Spellings

Solving a biological problem (UM Unit-2)

bio unit 2,Solving a biological problem,bio,biology chapter 2,biology unit 2,biology 9th,bio chapter 2,bio 9th,

باب نمبر 2۔ بائیولوجیکل پرابلم کو حل کرنا

 

انسان ہمیشہ ہی رہا ہے ایک:

-1

سائنسدان

  جیو لوجسٹ

با ئیو لو جسٹ

کیمسٹ

 

بائیو لو جیکل میتھڈ گذشتہ کتنے عر صے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے؟

-2

1000 سال

600سال سے

500سال سے

400سال سے

 

وہ سا ئینٹفک میتھڈ جس میں  با ئیو لو جیکل پر ابلمز کو حل کیا جا تا ہے،کہلا تا ہے۔

-3

یہ تمام

نانبا ئیو لو جیکل میتھڈ

با ئیو لو  جیکل میتھڈ

جیو لو جیکل پر ابلم

 

کس مقا م پر با ئیو لو جسٹ ترجیہہ کو استعمال کر سکتا ہے؟

-4

ان میں کوئی نہیں

ڈیٹا کا تجز یہ کر تے ہوئے

ہائپو تھیسس بنا تے ہوئے

مشا ہدات کر تے ہوئے

 

با ئیو لو جیکل پر ابلم کو حل کر نے کے لیے سب سے پہلا مر حلہ ہے۔

-5

تجربات

ڈیڈ کشنز

مشا ہدات

ہائپو تھیسس

 

" یہ ایک عمودی بیان ہونا چاہیے" کا تعلق ہے۔

-6

ڈیڈکشن

مفروضہ

نظریہ

تجربہ

 

ایک لٹر ایتھا نول کا وزن کتنے گرام ہو تا ہے؟

-7

1000

980

789

700

 

مشاہدات کی تحقیق طلب وضا حت ،کہلا تی ہے۔

-8

مسئلہ

ڈیڈکشن

تجربہ

ہائپو تھیسس

 

ڈیڈ کشنز اخذ کیے جا تے ہیں۔

-9

تجربات

ڈیڈ کشن

مشا ہدات

ہائپو تھیسس

 

ایک با ئیو لو جسٹ مشا ہدات کے لیے کتنی حسیں استعمال کر تا ہے؟

-10

چھ

پانچ

چار

دو

 

ہائی پو تھیسس کے منطقی نتا ئج کو کہتے ہیں۔

-11

قانون

ڈیڈکشن

تجر بہ

مسئلہ

 

با ئیو  لو جیکل میتھڈ کا سب سے  اہم قدم ہے۔

-12

تجربات

ڈیڈ کشنز

مشا ہدات  کرنا

ہائپو تھیسس

 

با ئیو لو جیکل میتھڈ____ مرا حل پر مشتمل ہو تا ہے۔

-13

آٹھ

سات

چھ

پانچ

 

پانی ایک لیٹر بھا ری ہوتا ہے۔

-14

ایتھا نول سے

آئل سے

تیزاب

دودھ سے

 

پلازموڈیم بیما ری پھیلا نے کا سبب بنتا ہے۔

-15

ملیر یا

پولیو

ٹی۔ بی

زرد بخار

 

پلاز موڈیم کو منتقل کر تے  ہیں۔

-16

بیکٹیر یا

مچھر

وائرس

مکھی

 

ڈینگی بخار کے پھیلنے کا سبب ہے۔

-17

یہ تمام

ایڈیز مچھر

اینو فلیز مچھر

کیولکس مچھر

 

سترہویں سے بیسو یں صدی  تک کس بیما ری کا وا حد  علاج کونین تھا؟

-18

ڈائر یا اور ملیریا

کینسر

ملیریا

ڈائریا

 

چڑیوں میں ملیر یا کی منتقلی کا ذمہ دارہے۔

-19

وائرس سے

دلدلی علاقوں سے

اینو فلیز مچھر سے

کیو لکس مچھر سے

 

کس در خت کی چھا ل ملیریا کے علا ج کے لیے عمدہ پا ئی گئی؟

-20

کیکٹس

سنکونا

پائنس

سیڈرس

 

سنکو نا پودے کی چھال میں پا یا جا نے والا کیمیائی مادہ ہے۔

-21

نکو ٹین

کیونین

اڈرنالین

اسپرین

 

ایک طبیب اے ۔ ایف۔ اے کنگ نے بیس مشا ہدا ت بیا ن  کئے:

-22

1885

1884

1883

1882

 

" ملیر یا کی وجہ پلاز موڈیم ہے" یہ بیان ہے ایک:

-23

ہائپوتھیسس

ڈیڈکشن

تھیوری

قا نون

 

ملیریا کے علاج کے لیے ایک موثر دواء ہے۔

-24

تھراکران

کیو نین

ایکٹفیائڈ

اسپرین

 

مادہ  اینو فلیز مچھر سے بیماری ہو تی ہے۔

-25

فلو بخار

ٹائیفائڈ بخار

ملیر یا بخار

ڈینگی بخار

 

رونا لڈروس نے تجر بات کئے۔

-26

1888

1885

1880

1878

 

فرانسیسی آرمی فز یشن جس نے ملیر یا پر 1878 ء میں کام کیا۔

-27

مینڈل

رونلڈروس

اے۔ ایف۔ اے کنگ

لیوران

 

انسا نی جسم  میں پلاز موڈیم کی افزائش ہو تی ہے۔

-28

گردوں میں

جگر میں

چھوٹی آنت میں

معدے میں

 

ایسے ہا ئپو تھیس جو بار بار ٹیسٹ کیے جا ئیں اور کبھی بھی مسترد  نہ ہوں، کہلاتے ہیں۔

-29

ان میں کوئی نہیں

نتا ئج

تھیوریز

لاء

 

مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کریں۔

 

 

 ایک اچھے ہائپو تھیس کی  چارخصو صیات تحریر کریں۔

س۔1

1۔ یہ ایک عمومی بیان ہو۔۔۔۔2۔تحقیق طلب خیال ہو۔۔۔۔۔۔3۔اسے دستیاب مشاہدات سے متفق ہونا چاہئے۔ ۔۔۔4۔ ممکن حد تک سادہ ہونا چاہیے۔

ج۔

 

 

مقداری اور ماہیتی مشاہدات میں فرق لکھیں۔

س۔2

وہ مشاہدات جن کا اندراج ہندسوں کی صورت میں کیا جا سکتا ہے، مقداری مشاہدات کہلاتے ہیں،جبکہ ایسے مشاہدات جو کسی چیز کی کوالٹی کی بنیاد پر بنائے جاتے ہیں، ماہیتی مشاہدات کہلاتے ہیں۔

ج۔

 

 

 (Proportion)نسبت اور تنا سب میں کیا فرق ہے؟

س۔3

نسبت: اگر دو مقداروں میں مثلاً 'a' اور 'b' میں تعلق کو حاصل تقسیم کی صورت میں ظاہر کیا جائے تو   ایک مقدار کا دوسری مقدار  کے ساتھ  تعلق کو نسبت کہتے ہیں۔
تناسب: دو مقداروں کی نسبت کو ملانا تناسب کہلاتا ہے اس مقصد کے لیے برابر(=) کی علامت استعمال کی جاتی ہے۔

ج۔

 

 

اے۔ایف۔اے کنگ کے اہم مشا ہدات لکھیں۔

س۔4

1۔ جو لوگ کمروں سے باہر سوتے تھے ۔ان کو اندر سونے والوں کی نسبت ملیریا ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے تھے۔
2۔ جو لوگ پارک جالیوں کی بنی نیٹ کے نیچے سوتے تھے ان کو دوسروں کی نسبت ملیریا ہونے کے چانسز کم ہوتے تھے۔
3۔وہ افراد جو دھوئیں کے قریب سوتے تھے عام طور پر ملیریا میں مبتلا نہیں ہوتے تھے۔

ج۔

 

 

بائیو لوجیکل  میتھڈ کی تعر یف لکھیں۔

س۔5

وہ طریقہ کار جس میں بائیولوجسٹکسی بائیو لوجیکل پرابلم کو حل کرنے کے لیے مختلف اقدامات اُٹھاتا ہے ،بائیو لوجیکل میتھڈ کہلاتا ہے۔

ج۔

 

 

تھیوری  اور لاء میں کیا فرق ہے؟

س۔6

ایسے ہائپو تھیسس جو وقت کے امتحان میں قائم رہیں یعنی اکثر ٹیسٹ کیے جائیں اور کبھی مسترد نہ ہوں "تھیوری" کہلاتے ہیں ،جبکہ ایک تھیوری کو بار بار جانچنے کا عمل جاری رہتا ہے اگر ایک تھیوری  اس طرح کے مشکوک طرز عمل کے بعد بھی قائم رہتی ہے تو وہ ایک لاء(قانون) بن جاتا ہے۔

ج۔

 

 

ماہیتی مشاہدات کی دو مثالیں لکھیں۔

س۔7

پانی کا فریزنگ پوائنٹ ،بوائلنگ پوائنٹ سے کم ہوتا ہے:۔۔۔پانی کا ایک لیٹر ایتھانول کے ایک لیٹر سے بھاری ہوتا ہے۔

ج۔

 

 

بائیو لوجیکل لاز کی دو مثالیں لکھیں۔

س۔8

1۔ ہارڈے وین بریگ کا لاء(قانون)۔۔۔۔۔۔۔۔۔2۔مینڈل کے وراثت کے قانون۔

ج۔

 

 

رزلٹ/نتائج کی رپورٹنگ کیسے کی جاتی ہے؟

س۔9

حاصل کردہ نتائج کو سائنسی رسالہ یا کتاب میں شائع کروایا جاتا ہے۔ مختلف مباحثوں میں بھیجا جاتا ہے۔ نتائج کو شائع کرنا سائنٹیفک میتھڈ کا ایک لازمی جزو ہے اس سے دوسرے لوگوں کو موقع ملتا ہے کہ تنائج کی تصدیق کر سکیں یا ان کا اطلاق دوسرے بائیولوجیکل پرابلمز کو حل کرنے کے لیے کر سکیں۔

ج۔

 

 

تجربات میں کنٹرول سے کیا مراد ہے؟ اس کا کردار لکھیں۔

س۔10

  ۔۔۔۔۔سائنس میں جب بھی کوئی تجربہ کیا جاتا ہے یہ کنٹرولڈ تجربہ ہوتا ہے۔ اس میں سائنسدان ایک تجرباتی گرپ  کا مقابلہ ایک کنٹرول گروپ کے ساتھ کرتا ہے۔دونوں گروپس کو ایک جیسے حالات میں رکھا جاتا ہے سوائے جانچے جانے والے متغیر کے۔ مثال کے طور پر فوٹو سینتھی سیز کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ضرورت کو ٹیسٹ کرنے کے لیے بائیولوجسٹ  کنٹرول گروپ ( جس کو کاربن ڈائی آکسائیڈ مہیا کی گئی ہے) کا مقابلہ ایک تجرباتی گروپ (جس پودے کو کاربن ڈائی آکسائیڈ نہیں دی گئی)سے کرے گا۔

ج۔

 

 

مقداری مشاہدات کی دو مثالیں لکھین۔

س۔11

پانی کا نقطہ انجماد 00C ہے جبکہ اس کا نقطہ اُبال 1000Cہے۔ ایک لیٹر پانی کا وزن 1000گرام ہے جبکہ ایک لیٹر ایتھانول کا وزن 789گرام ہوتا ہے۔

ج۔

 

 

انکیو بیشن پیریڈ سے کیا مرادہے؟

س۔12

اس سے مراد کسی پیرا سائیٹ کے میزبان کے جسم میں داخل ہونے اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے کے درمیان کا وقفہ ہے۔

ج۔

 

 

ڈیڈکشن  کی وضاحت کریں۔

س۔13

ڈیڈکشنز کو ہائپو تھیسس کے منطقی نتائج کہا جاتا ہے۔اس مقصد کے لیے ہائپو تھیسس کو درست مانا جاتا ہےاور ایک خاص نتیجے کی توقع کی جاتی ہے۔

ج۔

 

 

بائیو انفورمیٹکس کی تعریف کریں۔

س۔14

بائیولوجیکل ڈیٹا کے لیے کمپو ٹیشنل ارو شماریاتی تکنیک کا استعمال کرنا بائیو انفور میٹکس کہلاتا ہے۔

ج۔

 

 

مشاہدات سے کیا مرادہے نیز یہ کتنی اقسام کا ہوتا ہے؟

س۔15

کسی چیز کے متعلق معلومات کے حصول کا عمل مشاہدات کہلاتا ہے۔ مشاہدات کے لیے پانچ حسیں استعمال ہوتی ہیں یعنی دیکھنے،سننے،سونگھنے،چکھنے اور چھونے کی حسیں۔ بائیولوجسٹ بائیولوجیکل پرابلم کے حل کے لیے اپنے گزشتہ مشاہدات کو دوہرانے کے علاوہ نئے مشاہدات بھی کرتا ہے۔اس کی دو اقسام ہیں:
1۔ماہیتی مشاہدات( جن میں خصوصیات دیکھی جاتیں ہیں)۔۔۔۔۔۔2۔مقداری مشاہدات(مقدار کا مشاہدہ کرنا)

ج۔

 

 

ہائپو تھیس کی تعریف کریں ۔

س۔16

مشاہدات کی تحقیق طلب وضاحت ہائپو تھیسس کہلاتی ہے۔

ج۔

 

 

پروڈکٹو تھیوری سے کیا مراد ہے؟

س۔17

ایک تھیوری کو بہت سے ثبوتوں کا سہارا ہوتا ہے۔ایک پروڈکٹو تھیوری نئے ہائپو تھیسس پیش کرتی رہتی ہے اور ان کو جانچنے کا عمل بھی جاری رہتا ہے۔ بہت سے بائیولوجسٹس اسے ایک چیلنج کے طور پر لیتے ہیں اور تھیوری کو جھٹلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ج۔

 

 

کیونا کیونا کا سنکونا سے کیا تعلق ہے؟

س۔18

سترہویں صدی میں ملیریا کے علاج کے لیے کیونا کیونا درخت کی چھال  بخار کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی تھی یہ بہت فائدہ مند ہوتی تھی کہ جلد ہی ناممکن ہو گیا کہ یورپ میں کافی مقدار میں بھیجی جا سکے۔کچھ بے ایمان تاجروں نے ایک اور درخت سنکونا کی چھال کو اس کے متبادل بھیجنا شروع کر دیا سنکونا اور کیونا کیونا کی  چھال میں بہت مشابہت تھی  تاجروں کی یہ بے ایمانی انسانیت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوئی سنکونا کی چھال ملیریا کے علاج کے لیے بہت عمدہ پائی گئی۔

ج۔

 

 

سائنٹفک  لاء (قانون) کیا ہے؟ دو مثالیں لکھیں۔

س۔19

سائنٹیفک لاء فطرت کی کبھی نہ بدلنے والی حقیقت ہے۔ لاء تھیوری کی نسبت زیادہ عمومی ہوتا ہے۔

ج۔

 

 

کیولکس  اور اینو فلیز مچھر کیوں مشہور ہیں؟

س۔20

کیولکس اور اینو فلیز مچھر ملیریا پھیلانے اور اس کے علاوہ رولنڈ روس نے ملیریا کی وجوہات تلاش کرنے کے لیے ان پر تجربات کیے۔

ج۔

 

 

بائیولوجیکل میتھڈ میں ڈیٹا اینالسز کی اہمیت بیان کریں۔

س۔21

تجربات کے ذریعے ہائپو تھیسس کو مانا یا رد کیا جاتا ہے۔اور اس کے لیے ڈیٹا کا تجزیہ ضروری ہے۔ تجزیہ کرنے کے بعد اس طریقے کو بھی بیان کرنا ہوتا ہے جس کے مطابق سائنس دان نے تجزیہ کیا ہو۔ تاکہ اس تجربے کو دوسرے سائنس دان بھی دوہرا سکیں اور نتائج کو یقینی بنا سکیں۔ ڈیٹا کے تجربہ کے لیے عموماً شماریاتی طریقے یعنی تناسب اور پروپورشن استعمال کیے جاتے ہیں۔

ج۔

 

 

با ئیو لو جیکل پرا بلم سے کیا مراد ہے؟

س۔22

ایسے سوالات جو کسی شخص یا ادارے سے پوچھے جاتے ہیں یا بائیولوجسٹ کے ذہن میں آتے ہیں ،بائیولوجیکل پرابل کہلاتا ہے۔

ج۔

 

 

بائیو لوجیکل میتھڈ کے مطابق مشاہدات کیسے کیے جاتے ہیں؟

س۔23

مشاہدات کے لیے پانچ حسیں استعمال ہوتی ہیں۔ دیکھنے،سونگھنے،چکھنے،سننے اور چھونے کی حسیں۔

ج۔

 

 

ہائپو تھیسس کیسے تشکیل دیا جاتا ہے؟

س۔24

بائیولوجسٹ اپنے اور دوسروں کے مشاہدات کو اعداد و شمار یعنی ڈیٹا کی صورت میں ترتیب دیتا ہے اور ایک ایسا بیان بناتا ہے جو زیرِ علم بائیولوجیکل پرابلم کا جواب ثابت ہو سکتا ہے۔ مشاہدات کی یہ تحقیق طلب وضاحت ہائپو تھیسس کہلاتی ہے۔

ج۔

 

 

ہائپو تھیسس کا کیا کردار ہے؟

س۔25

یہ ایک ایسی وضاحت ہے جو کہ سچ ثابت ہو جائے ۔ بائیولوجسٹ اس کام کے لیے بحث و استدلال کا طریقہ استعمال کرتے ہیں۔ بائیولوجسٹ ہائپو تھیسس سے ڈیڈکشنز نکالتا ہے۔

ج۔

 

 

ڈیڈکشنز کیسے بنائی جاتی ہیں؟ مثال دیں۔

س۔26

ہائپو تھیسس کے منطقی نتائج کو ڈیڈکشنز کہتے ہیں۔ اس ہائپو تھیسس کو درست مان کر ڈیڈکشنز بنائی گئیں۔ اگر مچھر ملیریا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ہے تو " مچھر کے جسم میں پلازموڈیم ہونا چاہیے۔"-" ملیریا کے مریض کو کاٹ کر مچھر وہاں سے پلازموڈیم لے سکتا ہے۔"یعنی ڈیڈکشنز بنانے کے لیے اگر اور تب کی منطق استعمال کی جاتی ہے۔

ج۔

 

 

سیلا ئیوا کی مچھرکے لیے اہمیت لکھیں۔

س۔27

جب ایک مادہ مچھر اپنے منہ کے اگلے حصوں کے ذریعے جلد کو کاٹتا ہے تو وہ وہاں سے خون کھینچنے سے پہلے تھوڑی مقدار میں اپنا سیلائیوا اندر داخل کر دیتا ہے۔ یہ سیلائیوا مچھر کی خوراک کی نالی میں خون کو جمنے نہیں دیتا۔

ج۔

 

 

لفظ "مالا" اور ایریا(aria) کا مطلب لکھیں۔

س۔28

لاطینی زبان کے لفظ" مالا" کا مطلب ہے گندی اور"ایریا" کا مطلب ہے ہوا۔

ج۔

 

 

ملیریا  کے متعلق کوئی سے دو  مشاہدات لکھیں۔

س۔29

1۔ملیریا کا تعلق دلدلی علاقوں سے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2۔ دلدلی جگہوں کا پانی پینے سے ملیریا نہیں ہوتا۔

ج۔

 

 

ملیریا کے علاج کے لیے پہلی دوائی کا نام کیا تھا؟

س۔30

ملیریا کی پہلی دوائی کیونا کیونا  تھی۔

ج۔

 

 

ڈیڈکشن  اور تھیوری میں فرق لکھیں۔

س۔31

 ڈیڈکشنز کو ہائپو تھیسس کے منطقی نتائج کہا جاتا ہے،جبکہ ایسے ہائپو تھیسس جو وقت کے امتحان میں قائم رہیں "تھیوری" کہلاتے ہیں ۔

ج۔

 

 

مچھر کے کاٹنے پر ہم خارش کیوں کرتے ہیں؟

س۔32

مچھر جب کاٹ کر چلا جاتا ہے تو جلد پر بننے والا اُبھار زخم کے خلاف ہمارا ردعمل نہیں ہوتابلکہ سیلائیوا کے خلاف الرجی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ چند گھنٹوں کے اندر سیلائیوا حل ہو کر ختم ہو جاتا ہے،اس طرح خرش اور سوجن بھی ختم ہو جاتی ہے۔

ج۔

 

 

پیرا سائیٹ کی تعریف کریں اور دو مثالیں دیں۔

س۔33

پیراسائیٹ سیے جاندار ہیں جو دوسرے زندہ جانداروں (میزبانوں یعنی ہوسٹ) سے خوراک اور رہنے کی جگہ لیتے ہیں اور بدلے میں ان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ج۔

 

 

پروپورشن کی تعریف کریں۔

س۔34

دو مقداروں کے تناسب کو برابر قیمت والے ایک اور تناسب سے ملانا  پروپورشن کہلاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے برابر(=) کی علامت استعمال کی جاتی ہے۔

ج۔

 

 

کنٹرول اور تجر با تی گروپ میں تمیز کریں۔

س۔35

وہ گروپ جس میں تجرباتی گروپ کا موازنہ کیا جائے "کنٹرول گروپ" کہلاتا ہے،جبکہ جس کو جانچا جا رہا ہو  تو سوائے متغیر کے اس کے تمام حالات کنٹرول گروپ   والے ہوں  تو وہ "تجرباتی گروپ" کہلاتا ہے۔

ج۔

 

 

چار انسانی حسی اعضاء کے نام لکھیں۔

س۔36

1۔ آنکھ۔۔۔۔۔۔2۔کان۔۔۔۔۔۔3۔ناک۔۔۔۔۔۔4۔جلد۔۔۔۔۔۔۔۔5۔زبان۔

ج۔

 

 

ڈیٹا کو تر تیب دینےسے کیا مراد  ہے؟

س۔37

مشاہدات اور تجربات کے نتیجے میں حاصل ہونے والی معلومات مثلاً نام،تواریخ یا مقداریں وغیرہ "ڈیٹا " کہلاتی ہیں۔

ج۔

 

 

سائنٹیفک اور بائیولوجیکل میتھڈ میں فرق بیان کریں۔

س۔38

سائنٹیفک میتھڈ: سائنس ایک باقاعدہ اور منظم علم ہے جسے مشاہدات اور تجربات سے اخذ کیا جاتا ہے۔ یہ تجربات فطرت کے اصول جاننے کے لیے کیے جاتے ہیں۔
بائیولوجیکل میتھڈ: وہ سائنٹیفک میتھڈ جس میں بائیو لوجیکل پرابلمز کو حل کیا جاتا ہے بائیولوجیکل میتھڈ کہلاتا ہے۔

ج۔

مندرجہ ذیل سولات کے جوابات تفصیل سے تحریر کریں۔

اے۔ایف۔اے کنگ کے اہم مشاہدات پیش کریں۔

سوال۔1

تھیوری،لاء اور بائیولوجیکل پرابلم سے کیا مراد ہے؟

سوال۔2

اچھے ہائپوتھیس کی خصوصیات لکھیں۔

سوال۔3

بائیولوجیکل پرابلم ملیریا کو حل کرنے کے اقدامات تحریر کریں۔

سوال۔4

بائیولوجیکل پرابلم پر نوٹ تحریر کریں۔

سوال۔5

 

No comments: