CELLS AND TISSUES
باب نمبر 4۔ سیلز اور ٹشوز | ||||
پہلی مائیکرو سکوپ بنا ئی گئی۔ | -1 | |||
1985 | 1895 | 1695 | 1595 | |
انسا نی آنکھ کی ریزو لیوشن کتنے ایم ایم ہو تی ہے؟ | -2 | |||
1 | 0.1 | 0.01 | 0.05 | |
ما ئیکرو سکوپ کا استعمال کہلا تا ہے۔ | -3 | |||
مائیکرو گرافی | مائیکرو سکوپی | اینڈو سکوپی | فو ٹو گرافی | |
پہلی ما ئیکرو سکوپ کس نے بنا ئی تھی؟ | -4 | |||
زکاریاس جانسن | لوئس پاسچر | رابرٹ براؤن | رابرٹ ہک | |
لا ئٹ ما ئیکرو سکوپ دھند لا ہٹ کیے بغیر اشیاء کو کتنا بڑا دکھا سکتی ہے؟ | -5 | |||
پچیس سو گنا | دو ہزار گنا | پندرہ سو گنا | ہزار گنا | |
ما ئیکرو سکوپ سے لی جا نے والی فوٹو گراف کو کہتے ہیں۔ | -6 | |||
مائیکرو گراف | ٹونو گراف | فو ٹو گراف | کارڈ یو گراف | |
لائیٹ ما ئیکرو سکوپ کی میگنی فکیشن ہو تی ہے۔ | -7 | |||
1600X | 1500X | 1400X | 13000X | |
لائٹ ما ئیکرو سکوپ کی ریزا لونگ پاور ہے۔ | -8 | |||
10 m | 1.0 m | 0.3 m | 0.2 m | |
رابرٹ ہک نے____ میں ما ئیکرو سکوپ سے کارک کا مشا ہدہ کیا۔ | -9 | |||
1958 | 1665 | 1560 | 1470 | |
1665 ء میں پہلی مر تبہ ایک بر طا نوی سا ئنسدان نے سیل دریا فت کیا۔ | -10 | |||
رابرٹ براؤن | رابرٹ ہک | لا مارک | ارسطو | |
" تمام سیلز پہلے سے موجود سیلز سے بنتے ہیں" یہ قول ہے۔ | -11 | |||
رابرٹ ہک | ڈارون | روڈ الف ورچو | پاسچر | |
رابرٹ ہک سائنسدان تھا۔ | -12 | |||
بر طا نوی | جرمن | ایرا نی | یونا نی | |
1831ء میں سیل میں نیو کلیس کو____ نے دریا فت کیا۔ | -13 | |||
رابرٹ ہک | لوئس پاسچر | لیوران | رابرٹ براؤن | |
جانور کے سیل میں نیو کلیس دریا فت ہوا۔ | -14 | |||
1932 | 1931 | 1831 | 1732 | |
فنجا ئی کی سیل وال میں پایا جا تا ہے۔ | -15 | |||
فیٹس | سیلولوز | کائٹن | پروٹین | |
لکڑی میں سب سے زیا دہ پا یا جا نے والا کیمیائی مادہ ہے۔ | -16 | |||
گلو بیو لن | البیومن | لگنن | کیوٹن | |
پرو کیر یوٹس کی سیل وال ایک کیمیکل سے بنی ہو تی ہے۔ | -17 | |||
پیپٹا ئڈو گلائکین | سٹروما | کرو ماٹن | پلاز موڈیز میٹا | |
یہ پرائمری وال میں عام طور پا یا جا نے والا کیمیکل ہے۔ | -18 | |||
لپڈز | گلو کوز | سیلولوز | لگنن | |
فلو ئیڈ موزیک ما ڈل کس سا خت کی وضا حت کر تا ہے؟ | -19 | |||
نیو کلیئس | رائبو سومز | سیل ممبرین | سیل وال | |
سیل ممبر ین بنیا دی طور پر بنی ہو تی ہے۔ | -20 | |||
پروٹینز اور لپڈز | پیپٹا ئڈ و گلا ئکین | کولیسٹرول | لگنن | |
صرف چند ما لیکو لز کو ہی گزرنے کی اجازت دیتی ہے۔ | -21 | |||
سیل وال | نان پری ایبل ممبرین | سیمی پری ایبل ممبرین | پری ایبل ممبر ین | |
مائیکرو ٹیوبیو لز ایک پروٹین____کے بنے ہو تے ہیں۔ | -22 | |||
کار بو ہا ئیڈریٹ | لپڈز | ایکٹن | ٹیو بیولن | |
وہ جگہیں جہاں پروٹینز تیار ہو تی ہیں۔ | -23 | |||
رائبو سومز | پلاسٹڈز | نیو کلیس | مائٹو کانڈریا | |
را ئبو سومز وہ جگہیں ہیں جہاں تیار ہو تی ہیں۔ | -24 | |||
کاربو ہا ئیڈریٹس | ڈی۔این۔اے | آر۔این۔اے | پروٹین | |
سیل میں ایرو بک ریسپائریشن کے مراکز ہیں۔ | -25 | |||
پلاسٹڈز | رائبو سومز | گالجی باڈیز | مائٹو کانڈریا | |
ریسپریشن کے مقا ما ت اور توا نائی پیدا کر نے کے مراکز ہیں۔ | -26 | |||
نیو کلیئس | رائبو سومز | گالجی باڈیز | مائٹو کانڈریا | |
مائٹو کانڈریا کی اندرو نی جھلی کے ابھار کہلا تے ہیں۔ | -27 | |||
سٹروما | تھیلا کوائڈز | میٹر کس | کر سٹا ئی | |
انر جی پیدا کر نے والا آرگینل ہے۔ | -28 | |||
رائبو سوم | ویکیول | نیو کلیئس | مائٹو کانڈریا | |
سٹروما پا یا جا تا ہے۔ | -29 | |||
گا لجی اپر یٹس | کلورو پلاسٹ | ما ئٹو کانڈریا | رائبو سومز | |
تھائیلا کوائڈز کے ڈھیر کو کہتے ہیں۔ | -30 | |||
کرسٹی | لیوکو پلاسٹس | سٹروما | گر نیم | |
ایسے پلاسٹڈز جو بے رنگ ہو تے ہیں۔ | -31 | |||
لپڈز | کروموپلاسٹس | لیو کو پلاسٹس | کلورو پلاسٹس | |
گالجی کو____ میں نوبل پرائز دیا گیا۔ | -32 | |||
1916 | 1908 | 1906 | 1807 | |
لائسو سومز کو دریافت کیا تھا۔ | -33 | |||
کرسچن رینی ڈی ڈیو | رابرٹ ہک | کیمیلیو گالجی | شوان | |
سیل آرگینلی جس میں ڈائی جیسٹو انزا ئمز پا ۓ جاتے ہیں۔ | -34 | |||
اینڈو پلا زمک ریٹی کولم | سنٹری اولز | لائسوسومز | رائبو سومز | |
انسا ن کا جسم اقسا م کے سیلز سے بنا ہو تا ہے۔ | -35 | |||
دو سو | ڈیڑھ سو | سو | پچاس | |
انسا ن کے ریڈ بلڈ سیلز کی جسا مت ہے۔ | -36 | |||
8 µm | 6 µm | 4 µm | 2µm | |
سب سے چھوٹے سیل چند بیکٹر یا کے ہیں مثلا: | -37 | |||
سٹر یپٹو کولائی | ی کولائی | سائٹو پلازم | ما ئیکو پلازما | |
سب سے چھوٹے بیکٹیر یا کا سا ئز ہے۔ | -38 | |||
0.4 µm | 0.3 µm | 0.2 µm | 0.1 µm | |
سو لیوشن جس میں نسبتا زیادہ سولیوٹ ہو تا ہے، کہلاتا ہے۔ | -39 | |||
ان میں کوئی نہیں | آئسو ٹانک | ہائپو ٹانک | ہائپر ٹانک | |
کم سا لیوٹ والا سولیوشن کہلا تا ہے۔ | -40 | |||
تمام | ہائپوٹانک | آئسو ٹانک | ہائپر ٹانک | |
ایسا عمل جس میں مائع میٹر یل کو قطروں کی شکل میں اندر لے جا تا ہے، کہلاتا ہے۔ | -41 | |||
ان میں کوئی نہیں | پا ئنوسا ئٹو سس | فیکو سائٹوسس | نفوذ | |
مالیکیو لز کا اپنے کم ارتکاز والے علا قہ سے زیا دہ ارتکاز والے علاقہ کی طرف جانا کہلاتا ہے۔ | -42 | |||
فلٹریشن | ڈفیوژن | اوسموسس | ایکٹو ٹرانسپورٹ | |
جسم میں کو آرڈی نیشن کے ذمہ دار سیل ہیں۔ | -43 | |||
نرو سیل | بون سیل | سکن سیل | دل کے سیل | |
نروس ٹشو پا یا جاتا ہے۔ | -44 | |||
تمام | نروز | حرام مغز | دماغ | |
کارڈیک مسلز____ کی دیوار میں موجود ہو تے ہیں۔ | -45 | |||
معدہ | گردے | پھیپھڑے | دل | |
خون ٹشو کی قسم ہے۔ | -46 | |||
مسل | نروس | کنیکٹو | ایپی تھیلیل | |
کون سی قسم کے مسلز پر ندے کے پروں کو پھڑ پھڑا نے کے ذمہ دار ہیں؟ | -47 | |||
ایپی تھیلیل مسلز | کارڈیک مسلز | سموتھ مسلز | سکیلیٹل مسلز | |
پتے کی ایپی ڈرمس سے خارج ہو نے والا کیمیائی مادہ ہے۔ | -48 | |||
البیومن | لگنن | ایسپر ین | کیوٹن | |
پودوں کے ایسے ٹشوز جو صرف ایک ہی قسم کے سیلز پر مشتمل ہوں ، کہلاتے ہیں۔ | -49 | |||
ایپی تھیلیل ٹشو | نروس ٹشو | مسل ٹشو | سمپل ٹشو | |
پودے کے ٹشوز جن میں تقسیم ہو نے کی صلا حیت ہو تی ہے، کہلا تے ہیں۔ | -50 | |||
سپورٹ ٹشوز | میری سٹیمیک ٹشوز | گراؤنڈ ٹشوز | ایپی ڈرمل ٹشوز | |
پودے میں کیو ٹن کی تہہ کو کیا کہتے ہیں؟ | -51 | |||
لیف ہیرز | کور ٹیکس | ایپی ڈرمس | کیوٹیکل | |
گارڈ سیلز کن ٹشوز میں پا ۓ جا تے ہیں؟ | -52 | |||
فلو ئم | ایپی ڈرمل | زائیلم | میزو فل | |
ایک ملی میٹر میں___مائیکرو میٹرز ہوتے ہیں۔ | -53 | |||
دس ہزار | ہزار | سو | دس | |
مندرجہ ذیل میں سے کیا چیز سیل ممبرین کا حصہ نہیں ہے؟ | -54 | |||
ڈی این اے | پروٹینز | کاربو ہائیڈریٹس | لپڈز | |
مندرجہ ذیل تمام جانداروں میں سیل وال پائی جاتی ہے ،سوائے___۔ | -55 | |||
فنجائی | بیکٹیریا | جانور | پودے | |
پودوں کی سیل وال کا بڑا جزو کونسا ہے؟ | -56 | |||
کولیسٹرول | سیلولوز | پیپٹائڈو گلایکین | کائٹن | |
پروکیریوٹک سیلز میں ممبرینز میں لپٹی ساخت کونسی ہے جس میں سیل کا ڈی این اے موجود ہے؟ | -57 | |||
نیو کلیس | نیو کلی اولس | کلوروپلاسٹ | مائٹو کانڈریان | |
رائبو سومز کہاں تیار کیے جاتے ہیں؟ | -58 | |||
نیو کلیر پور | نیو کلی اولس | نیو کلیائڈ | اینڈو پلازمک | |
رف اینڈو پلازمک ریٹی کولم سیل کے اندر وہ مقام ہے جہاں___ کو تیار کیا جاتا ہے؟ | -59 | |||
ڈی این اے | لپڈز | پروٹینز | پولی سکرائیڈز | |
سموتھ اینڈو پلازمک ریٹی کولم سیل کے اندر وہ مقام ہے جہاں___ کو تیار کیا جاتا ہے؟ | -60 | |||
ڈی این اے | لپڈز | پروٹینز | پولی سکرائیڈز | |
مائٹو کانڈریا کا کیا کام ہے؟ | -61 | |||
سیلولر ریسپریشن | فوٹو سنتھی سیز | پروٹینز کی تیاری | لپڈز ذخیرہ کرنا | |
مائٹو کانڈریا کی اندرونی ممبرین کی باریک تہیں کیا کہلاتی ہیں؟ | -62 | |||
سٹروما | تھائیلا کوائڈز | میٹرکس | کرسٹائی | |
کلورو پلاسٹ کا کیا کام ہے؟ | -63 | |||
DNAکی ریپلی کیشن | فوٹو سنتھی سیز | پروٹینز کی تیاری | ATPکی تیاری | |
کون سے آرگنیلیز کے پاس اپنا ڈی این اے ہوتا ہے؟ | -64 | |||
یہ تمام | مائٹو کانڈریان | نیو کلیس | کلورو پلاسٹ | |
مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کرین۔ | ||||
| | پودوں کی پرائمری سیل وال اور سیکنڈری سیل وال میں کیا فرق ہے؟ | س1 | |
پودوں کی سیل وال کی سب سے بیرونی تہہ کو پرائمری وال کہتے ہیں اس میں سیلولوز موجود ہوتا ہے۔ جبکہ کچھ پودوں کے سیلز مثلاً زائیلم میں پرائمری وال کے اندر کی طرف کی وال کو سیکنڈری وال کہتے ہیں اس میں لگنن اور دسرے کیمیکل موجود ہوتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | سیل تھیوری کے دو اصول لکیں۔ | س2 | |
1۔تمام جاندار ایک یا ایک سے زیادہ سیلزپر مشتمل ہوتے ہیں۔ 2۔سب سے چھوٹی زندہ چیز سیل ہے۔ یہ تمام جانداروں کی تنظیم کی بنیادی اکائی ہے۔ | ج۔ | |||
| | فیسلی ٹیٹڈ/پیسو ڈفیوژن سے کیا مراد ہے؟ | س3 | |
جب ایک ٹرانسپورٹڈ پروٹین کسی چیز کو زیادہ ارتکاز سے کم ارتکاز کی طرف حرکت کرواتی ہے اس عمل کو فیسلی ٹیٹڈ ڈفیوژن یا پیسو ڈفیوژن کہتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | فیگو سا ئٹو سس اور پا ئنو سائٹو سس میں فرق کریں۔ | س4 | |
ٹھوس میٹریلز کو نگلنا فیگو سائٹوسس کہلاتا ہے جبکہ مائع میٹریلز کو(قطروں کی شکل میں) اندر لے جانا پائنو سائٹوسس کہلاتا ہے۔ | ج۔ | |||
| | اینڈو سا ئٹو سس کیا ہے نیز اس کی اقسا م بیان کریں۔ | س5 | |
اینڈو سائٹوسس کے عمل میں سیل کا اپنی ممبرین کو اندرونی طرف موڑ کر زیادہ جسامت والے میٹریلز کو نگلنا اینڈو سائٹوسس کہلاتا ہے۔ اینڈو سائٹوسس کی دو اقسام ہیں:1۔فیگو سائٹوسس اور2۔پائنو سائٹوسس ۔ فیگو سائٹوسس میں ٹھوس میٹریلز کو جبکہ پائنو سائٹوسس میں مائع میٹریلز کو اندر لے جایا جاتا ہے۔ | ج۔ | |||
| | اینڈو سا ئٹوسس اور ایکسو سائٹوسس میں کیا فرق ہے؟ | س6 | |
اینڈو سائٹوسس کے عمل میں سیل اپنی ممبرین کو اندرونی طرف موڑ کر زیادہ جسامت والے میٹریلز کو نگلتا ہے جبکہ ایکسو سائٹوسس کے عمل مین زیادہ جسامت والے میٹریلز کو سیل سے باہر نکالا جاتا ہے۔ | ج۔ | |||
| | لائسو سومز کا کام تحریر کریں۔ | س7 | |
یہ سنگل ممبرینز میں لپٹے آرگینلز ہیں۔لائسو سومز سیل کے اندر اور باہر خوراک کی ڈائی جیشن اور بیکار مادوں کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| ٹرانسمیشن الیکٹرون مائیکرو سکوپ اور سکیننگ الیکٹرون ما ئیکرو سکوپ میں فرق بیان کریں۔ | س8 | ||
سکیننگ الیکٹرون ما ئیکرو سکوپ | ٹرانسمیشن الیکٹرون مائیکرو سکوپ | ج۔ | ||
سکیننگ الیکٹرون ما ئیکرو سکوپ میں الیکٹرون میٹل کی سطح سے رفلیکٹ ہوتی ہیں۔یہ سیل کی سطح کے مطالعہ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ | ٹرانسمیشن الیکٹرون مائیکرو سکوپ میں الیکٹرونز نمونے میں سے گزرتے ہیں ،اس مائیکرو سکوپ میں سیل کی اندرونی ساختوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ | | ||
| | میگنیفی کیشن اور ریزو لیوشن میں کیا فرق ہے؟ | س9 | |
کسی چیز کے ظاہری سائز میں اضافہ " میگنیفی کیشن" کہلاتا ہے جبکہ کسی چیز کے عکس کا صاف نظر آنا یعنی وہ کم سے کم فاصلہ جس پر موجود دو اشیا الگ الگ دیکھی جا سکتی ہوں ،" ریزولیوشن" کہلاتا ہے۔ | ج۔ | |||
| | مائیکرو گراف سے کیا مراد ہے؟ | س10 | |
مائیکرو سکوپ کے ذریعے لی جانے والی فوٹو گراف کو مائیکرو گراف کہتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | فلو ئیڈ موزیک ماڈل کیا ہے؟ | س11 | |
اس ماڈل کے مطابق سیل ممبرین میں لپڈز کی ایک دوہری تہہ ہے جس میں پرو ٹین کے مالیکیولز دھنسے ہوتے ہیں۔ لپڈز کی دوہری تہہ ہی سیل ممبرین کے مائع پن اور لچک کی وجہ ہے۔ | ج۔ | |||
| | پلازمہ ممبرین کو سیمی پری ایبل ممبرین کیوں کہتے ہیں۔ | س12 | |
سیل ممبرین مخصوص اشیا کو اپنے اندر سے گزرنے دیتی ہے جن کا سائز اس کے سوراخ کے مطابق ہو باقی ماندہ اجزا کو یہ بلاک کر دیتی ہے اس لیے سیل ممبرین کے اس فنکشن کی وجہ سے اسے سیمی پری ایبل ممبرین کہتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | کرومو پلاسٹس کیا ہے؟ اس کے دو افعال لکھیں۔ | س13 | |
یہ پودوں کے سیلز میں پائے جانے والے دوسری طرح کے پلاسٹدز ہیں۔ افعال: کروموپلاسٹس میں شوخ رنگوں کے کے پگمنٹس ہوتے ہیں اور یہ پلاسٹڈز کے پھولوں کے پیٹلز اور پھلوں کے سیلز میں ہوتے ہیں۔یہ ان حصوں کو رنگ دیتے ہیں اور اس طرح یہ پولی نیشن پھلوں کے بکھراؤ میں معاون ہیں۔ | ج۔ | |||
| | ایکٹو ٹرانسپورٹ کی تعر یف کریں۔ | س14 | |
مالیکیولز کی کم ارتکاز والے علاقے سے زیادہ ارتکاز والے علاقے میں حرکت جس میں توانائی خرچ ہوتی ہے، ایکٹو ٹرانسپورٹ کہلاتی ہے۔ | ج۔ | |||
| | تھائیلا کوائیڈز اور سٹروما میں کیا فرق ہے؟ | س15 | |
کلورو پلاسٹ کی اندرونی ممبرین سیال مائع سٹروما میں تھیلیاں بناتی ہے انہیں تھا ئیلا کوائیڈز کہا جاتا ہے جبکہ کلورو پلاسٹ میں موجود سیال مائع سٹروما کہلاتا ہے۔جس میں گرینا تیرتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | سیٹریول کا کام بیان کریں۔ | س16 | |
یہ سیل ڈویژن کے دوران سپنڈل فائبرز بناتے ہیں ۔وہ سیلز جن میں سیلیا اور فلے جیلا بنتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | مائیکرو ٹیوبیولز اور مائیکرو فلا منٹس میں کیا فرق ہے؟ | س17 | |
مائیکرو ٹیوبیولز ،ٹیوبیولن پروٹین پر مشتمل ہوتے ہیں اور سیل کو اپنی شکل بر قرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ مائیکرو فلامنٹس ایکٹن پروٹین پر مشتمل ہوتے ہیں۔ مائیکرو ٹیوبیولز کی نسبت باریک ہیں۔ یہ سیل کو اپنی شکل تبدیل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | اینڈو پلازمک ریٹی کولم کورف اور سموتھ اینڈو پلازوک ریٹی کولم کیوں کہا جا تا ہے؟ | س18 | |
اگر رائبو سومز اینڈو پلازمک ریٹی کولم کے ساتھ جڑے ہوں تو یہ رف اینڈو پلازمک ریٹی کولم کہلاتے ہیں۔ اگر رائبو سومز اینڈو پلازمک ریٹی کولم کے ساتھ نہ جڑے ہوں تو یہ سموتھ اینڈو پلازمک ریٹی کولم کہلاتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | مائٹو کانڈریا کا فعل بیان کریں۔ | س19 | |
مائیٹو کانڈریا سیل کے لیے ایروبک ریسپریشن کے دوران انرجی پیدا کرتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | پلازموڈیز میٹا کی تعر یف کریں۔ | س20 | |
سیل والز کے قریبی سیلز میں سوراخ ہوتے ہیں جن کے ذریعے سائیٹو پلازم جڑا ہوتا ہے،ان سوراخوں کو پلازموڈیز کہتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | لیو کو پلاسٹس کیا ہیں اور یہ کہاں پا ئے جا تے ہیں؟ | س21 | |
لیوکو پلاسٹس بے رنگ ہوتے ہیں اور سٹارچ،پروٹینز اور لپڈز کو ذخیرہ کرتے ہیں یہ پودے کے ان حصوں میں پائے جاتے ہیں جہاں خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔ | ج۔ | |||
| | اوسموسس سے کیا مراد ہے؟ | س22 | |
اوسموسس سے مراد پانی کا ایک سیمی پری ایبل ممبرین سے گزر کر کم ارتکاز والے سولیوشن سے زیادہ ارتکاز والے سولیوشن کی طرف جانا ہے۔ | ج۔ | |||
| | پلازمو لائسز سے کیا مراد ہے؟ | س23 | |
سائٹو پلازم کے سکڑنے کے عمل کو بلازمو لائسز کہتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | پودوں میں سمپل ٹشو اور کمپاؤنڈ ٹشو میں فرق بیان کریں۔ | س24 | |
پودوں میں ایسے ٹشوز جو صرف ایک قسم کے سیلز سے مل کر بنے ہوں، سمپل ٹشو کہلاتے ہیں۔ مثلاً زائیلم ٹشوز جبکہ پودے کا ایسا ٹشو جس میں ایک سے زیادہ قسم کے سیلز پائے جاتے ہوں، کمپاؤنڈ ٹشو کہلاتے ہیں۔مثلاً زائیلم ٹشوز۔ | ج۔ | |||
| | ٹرانسمیشن الیکٹرون مائیکرو سکوپ سے کیا مراد ہے؟ | س25 | |
ٹرانسمیشن الیکٹرون مائیکرو سکوپ میں الیکٹرونز نمونے میں سے گزرتے ہیں ،اس مائیکرو سکوپ میں سیل کی اندرونی ساختوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ | ج۔ | |||
| | سکیلٹل اور سموتھ مسلز میں دو فرق بیان کریں۔ | س26 | |
سموتھ مسلز | سکیلٹل مسلز | ج۔ | ||
1۔مسلز ایلیمنٹری کینال، یورینری بلیڈر،بلڈ ویسلز وغیرہ کی دیواروں میں پائے جاتے ہیں۔ | 1۔مسلز ہڈیوں کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔ | | ||
2۔ان کے سیلز ہموار(غیر دھاری دار) ہوتے ہیں اور ہر سیل میں ایک نیو کلیئس پایا جاتا ہے۔ | 2۔ان کے سیلز دھاری دار ہیں اور ہر سیل میں کئی نیو کلیائی ہوتے ہیں۔ | | ||
| | شیلڈن اور شوان نے کیا دریافت کیا؟ | س27 | |
ایک جرمن ماہر نباتات شیلڈن نے 1838ء میں پودوں کے ٹشوز کا مطالعہ کیا ۔ اس نے کہا کہ قتمام پودے ایسے انفرادی سیلز کا مجموعہ ہیں جو کہ مکمل طور پر آزاد ہوتے ہیں۔ دوسرے جرمن ماہر حیوانات نے 1839ء میں بیان دیا کہ جانوروں کے ٹشوز بھی انفرادی سیلز کے بنے ہوتے ہیں۔ اس طرح دونوں سائنسدانوں نے سیل تھیوری پیش کی۔ | ج۔ | |||
| | سیل ممبر ین کے دو افعال بیان کریں۔ | س28 | |
1۔سیل ممبرین مخصوص اشیاء کو اپنے اندر سے گزرنے دیتی ہے جب کہ زیادہ تر کو سیل کے اندر ہی روکے رکھتی ہے۔ 2۔سیل ممبرین دوسرے سیلز سے آنے والے کیمیائی پیغامات کو بھی وصول کرتی ہے اور دوسرے سیلز کی شناخت بھی کرتی ہے۔ | ج۔ | |||
| | سیل ممبر ین اور پلازما ممبر ین میں کیا فرق ہے؟ | س29 | |
سیل ممبرین سیل کے گرد لپٹی ہوئی ممبرین ہے جو سائٹو پلازم کو گھرتی ہے جبکہ پلازما ممبرین سیل کے علاوہ کسی بھی چیز کے گرد لپٹی ممبرین ہے۔ | ج۔ | |||
| | ریزالونگ پاور کی تعریف کریں۔ | س30 | |
اس سے مراد کسی عکس کا صاف نظر آنا ہے۔ یہ وہ کم سے کم فاصلہ ہے جس میں موجود دو اشیاء الگ الگ دیکھی جا سکتی ہیں۔ | ج۔ | |||
| | مائیکرو سکوپی کی تعریف کریں۔ | س31 | |
مائیکرو سکوپ کا استعمال، مائیکرو سکوپی کہلاتا ہے۔ | ج۔ | |||
| | سینٹری اول اور سینٹروسوم میں فرق بیان کریں۔ | س32 | |
جانوروں اور بہت سے یونی سیلولر جانداروں کے سیلز میں کھوکھلے سیلنڈر نما آرگینلز پائے جاتے ہیں جنہیں سینٹریولز کہتے ہیں۔ جانور کے سیل میں نیو کلئیس کی بیرونی سطح کے قریب دو سینٹریولز پائے جاتے ہیں ۔ دونوں سینٹریولز کو مجموعی طور پر ایک سینٹروسوم کہتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | رائبو سومز کہاں پائے جاتے ہیں اور ان کا فعل لکھیں۔ | س33 | |
رائبوسومز چھوٹی چھوٹی دانے دار ساختیں ہیں جو سائٹو پلازم میں آزادانہ تیرتی ہیں یا اینڈو پلازمک ریٹی کولم کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں۔رائبو سومز میں پروٹین کی تیاری ہوتی ہے۔ | ج۔ | |||
| | ریورس اوسموسس کی تعر یف کریں۔ | س34 | |
چونکہ بیکٹیریا سیمی پرمی ایبل ممبرین سے نہیں گزرسکتے اس لیے انہیں وائرسز سے الگ کرنے کے لیے مصنوعی طور پر تیار کردہ سیمی پری ایبل ممبرینز استعمال ہوتی ہیں ۔پینے کے پانی کی صفائی کے جدید طریقوں میں بھی ایسے فلٹریشن سسٹمز لگے ہوتے ہیں جن میں سیمی پرمی ایبل ممبرینز لگی ہوتی ہیں اس عمل میں سیمی پرمی ایبل ممبرینز پانی سے نمکیات کو الگ کرتی ہیں اس عمل کو " ریورس اوسموسس" کہتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | ارادی اور غیر اردی مسلز میں فرق مثالوں سے واضح کریں۔ | س35 | |
وہ مسلز جن کا سکڑنا یا پھیلنا ہماری مرضی سے ہوتا ہے والنٹری یعنی ارادی مسلز کہلاتے ہیں۔مثلاً سکیلیٹل مسلز،جبکہ وہ مسلز جن کے سکڑنے یا پھیلنے میں ہماری مرضی شامل نہیں ہوتی ان والنٹری یعنی غیر ارادی مسلز کہلاتے ہیں۔مثلاً سموتھ مسلز،کارڈیک مسلز۔ | ج۔ | |||
| | تھائیلا کوائیڈز کا فعل بیان کریں۔ | س36 | |
تھائیلاکوائڈز کے ڈھیر کو گرینم (جمع گرینا) کہتے ہیں۔ یو کیریوٹس میں فوٹو سینتھی سیز کے مقامات کلوروپلاسٹس ہیں۔ ان میں فوٹو سینتھی سیز کے لیے ضروری سبز پگمنٹ کلوروفل ہوتا ہے اور دوسرے معاون پگمنٹس پائے جاتے ہین۔ یہ تمام پگمنٹس کلوروپلاسٹ کے گرینا مین ہوتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | سائٹو سکیلیٹن کیا ہے؟ | س37 | |
سائٹو سکیلیٹن مائیکرو ٹیوبیولز اور مائیکرو فلامنٹس کا جال ہے۔ مائیکرو ٹیوبیولز بیولن پروٹین کے بنے ہوتے ہیں،یہ سیل کی شکل کو برقرار رکھتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | ایپی ٹھیلیل ٹشوز کی دو اقسام کے نام لکھیں۔ | س38 | |
1۔سکیمس ایپی تھیلیم 2۔کیو بائڈل ایپی تھیلیم۔ | ج۔ | |||
| | فلٹریشن سےکیا مراد ہے؟ | س39 | |
ایسا عمل جس میں چھوٹے مالیکیول کو سیمی پری ایبل ممبرین کی مدد سے ہائیڈرو صتیٹک پریشر یا بلڈ پریشر کی مدد سے گزارا جاتا ہے۔ | ج۔ | |||
| | لیو کو پلاسٹس اور کرومو پلاسٹس کے کیا افعال ہیں؟ | س40 | |
لیوکو پلاسٹس سٹارچ ،پروٹینز اور لپڈز کو ذخیرہ کرتے ہیں جبکہ کرومو پلاسٹس فوٹو سینتھی سیز میں معاون ہیں۔ | ج۔ | |||
| | رف اینڈ سموتھ اینڈو پلازمک ریٹی کولم میں فرق بیان کریں۔ | س41 | |
اگر رائبو سومز اینڈو پلازمک ریتی کولم کے ساتھ جڑے ہوں تا یہ رف اینڈو پلازمک ریٹی کولم کہلاتے ہیں۔ اور اگر رائبوسومز اینڈو پلازمک ریٹی کولم کے ساتھ نہ جڑے ہوئے ہوں تو یہ سموتھ اینڈو پلازمک ریٹی کولم کہلاتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | سپورٹ ٹشو کی تعریف اوراقسا م کے نام لکھیں۔ | س42 | |
سپورٹ ٹشوز پودے مین لچک اور مظبوطی پیدا کرتے ہیں۔ ان کی اقسام1۔کولن قائمہ ٹشو،2۔سکلیرین کائمہ ٹشوز ،ہیں۔ | ج۔ | |||
| | ڈفیوژن کی تعریف کریں۔ | س43 | |
مالیکیولز کی زیادہ ارتکاز والے علاقے سے کم ارتھاز والے علاقہ کی طرف حرکت کرنا "ڈفیوژن" کہلاتا ہے۔ | ج۔ | |||
| | رابرٹ ہک اور رابرٹ براؤن کا ایک ایک کارنامہ لکھیں۔ | س44 | |
برطاونی سائنسدان رابرٹ ہک نے 1665ء میں پہلی مرتبہ سیل کو بیان کیا،جبکہ برطانوی ماہر نباتات رابرٹ براؤن نے1831ء میں پودے کے سیل میں نیو کلئیس دریافت کیا۔ | ج۔ | |||
| | گالجی اپریٹس کے افعال لکھیں۔ | س45 | |
گالجی اپریٹس رف اینڈو پلازمک ریٹی کولم سے آنے والے مالیکیولز مین تبدیلی کر کے انہیں چھوٹی چھوٹی ممبرین میں لپٹی ہوئی تھیلیوں میں پیک کرتا ہے۔ | ج۔ | |||
| | ٹرگر پر یشر کی تعر یف کریں۔ | س46 | |
سیل کے اندرونی پانی کے سیل وال پر باہر کی طرف پڑنے والے دباؤ کو "ٹرگر پریشر" کہتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | ہائپر ٹانک اور ہائپو ٹانک سولیوشنز سے کیا مراد ہے؟ | س47 | |
ایک ہائپوٹانک سلوشن میں نسبتاً کم سولیوٹ ہوتا ہے،جبکہ ایک ہائپرٹانک سلوشن میں نسبتاً زیادہ سولیوٹ ہوتا ہے۔ | ج۔ | |||
| | سکلیرین قا ئمہ ٹشوز کیا ہو تے ہیں؟ | س48 | |
یہ ٹشو ایسے سیلز سے بنتا ہے جن کی سیکنڈری وال بے لچک ہوتی ہے۔ ان کی سیل والز مین سختی لگنن کے بھرے ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جو لکڑی مین سب سے زیادہ پایا جانے والا کیمیکل ہے۔ بالغ سکلیرن قائمہ سیلز مزید لمبے نہیں ہو سکتے اور ان مین سے زیادہ تر سیلز مر جاتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | سیل ممبرین کے دو کام بیان کریں۔ | س49 | |
1۔سیل ممبرین مخصوص اشیا کو اپنے اندر سے گزرنے دیتی ہے جبکہ زیادہ تر کو سیل کے اندر ہی روکے رکھتی ہے۔ 2۔سیل ممبرین دوسرے سیلز سے آنے والے کیمیائی پیغامات کو بھی وصول کرتی ہے اور دوسرے سیلز کی شناخت بھی کرتی ہے۔ | ج۔ | |||
| | کرسٹی اور سسٹرنی میں فرق واضح کریں۔ | س50 | |
کرسٹی :ہر مائٹو کانڈریان کی بیرونی ممبرین تو ہموار ہوتی ہے لیکن اندرونی ممبرین کے اندر مائٹو کانڈریا کی میٹرکس تہیں بناتی ہے۔ ان تہوں کو کرسٹی کہتے ہیں۔ سسٹرنی: ایک اطالوی فریش کمیلیو گالجی نے چپٹی تھیلے نما ساختوں یعنی سسٹرنی کا ایک سیٹ دریافت کیا۔ | ج۔ | |||
| | فنجا ئی اور پرو کیر یوٹس کی سیل وال میں پائے جانے والے کیمیکل کے نام لکھیں۔ | س51 | |
فنجائی: کائنن۔۔۔۔۔۔۔پروکیریوٹس: پیپٹائڈوکلایکین | ج۔ | |||
| | سموتھ اینڈو پلازمک ریٹی کولم کے دو افعال تحر یر کریں۔ | س52 | |
سموتھ اینڈو پلازمک ریٹی کولم کے ساتھ رائبوسومز نہیں جڑے ہوتے یہ لپڈز کے میٹا بولزم اور مختلف مادوں کی سیل کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حمل کا ذمہ دار ہے۔ یہ سیل کے اندر داخل ہونے والے زہریلے مادوں کا زہریلہ اثر بھی ختم کرتا ہے۔ | ج۔ | |||
| | ڈفیوژن /نفوذ اور اوسموسس میں کیا فرق ہے؟ | س53 | |
ڈفیوژن/نفوذ: مالیکیولز کا اپنے زیادہ ارتکاز والے علاقے سے کم ارتکاز والے علاقے کی طرف جانا" ڈفیوژن/نفوذ" کہلاتا ہے۔ اوسموسس: اوسموسس سے مراد پانی کا ایک سیمی پرمی ایبل ممبرین سے گزر کر کم ارتکاز والے سولیوشن سے سے زیادہ ارتکاز والے سولیوشن کی طرف جانا ہے۔ | ج۔ | |||
| | کولن قائمہ ٹشو سے کیا مراد ہے؟ | س54 | |
یہ ٹشو تنوں کی کارٹیکس ( ایپی ڈرمس کے نیچے) پتوں کی مڈرب اور پھولوں کے پیٹلز میں پایا جاتا ہے۔ اس کے سیلز لمبے ہوتے ہیں اور ان کی پرائمری سیل وال غیر ہموار طریقہ سے موٹی ہوتی ہے۔ یہ ٹشو لچکدار ہے اور ان آرگنز کو سہارا دیتا ہے جن میں یہ پایا جاتا ہے۔ | ج۔ | |||
| | الیکٹران مائیکروسکوپ کی اقسام کے نام لکھیں۔ | س55 | |
1۔ٹرانسمیشن الیکٹران مائیکرو سکوپ(ٹی۔ای۔ایمTEM)۔ 2۔سکینگ الیکٹران مائیکرو سکوپ۔( | ج۔ | |||
| | ایکٹو ٹرانسپورٹ ،پیسو ٹرانسپورٹ سے کیسے مختلف ہے؟ | س56 | |
مالیکیولز کی کم ارتکاز والے علاقے سے زیادہ ارتکاز والے علاقے میں حرکت ،جس مین توانائی خرچ ہوتی ہے "ایکٹو ٹرانسپورٹ" کہلاتی ہے،جبکہ سیل مالیکیولز کی ممبرین کے آر پار ڈفیوژن کے لیے کوئی توانائی خرچ نہیں کرتا اس لیے ڈفیوژن کو ہم " پیسو ٹرانسپورٹ" کی ہی قسم کہتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | سیل وال سے کیا مراد ہے نیز یہ کن جانداروں میں ہو تی ہے؟ | س57 | |
سیل وال سیل کا سخت اور بے جان حصہ ہوتا ہے جو کہ سیل ممبرین کے بیرونی طرف پایا جاتا ہے۔ یہ پروکریوٹس اور پودوں کی طرح کے پرٹسٹس میں ہوتی ہے۔ | ج۔ | |||
| | سیل وال اور سیل ممبر ین میں کیا فرق ہے؟ | س58 | |
سیل وال سیل کا سخت اور بے جان حصہ ہوتا ہے جو کہ سیل ممبرین کے بیرونی طرف پایا جاتا ہے، جبکہ تمام پروکیریوٹک اور یو کیریوٹک سیلز میں سائیٹو پلازم کے گرد ایک باریک اور لچک دار جھلی ہوتی ہے جسے سیل ممبرین کہتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | سائٹو پلازم کسے کہتے ہیں ؟ اس کے دو افعال تحریر کریں۔ | س59 | |
پلازما ممبرین اور نیو کلیر اینویلپ کے درمیان جو مواد پایا جاتا ہے اسے سائیٹو پلازم کہتے ہیں۔سائیٹو پلازم نیم گارھا سیال اور نیم شفاف مادہ ہے۔ | ج۔ | |||
| | پلاسٹڈز کیا ہیں اور ان کی اقسا م لکھیں۔ | س60 | |
پلاسٹڈز ممبرین میں لپٹے آرگینلز ہیں۔یہ صر فپودوں مین ایست پروٹسٹس میں پائے جاتے ہیں جو فوٹو سینتھی سیز کرتے ہیں۔ ان کی تین اقسام ہیں۔ 1۔کلوروپلاسٹس، 2۔کرومو پلاسٹس، 3۔لیوکو پلاسٹس۔ | ج۔ | |||
| | سنٹریولز کہاں پاۓ جا تے ہیں نیز ان کا کام لکھیں۔ | س61 | |
سینٹریولز جانوروں اور بہت سے یونی سیلولر جانداروں کے سیلز میں پائے جاتے ہیں۔یہ سیل ڈویژن کے دوران سپنڈل فائبرز بناتے ہیں۔ وہ سیلز جن میں سیلیا اور فلے جیلا بنتے ہیں۔ | ج۔ | |||
| | پروکیر یوٹس اور یو کیر یوٹس میں دو فرق لکھیں۔ | س62 | |
یو کیریوٹک سیل | پروکیریوٹک سیل | ج۔ | ||
1۔اس میں واضح اور نمایاں نیو کلئیس ہوتا ہے اور ممبرین میں لپٹے آرگینلز بھی ہوتے ہیں۔ | 1۔اس مین واضح نیو کلئیس نہیں ہوتا۔ | | ||
2۔ڈی این اے پیچیدہ اور لمبا ہوتا ہے۔ | 2۔ڈی این اے پیچیدہ نہیں ہوتا۔ | | ||
| | پرماننٹ ٹشوز کی تعر یف کریں اور اس کی اقسام کے نام لکھیں۔ | س63 | |
یہ ٹشوز میری سسٹیمیٹک ٹشوز سے مل کر بنتے ہیں۔ اس میں پائے جانے والے سیلز میں تقسیم(ڈویژن) ہونے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔اس کی تین اقسام ہیں: 1۔ایپی ڈرمل ٹشوز، 2۔گراؤنڈ ٹشوز، 3۔سپورٹ ٹشوز۔ | ج۔ | |||
| | میری سسٹیمیٹک ٹشوز کی تعر یف بیان کریں۔ نیز اس کے دو خواص بیان کریں۔ | س64 | |
یہ ٹشوز ایسے سیلز سے مل کر بنتے ہیں جن میں تقسیم ہونے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ 1۔یہ نسبتاً پتلی سیل وال رکھتے ہیں، 2۔اس ٹشو کے سیلز کے مابین خالی جگہیں نہیں ہوتیں۔ | ج۔ | |||
| | زائیلم اورفلوئم ٹشوز میں کیا فرق ہے ؟ | س65 | |
یہ ٹشوز جڑوں سے پانی اور حل شدہ مادوں کو زمین سے فضائی حصوں تک پہنچاتے ہیں۔ ان ٹشوز کے سیلز کی سیکنڈری وال میں لگنن ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ بے لچک اور موٹی ہوتی ہے۔ زائیلم ٹشو پودے کے جسم کو سہارا دیتا ہے، جبکہ فلوئم ٹشو پودے کے جسم کے مختلف حصوں میں آرگینک میٹریل کی ترسیل کرتے ہیں۔ | ج۔ | |||
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات تفصیل سے لکھیں۔ | ||||
پروکیریوٹک اور یو کیریوٹک سیل میں فرق بیان کریں۔ | سوال1 | |||
ایپی ٹھیلیل ٹشوز کی پانچ اقسام بیان کریں۔ | سوال2 | |||
نیو کلیئس پر نوٹ لکھیں۔ | سوال3 | |||
پلاسٹڈز کیا ہیں؟ ان کی اقسا م اور افعال بیان کریں۔ | سوال4 | |||
کمپاؤنڈ ٹشوز پر نوٹ لکھیں اور اشکال بھی بنائیں۔ | سوال5 | |||
سیل وال کی ساخت بیان کریں۔ | سوال6 | |||
سیل ممبرین کی ساخت بیان کریں۔ | سوال7 | |||
میری سسٹمیٹک ٹشوز کی اقسام بیان کریں۔ | سوال8 | |||
مسل ٹشوز اور ان کی مختلف اقسا م بیا ن کریں۔ | سوال9 | |||
ٹشوز کی تعریف کریں نیز مسل ٹشوز کی تین اقسام لکھیں۔ | سوال10 | |||
سیل کے افعال اور اس کی ساخت بیان کریں۔ | سوال11 | |||
لا ئیٹ مائیکرو سکوپ پر نوٹ تحریر کریں ۔ | سوال12 | |||
سیل تھیوری پر تفصیلاً نوٹ تحریر کریں۔ | سوال13 | |||
پودے اور جا نور کے سیل میں فرق ڈایا گرام سے واضح کریں۔ | سوال14 |
No comments:
Post a Comment