٹن کی شکل اختیار کرتے ہیں۔

ج۔

 

 

بڈنگ کسے کہتے ہیں؟

س۔43

اے سیکسوئل ری پروڈکشن ،بڈنگ کہلاتی ہے۔

ج۔

 

 

ہومولوگس کروموسومز سے کیا مراد ہے؟

س۔44

ایک ہی جیسے کروموسومز ،ہومولوگس کروموسومز کہلاتے ہیں۔

ج۔

 

 

سسٹر  کروماٹڈز سے کیا مراد ہے؟

س۔45

ایس فیز کے دوران  کروموسومز کی ڈپلیکیشن ہوتی ہے ہر کروموسوم کے پاس ایک کی بجائے دو سسٹر کروماٹڈ بن جاتے ہیں۔

ج۔

 

 

نان  سسٹر  کروماٹڈز سے کیا مراد ہے؟

س۔46

جو کروماٹڈ ایک ہی پیئرنٹ سے نہیں آتے، نان سسٹر کروماٹڈ کہلاتے ہیں۔

ج۔

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات تفصیل سے لکھیں۔

سیل سا ئیکل کیا ہے؟ جیI فیز، ایس فیز اور جی0 فیز کی وضا حت کریں۔

سوال1

یو کیروٹک سیل سا ئیکل کے مختلف فیزز بیان کریں۔

سوال2

سیل سا ئیکل کیا ہے؟ اس کے مختلف مراحل تفصیلا ًبیا ن کریں۔

سوال3

نیو کلیس کی ڈویژن  کے 4 مراحل کی وضا حت کریں۔

سوال4

میٹا فیز اور اینا فیز کی وضا حت کریں۔

سوال5

ما ئی ٹو سس  کی پرو فیز کے مرا حل تفصیل سے  بیان کریں۔

سوال6

سا ئیٹو کا ئنیسز پر نوٹ لکھیں۔

سوال7

ما ئی ٹو سس کی اہمیت پر نوٹ لکھیں۔

سوال8

می اوسس کی اہمیت  پر نوٹ تحریر کریں۔

سوال9

ایپ اپٹوسس پر تفصیلی نوٹ لکھیں۔

سوال10

ایپ اپٹوسس اور  نیکروسس پر نوٹ لکھیں۔

سوال11

سیل کیسے مرتے ہیں؟ وضا حت کریں۔

سوال12



No comments: