باب نمبر8 ( نیوٹریشن) تغذیہ |
با ئیولوجی نہم |
|
||
وہ کون
سے پرائمری نیوٹریشن ہیں جو جسم کو جلد ہی قابل استعمال انرجی مہیا کرتے ہیں؟ |
-1 |
|||
نیو کلیک ایسڈ |
لپڈز |
پروٹینز |
کاربو ہائیڈریٹس |
|
مسلز کی حرکت جو خوراک کو ڈائی جیسٹو سسٹم میں
دھکیلتی ہے،کہلاتی ہے۔ |
-2 |
|||
پیری سٹالسس |
ایبزارپشن |
ایملسی ٹیکیشن |
چرننگ |
|
پودوں کے مائیکرو نیوٹرینٹس: |
-3 |
|||
فائدہ مند ہیں لیکن پودے کی ضرورت نہیں ہوتے |
وہ چھوٹے مالیکیولز ہیں جن کی پودے کو ضرورت
ہوتی ہے |
پودوں کو کم مقدار میں چاہیے ہوتے ہیں |
مٹی میں کم مقدار میں دستیاب ہوتے ہیں |
|
ان میں سے کونسا فعل اورل کیویٹی میں نہیں ہوتا؟ |
-4 |
|||
اورل کیویٹی میں یہ تمام کام ہوتے ہیں |
خوراک کا چھوٹے ٹکڑوں میں ٹوٹنا |
پروٹینز کی کیمیکل ڈائی جیشن کا آغاز |
خوراک کی لبریکیشن |
|
ولائی کہاں پائے جاتے ہیں؟ |
-5 |
|||
لارج انٹسٹائن |
سمال انٹسٹائن |
معدہ |
ایسوفیگس |
|
السر کہاں ہوتے ہیں؟ |
-6 |
|||
یہ تمام میں |
ایسو فیگس |
ڈیوڈینم |
معدہ |
|
اینزائمز کا کونسا گروپ سٹارچ اور دوسرے
کاربوہائیڈریٹس کو توڑتا ہے؟ |
-7 |
|||
ان میں کوئی نہیں |
ایمائی لیزز |
لائی پیزز |
پروٹی ایزز |
|
پنکریاز ڈائی جیسٹو اینزائمز بناتا ہے اور
انہیں___میں خارج کرتا ہے۔ |
-8 |
|||
ڈیوڈینم |
جگر |
گال بلیڈر |
کولون |
|
معدہ میں پیپسو جن کو کس میں تبدیل کر دیا جاتا
ہے؟ |
-9 |
|||
گیسٹرین |
ہائیڈرو کلورک ایسڈ |
بائی کاربونیٹ |
پیپسن |
|
ہسپیٹک پورٹل وین خون کو کہاں سے کہاں لے جاتی
ہے؟ |
-10 |
|||
سمال انٹسٹائن سے کولون |
جگر سے دل |
سمال انٹسٹائن سے دل |
سمال انٹسٹائن سے جگر |
|
ان میں سے کونسا جگر کا فعل نہیں ہے؟ |
-11 |
|||
ڈائی جیسٹو اینزائمز کی تیاری |
فائبرینوجن بنانا |
گلائیکوجن کو گلوکوز میں تبدیل کرنا |
گلوکوز کو گلائیکوجن میں تبدیل کرنا |
|
کواشیارکر اور میرازمس کی بیماریوں کی وجہ ہے۔ |
-12 |
|||
السر |
پروٹین۔انرجی میل نیوٹریشن |
نیوٹرینٹس کی زیادتی |
منرلز کی کمی |
|
خوراک کا کونسا گروپ ہمارے جسم کے لیے توانائی
کا بہترین ذریعہ ہے؟ |
-13 |
|||
دودھ اور پنیر |
روٹی اور اناج |
فیٹس،آئلز اور میٹھی اشیاء |
گوشت کا گروپ |
|
بچوں کو کیلشیم اور آئرن کی زیادہ ضرورت ہوتی
ہے۔کیوں؟ |
-14 |
|||
کیلشیم خون کے لیے اور آئرن ہڈیوں کے لیے |
کیلشیم ہڈیوں کے لیے اور آئرن خون کے لیے |
دونوں منرلز خون کے لیے |
دونوں منرلز ہڈیوں کے لیے |
|
لپڈز کے بڑے قطروں کو چھوٹے قطروں میں توڑنے کا
عمل کہلاتا ہے۔ |
-15 |
|||
چرننگ |
پیری سٹالسس |
ایبزارپشن |
ایملسی فیکیشن |
|
بہت سے اینزا ئمز کو فعا ل بنا تا ہے۔ |
-11 |
|||
کلورین |
آئرن |
نکل |
پو ٹا شیم |
|
پودوں میں کس عنصر کی کمی پتوں کے
زرد ہو نے کا با عث بنتی ہے؟ |
-12 |
|||
کلورین |
کاپر |
میگنیشیم |
زنک |
|
پودوں میں ما ئیکرو نیو ٹر ینٹس کی تعداد ہے۔ |
-13 |
|||
بارہ |
دس |
آٹھ |
چھ |
|
ترش پھل جس وٹا من کا ذریعہ ہو تے
ہیں۔ |
-14 |
|||
وٹامنD- |
وٹامنC- |
وٹامنB- |
وٹامنA- |
|
یہ سیل ڈفر ینسی ایشن کا ذ مہ دار ہے۔ |
-15 |
|||
وٹامنD- |
وٹامنC- |
وٹامنB- |
وٹامنA- |
|
میجر منرل کی روزانہ ضرورت ہوتی ہے: |
-16 |
|||
10 ملی گرام |
100 ملی گرام سے کم |
100 ملی گرام |
100ملی گرام سے زیادہ |
|
مائیکرو نیوٹرینٹس کی ایک مثال ہے: |
-17 |
|||
آئرن |
سلفر |
کیلشیم |
فاسفورس |
|
پودوں میں کس عنصر کی کمی پتوں میں زرد ہونے کا
باعث بنتی ہے؟ |
-18 |
|||
میگنیشیم |
کاپر |
کلورین |
زنک |
|
دودھ میں لپڈز کی مقدار کتنے فیصد ہے؟ |
-19 |
|||
4 |
0.9 |
12 |
10 |
|
فیٹ سولیوبل وئٹامنز ہیں: |
-20 |
|||
B,C,E,D |
A,C,E,K |
A,D,E,K |
A,B,C,D |
|
پروٹینز مشتمل ہوتی ہے: |
-21 |
|||
منرلز |
ایمائینو ایسڈز |
ایسیٹک ایسڈ |
فیٹی ایسڈز |
|
پروٹین کے ایک گرام میں انرجی کی مقدار ۔۔۔۔کلو
کیلوریز ہوتی ہے: |
-22 |
|||
4.6 |
5 |
4 |
2.4 |
|
سکروی کی بیماری۔۔۔۔۔۔۔کی وجہ سے ہوتی ہے: |
-23 |
|||
وائٹامنE |
وائٹامنC |
وائٹامنB |
وائٹامنA |
|
وہ منرل جو ہڈیوں اور دانتوں کی ڈیویلپمنٹ اور
ان کی بقاء کے لیے ضروری ہے: |
-24 |
|||
کیلشیم |
آئیوڈین |
سوڈیم |
پوٹاشیم |
|
پروٹین کی کمی سے پیدا ہونے والی بیماری ہے: |
-25 |
|||
کلر بلائیڈنیس |
میرازمس |
اوسٹیو آرتھائیٹس |
گوائٹر/گلہڑ |
|
جو عنصر ہارمون انسولین کے کام کے لیے درکار ہے: |
-26 |
|||
سوڈیم |
زنک |
کرومیم |
آئرن |
|
وہ کون سے پرائمری نیوٹرینٹس ہیں جو جسم کو جلد
ہی قابلِ استعمال انرجی مہیا کرتے ہیں؟ |
-27 |
|||
نیوکلئیک ایسڈز |
پروٹینز |
کاربوہائیڈریٹس |
لپڈز |
|
کاربو ہائیڈریٹس کے ایک گرام میں ۔۔۔۔کلو کیلوری
انرجی ہوتی ہے: |
-28 |
|||
8 |
6 |
4 |
2 |
|
بچوں میں کس وئٹامن کی کمی سے رکٹس کی بیماری
ہوتی ہے؟ |
-29 |
|||
وائٹامنD |
وائٹامنC |
وائٹامنB |
وائٹامنA |
|
واٹر سولیوبل وائٹامن ہے: |
-30 |
|||
وائٹامنD |
وائٹامنC |
وائٹامنB |
وائٹامنA |
|
توانائی حاصل کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال
ہونے والا کاربوہائیڈریٹ ہے: |
-31 |
|||
لیکٹوز |
گلوکوز |
سکروز |
مالٹوز |
|
آئیوڈین کی کمی سے جو بیماری لاحق ہوتی ہے: |
-32 |
|||
گلہڑ |
ملیریا |
رکٹس |
سکروی |
|
کواشیارکر اور میرازمس بیماریوں کی کیا وجہ ہے؟ |
-33 |
|||
پروٹین ونرجی میل نیوٹریشن |
نیوٹریشن کا زیادہ لے لینا |
منرلز کی کمی |
السر |
|
پانی اور سالٹس کی ری زیبزارپشن ہوتی ہے: |
-34 |
|||
جگر |
معدہ |
چھوٹی آنت |
بڑی آنت |
|
وائٹامن Aکی کمی سے کون سی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں؟ |
-35 |
|||
رات کا اندھا پن |
اوسٹیو ملیشیا |
رکٹس |
سکروی |
|
لپڈز کے ایک گرام میں ۔۔۔۔۔کلو کیلوریز انرجی موجود ہوتی ہے: |
-36 |
|||
11 |
10 |
9 |
4 |
|
غیر افعال پیپسنوجن اینزائم کو پیپسن میں تبدیل
کرنے والے مرکب کا نام ہے: |
-37 |
|||
لائی پیز |
میوکس |
پانی |
ہائیڈرو کلورک ایسڈ |
|
پروٹینز کی
ڈائی جیشن اور خوراک کو ذخیرہ کرنے کے لیے مخصوص آرگن ہے: |
-38 |
|||
اورل کیویٹی
|
پنکریاز |
معدہ |
جگر |
|
وٹامنCکی کمی کی وجہ سے جو بیماری ہوتی ہے: |
-39 |
|||
خشک جلد |
اوسٹیو میلیشیا |
رکٹس |
سکروی |
|
پیپسن میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تیزاب پایا جاتا ہے: |
-40 |
|||
HCL |
HNO3 |
H2CO3 |
H2SO4 |
|
انسانی غذا میں ان۔سولیوبل ڈائٹری فائبرز کی
مثال ہے: |
-41 |
|||
جو |
چاول |
گندم کی بھوسی |
پھلیاں |
|
خون کی بیماری کہلاتی ہے: |
-42 |
|||
گوائٹر |
میرازمس |
انیمیا |
کواشیار |
|
بیکٹیریا کون سا وائٹامن کولون میں بناتے ہیں؟ |
-43 |
|||
وائٹامنK |
وائٹامنE |
وائٹامنD |
وائٹامنC |
|
ولائی کہاں پائے جاتے ہیں؟ |
-44 |
|||
لارج انٹسٹائن |
ایسو فیگس |
سمال انٹسٹائن
|
معدہ |
|
ایک بالغ انسان میں ایسو فیگس کی لمبائی ہوتی
ہے: |
-45 |
|||
35cm |
30cm |
25cm |
20cm |
|
معدے میں پیپسینو جن تبدیل ہوتا ہے: |
-46 |
|||
گیسٹرن میں |
ہائیڈروکلورک ایسڈ میں |
بائی کاربونیٹس میں |
پیپسن میں |
|
فضلہ کو عارضی طور پر ذخیرہ کیا جاتا ہے: |
-47 |
|||
پنکریاز
|
گال بلیڈر |
ریکٹم |
اپنڈکس |
|
ایلیمنٹری کینال کے ۔۔۔۔حصے میں نیوٹرینٹس کی
زیادہ سے زیادہ ایبزارپشن ہوتی ہے: |
-48 |
|||
معدہ |
فیرنکس |
لارج انٹسٹائن |
سمال انٹسٹائن
|
|
نیو ٹرینٹس |
وہ غذائی مادے
جو ایک جاندار حاصل کر کے انہیں انرجی یا نئے میٹریل بنانے کے لئے
استعمال کرتا ہے،کہالاتے ہیں: |
49 |
||
آٹو ٹرافک جاندار |
وہ جاندار جو اپنی خوراک خود تیار کرتے
ہیں،کہلاتے ہیں: |
50 |
||
ہیٹرو ٹرافک جاندار |
وہ جاندار جو اپنی خوراک خود تیار نہیں کرتے ہیں،کہلاتے ہیں: |
51 |
||
میکا نزم |
پودوں کے پاس آٹو ٹرافک نیو ٹریشن کے لیے سب سے
بہتر۔۔۔۔۔۔۔۔موجود ہے: |
52 |
||
آٹوٹرافک نیوٹریشن |
پودوں کے پاس ۔۔۔۔۔۔۔۔ کے لیے سب سے بہتر
میکانزم موجود ہے: |
53 |
||
میکرو نیوٹرینٹس |
پودوں کو جن نیو ٹرینٹس کی بڑی مقدار میں ضرورت
ہوتی ہے ،کہلاتے ہیں: |
54 |
||
مائیکرو نیوٹرینٹس |
پودوں کو جن نیوٹرینٹس کی کم مقدار میں
ضرورت ہوتی ہے ، کہلاتے ہیں: |
55 |
||
پوٹاشیم |
سٹوما کے کھلنے اور بند ہونے کو کنٹرول کرتا
ہے،پتوں سے پانی کے ضیاع کو روکتا ہے: |
56 |
||
سلفر |
پروٹینز،وائٹامنز اور اینزائمز کا حصہ ہے: |
57 |
||
کلورین |
پانی کی اوسموسس کے لیے ضروری ہے: |
58 |
||
کارنی وورس پودوں نے |
چھوٹے جانوروں کو پکڑنے اور ڈائی جیسٹ کر جانے
کے طریقوں کا ارتقاء کیا: |
59 |
||
نائٹروجن کو |
پودے نائٹریٹس کی شکل میں حاصل کرتے ہیں: |
60 |
||
میٹا بولزم |
نائٹروجن کا ۔۔۔۔۔۔۔تنے اور پتے کی گرتھ کے لیے
بہت اہم ہے: |
61 |
||
ضرورت سے زائد نائٹروجن |
پھول اور پھل بننے کے عمل میں تاخیر کا باعث بن
سکتی ہے: |
62 |
||
میگنیشیم |
کلوروفل مالیکیول کی ساخت کا اہم جزو ہے: |
63 |
||
میگنیشیم |
کاربوہائیڈریٹس، شوگرز اور فیٹس بنانے والے
اینزائمز کے کام کرنے کے لیے لازم ہے: |
64 |
||
میگنیشیم |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی کمی سے پتے زرد اور مرجھا جاتے ہیں: |
65 |
||
نائٹروجن فرٹیلائزر |
جن فرٹیلائزرز میں نائٹروجن سب سے اہم
ایلیمنٹ ہوتا ہے انہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہتے
ہیں: |
66 |
||
ان۔آرگینک فرٹیلائزرز |
پانی میں فوراً حل ہوجاتے ہیں اور پودے فوراً انہیں جذب کر سکتے ہیں: |
67 |
||
آرگینک فرٹیلائزرز |
پودوں اور جانوروں کے مادوں سے حاصل ہوتے ہیں: |
68 |
||
یوریا |
ایک آرگینک کمپاؤنڈ ہے: |
69 |
||
نائٹرس آکسائیڈ |
کچھ نائٹروجن فرٹیلائزرز کے ذخیرہ کرنے سے گرین
ہاوس گیس ۔۔۔۔۔۔۔۔خارج ہوتی ہے: |
70 |
||
امونیا گیس |
ان۔آرگینک فرٹیلائزر سے خارج ہو سکتی ہے: |
71 |
||
امونیا گیس سے |
مٹی کی تیزابیت میں اضافہ ہوتا ہے: |
72 |
||
نائٹرجن فرٹیلائزر کا زیادہ استعمال |
وبائی حشرات یعنی پیسٹ کی ریپروڈکشن کی رفتار
میں اضافہ کرتا ہے: |
73 |
||
آرگینک فرٹیلائزرز |
۔۔۔کے زیادہ استعمال سے مٹی میں موجود نائٹریٹس اور حل پذیر
آرگینک کمپاؤنڈز نکل جاتے ہیں: |
74 |
||
کاربو ہائیڈریٹس |
تمام جانوروں کے لیے انرجی کے بنیادی ذرائع ہیں: |
75 |
||
گلوکوز |
انرجی کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا
کاربو ہائیڈریٹ ہے: |
76 |
||
پروٹینز اور لپڈز |
جسم کے اہم تعمیراتی اجزاء ہیں: |
77 |
||
سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز |
جسم میں کولیسٹرول بڑھ جانے کا باعث ہیں: |
78 |
||
75% |
سورج مکھی کے تیل میں ان۔ سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز
ہوتے ہیں: |
79 |
||
لپڈز |
ممبرینز،نیورانز کے گرد شیتھ اور چند ہارمونز
بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں: |
80 |
||
ان۔آرگینک ایلیمنٹس |
منرلز ایسے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہیں جو زمین کے اندر بنتے
ہیں: |
81 |
||
100mg سے کم |
ٹریس
منرلز کی روزانہ کی ضرورت ہوتی
ہے: |
82 |
||
پوٹاشیم |
جسم میں فلوئڈز کا توازن اور اینزائمز کا
کو۔فیکٹر ہے: |
83 |
||
فلورائیڈ |
ہڈیوں میں منرلز کو متوازن اور دانتوں کے انیمل
کو سخت کرتا ہے: |
84 |
||
آئیوڈین |
تھائیرائیڈ گلینڈ کے فعل کو نارمل رکھتا ہے: |
85 |
||
کم نمک اور زیادہ پوٹاشیم |
خوراک میں مناسب کیلشیم کے ساتھ۔۔۔۔۔۔لینا ہائپر
ٹینشن اور کڈنی سٹون سے بچاتا ہے: |
86 |
||
کیلشیم |
۔۔۔۔۔کی کمی سے ہڈیاں نرم پڑ جاتیں ہیں، خون آہستہ جمتا ہے اور
زخم آہستہ مندمل ہوتے ہیں: |
87 |
||
آئرن |
جسم میں آکسیجن کی ترسیل اور اس کے ذخیرہ کرنے
میں کردار ادا کرتا ہے: |
88 |
||
اینیمیا |
آئرن کی کمی سے ہونے والی بیماری ہے: |
89 |
||
1913ء میں |
وائٹامنAکی شناخت ہوئی: |
90 |
||
وائٹامنAکی کمی |
دنیا بھر میں بچوں میں اندھے پن کی بڑی وجہ ہے: |
91 |
||
شب کوری |
رات کے وقت کا اندھا پن کہلاتا ہے: |
92 |
||
وائٹامنC |
ریشہ دار پروٹین یعنی کولیجن کو بنانے کے لیے
ضروری ہے: |
93 |
||
وائٹامنD |
خون میں کیلشیم اور فاسفورس کی مقدار کو کنٹرول
کرتا ہے: |
94 |
||
رکٹس |
وائٹامنDکی کمی سے بچوں میں جو بیماری لاحق ہو سکتی ہے: |
95 |
||
اوسٹیو میلیشیا |
وائٹامنDکی کمی سے بڑوں میں جو
بیماری لاحق ہو سکتی ہے: |
96 |
||
60% |
بالغ انسان کے جسم کا تقریباً۔۔۔۔۔پانی پر مشتمل
ہوتا ہے: |
97 |
||
ٹمپریچر |
پانی کا ایک اور اہم کردار تبخیر کے ذریعہ(
پسینہ لا کر) جسم کا۔۔۔۔۔۔۔۔مستقل رکھنا ہے: |
98 |
||
2لیٹر |
اوسطاً ایک انسان کی روزانہ پانی کی ضرورت ہے: |
99 |
||
ڈائٹری فائبر |
انسان کی خوراک کا وہ حصہ جو ڈائی جیسٹ ہونے کے
قابل نہیں ہوتا،وہ ہے: |
100 |
||
سولیوبل ڈائٹری فائبر |
ایلیمنٹری کینال سے گزرتے دوران ٹوٹ جاتا ہے: |
101 |
||
ان۔سولیوبل ڈائٹری فائبر |
سمال انٹسٹائن سے تیزی کے ساتھ گزر جاتا ہے: |
102 |
||
فائبر |
انٹسٹائن کے مسلز کو سکڑنے کی تحریک دیتا ہے اور
قبض سے بچاتا ہے: |
103 |
||
اسپغول کا چھلکا |
فائبر والی اضافی غذا ہے: |
104 |
||
سولیوبل فائبر |
خون میں کیلسٹرول اور شوگر لیول کم کرتا ہے: |
105 |
||
ان۔سولیوبل فائبر |
فضلہ میں موجود کارسینو جینز یعنی کینسر کرنے
والے کیمیکلز کا فضلہ کے ساتھ گزر جانا تیز کرتا ہے: |
106 |
||
متوازن غذا |
ایسی غذا جس مین نارمل گروتھ اور ڈیویلپمنٹ کے لیے درکار تمام
ضروری نیوٹرینٹس درست تناسب سے موجود ہوں،کہلاتی ہے: |
107 |
||
بقراط کا |
اپنی خوراک کو ہی اپنی دوا بنالو،وقول ہے: |
108 |
||
52% |
روٹی میں کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں: |
109 |
||
23% |
چاول میں
کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں: |
110 |
||
12.80% |
سیب میں کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں: |
111 |
||
81% |
مکھن میں لپڈز ہوتے ہیں: |
112 |
||
20% |
چکن میں پروٹینز ہوتے ہیں: |
113 |
||
زیادہ انرجی |
مردوں کو ایسی متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے جس
میں نسبتاً۔۔۔۔۔۔۔۔۔موجود ہو۔ |
114 |
||
سیڈینٹری |
ایسا انسان جس کے طرز زندگی میں بیٹھ کر کرنے
والے کام زیادہ ہوں،کہلاتا ہے: |
115 |
||
میل نیوٹریشن |
نیوٹریشن سے متعلق سائل کو کہتے ہیں: |
116 |
||
امیون سسٹم |
میل نیوٹریشن سے کمزور ہو جاتا ہے: |
117 |
||
پرٹین ۔انرجی میل نیوٹریشن |
جسم میں انرجی اور پروٹینز کی ناکافی دستیابی یا
ناکافی ایبزارپشن ہے: |
118 |
||
گوائٹر |
اس کی وجہ غذا میں آئیوڈین کی کمی ہے: |
119 |
||
سائز میں بڑھ جاتا ہے |
اگر غذا میں کافی آئیوڈین موجود نہ ہو تو
تھائرائیڈ گلینڈ : |
120 |
||
خون کی کمی |
"اینیمیا" کا لفظی مطلب ہے: |
121 |
||
آئرن کا ایک ایٹم |
ہیمو گلوبن مالیکیول کے مرکز میں پایا جاتا ہے: |
122 |
||
بھوک مٹ جاتی ہے |
خوراک میں وائٹامنAزیادہ لینے سے : |
123 |
||
کیلشیم |
وائٹامنDزیادہ لینے سے مختلف ٹشوز میں ضرورت سے زائد۔۔۔۔۔۔۔۔۔جمع ہو جاتا
ہے: |
124 |
||
فاقہ کشی |
میل نیوٹریشن کا خوفناک نتیجہ ہے: |
125 |
||
25،000 سے زائد |
اقوام متحدہ کے مطابق روزانہ لوگ فاقہ کشی سے
مرتے ہیں: |
126 |
||
موٹاپا |
وزن نارمل سے بڑھ جانا،کہلاتا ہے: |
127 |
||
موٹاپے کو |
"اُم الامراض" کہا جاتا ہے: |
128 |
||
قحط |
کسی علاقہ میں اتنی خوراک کا نہ ہونا جو وہاں
تمام انسانوں دی جا سکے ،کہلاتا ہے: |
129 |
||
1983-85 |
ایتھوپیا میں قحط تھا: |
130 |
||
1990ء |
شمالی کوریا میں قحط تھا: |
131 |
||
خشک سالی |
وقت کا وہ دورانیہ جب انسانی ضرورت اور زراعت کے
لیے مناسب مقدار میں پانی دستیاب نہ ہو،کہلاتا ہے: |
132 |
||
انجیشن |
خوراک کو جسم میں لے جانا کہلاتا ہے: |
133 |
||
ڈائی جیسن |
پیچیدہ مادوں
کو سادہ مادوں میں توڑنے کے عمل
کو ،کہتے ہیں: |
134 |
||
ایبزارپشن |
ڈائی جیسٹ ہونے والی خوراک کو خون اور لمف کا
جذب ہونا کہلاتا ہے: |
135 |
||
ایسیمیلیشن |
جذب شدہ خوراک کو جسم کے پیچیدہ مادوں میں تبدیل
کرنا ،کہلاتا ہے: |
136 |
||
ڈیفیکیشن |
ڈائی جیسٹ نہ ہونے والی خوراک کو جسم سے باہر
نکالنے کا عمل ہے: |
137 |
||
اورل کیویٹی |
منہ کے پیچھے موجود جگہ کہلاتی ہے: |
138 |
||
میسٹی کیشن |
دانتوں کی مدد سے خوراک کو پیسنے کا عمل ہے: |
139 |
||
سیلائیوا |
خوراک میں پانی اور میوکس ڈالتا ہے: |
140 |
||
25 سینٹی میٹر |
ایک بالغ انسان میں ایسو فیگس کی لمبائی تقریباً
ہے: |
141 |
||
ایک ارادی فعل |
نگلنے کے عمل کا آغاز ہے: |
142 |
||
پیری سٹالسس |
خوراک کی اورل کیویٹی سے ریکٹم کی جانب حرکت ہے: |
143 |
||
سفنکٹر |
ایسا سوراخ جس کھولنے اور بند کرنے کا کام مسلز
کرتے ہیں،کہلاتا ہے: |
144 |
||
پیپسن |
پروٹینز کو ڈائجیسٹ کرنے والا ایک طاقت ور
اینزائم ہے: |
145 |
||
ڈیوڈینم |
سمال انٹسٹائن کا پہلا10انچ یا 25 سینٹی میٹر کا
حصہ، کہلاتا ہے: |
146 |
||
جیجونم |
ڈیوڈینم سے آگے 2.4 میٹر کی لمبائی ہے: |
147 |
||
ایلئم |
سمال انٹسٹائن (چھوٹی آنت) کا آخری 3.5میٹر لمبا
حصہ ہے: |
148 |
||
جگر میں |
خوراک کو فلٹر کیا جاتا ہے: |
149 |
||
ہسپیٹک وین |
جگر سے خوراک کے ضروری مالیکیولز ۔۔۔۔۔۔۔کے
ذریعے دل کی طرف چلے جاتے ہیں: |
150 |
||
کولون |
۔۔۔۔۔۔کے ذریعے پانی کو خون میں جذب کروایا جاتا ہے: |
151 |
||
سیکم |
سمال انٹسٹائن کے ساتھ متصل ایک تھیلی ہے: |
152 |
||
اپینڈکس |
سیکم کے بند سرے سے ایک غیر فعلی اُنگلی نما
ٹیوب نکلتی ہے جسے کہتے ہیں: |
153 |
||
پانی اور سالٹس کی ایبزارپشن |
لارج انٹسٹائن کے افعال فضلہ کو جسم سے نکالنا اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہیں: |
154 |
||
جگر |
جسم کا سب سے بڑا گلینڈ ہے: |
155 |
||
تقریباً1.5کلو گرام |
ایک بالغ انسان میں جگر کا وزن ہوتا ہے: |
156 |
||
گال بلیڈر |
جگر کے ساتھ ناشپاتی کی شکل کا ایک زرد تھیلا
نما حصہ جذا ہے،جو کہلاتا ہے: |
157 |
||
جگر |
امونیا کو اس کی کم زہریلی شکل یوریا میں بدلتا
ہے: |
158 |
||
فائبرینوجن |
خون جمانے والی پروٹین کا نام ہے: |
159 |
||
جگر |
گلوکوز کو گلائیکوجن کی صورت میں ذخیرہ کرتا ہے: |
160 |
||
کیفین |
دھڑکن کی رفتار اور بلڈ پریشر بڑھا دیتی ہے: |
161 |
||
فاسفورک ایسڈ |
کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہوتا ہے ،جو
ہڈیوں سے کیلشیم کو حل کر کے باہر نکالہتا ہے: |
162 |
||
سمال انٹسٹائن |
ایلیمنٹری کینال کے کون سے حصہ میں نیوٹرینٹس کی
زیادہ سے زیادہ ایبزارپشن ہوتی ہے؟ |
163 |
||
گٹ کی/ایلیمنٹری کینال کی |
ڈائریا قبض اور السر بیماریاں ہیں: |
164 |
||
ڈائریا میں |
مریض کو بار بار پتلے دست /اسہال آتے ہیں: |
165 |
||
قبض |
مریض میں فضلہ سخت ہو جاتا ہے اور اسے باہر
نکالنا مشکل ہو جاتا ہے،ایسی حالت کا نام ہے: |
166 |
||
پیپٹک السر |
گٹ کی دیواروں میں زخم (چھل جانا) ہوجانا کہلاتا
ہے: |
167 |
||
گیسٹرک
السر |
معدہ کے السر کو کہتے ہیں: |
168 |
||
معدہ میں |
گیسٹرک السر کہاں واقع ہوتا ہے؟ |
169 |
||
السر کی علامت |
کھانے کے بعد آدھی رات کے وقت پیٹ میں جلن اور
درد ہونا ہے: |
170 |
||
مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کریں۔ |
||||
#NAME? |
س1 |
|||
وہ تمام اعمال جن میں خوراک کھانا یا اس کو تیار
کرنا،اسے جذب کرنا اور گروتھ اور انرجی کے لیے جسمانی مادوں میں تبدیل کر دینا
شامل ہیں، مجموعی طور پر تغذیہ یعنی نیوٹریشن کہلاتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
نیو ٹرینٹس سے کیا مراد ہے؟ |
س2 |
|||
وہ غذائی مادے یعنی ایسے ایلیمنٹس یا کمپاؤنڈز
جو ایک جاندار حاصل کر کے انہیں انرجی یا نئے میٹریل بنانے کے لئے استعمال کرتا
ہے، نیو ٹرینٹس کہلاتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
آٹو ٹرافک جاندار کسے کہتے ہیں؟ |
س3 |
|||
ایسے جاندار جو اپنے ماحول سے کاربن ڈائی
آکسائیڈ ،پانی اور معدنیات حاصل کرنے کے بعد اپنی خوراک تیار کرتے ہیں، آٹو
ٹرافک جاندار کہلاتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
ہیٹرو ٹرافک جاندار کسے کہتے ہیں؟ |
س4 |
|||
ایسے جاندار جو اپنی خوراک کا انحصار دوسرے جانداروں پر کرتے ہیں،ہیٹرو ٹرافک
جاندار کہلاتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
میکرو نیوٹرینٹس سے کیا مراد ہے؟ ان کے نام
بتائیں۔ |
س5 |
|||
پودوں کو جن نیوٹرینٹس کی بڑی مقدار میں ضرورت ہوتی ہے ، انہیں میکرو نیو ٹرینٹس کہتے
ہیں۔مثلاً کاربن، ہائیڈروجن،آکسیجن،
نائیٹروجن،میگنیشیم اور پوٹاشیم وغیرہ۔ |
ج۔ |
|||
مائیکرو نیوٹرینٹس سے کیا مراد ہے؟ ان کے نام
بتائیں۔ |
س6 |
|||
پودوں کو جن نیوٹرینٹس کی کم مقدار میں
ضرورت ہوتی ہے ، انہیں مائیکرو
نیو ٹرینٹس کہتے ہیں۔مثلاً آئرن،
مولیبڈینم، بورون،کلورین اور زنک وغیرہ۔ |
ج۔ |
|||
میکرو نیوٹرینٹس اور مائیکرو نیوٹرینٹس میں فرق بیان کریں۔ |
س7 |
|||
پودوں کو جن نیوٹرینٹس کی بڑی مقدار میں ضرورت ہوتی ہے ، انہیں میکرو نیو ٹرینٹس کہتے
ہیں جبکہ پودوں کو جن نیوٹرینٹس کی کم
مقدار میں ضرورت ہوتی ہے ، انہیں
مائیکرو نیو ٹرینٹس کہتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
پودوں کی زندگی میں پو ٹاشیم ، کیلشیم اور
آئرن کا کیا کردار ہے؟ |
س8 |
|||
پوٹاشیم سٹوما کے کھلنے اور بند ہونے کو کنٹرول کرتا
ہے،پتوں سے پانی کے ضیاع کو روکتا ہے۔ کیلشیم اینزائمز کو فعا ل بناتا ہے، سیل وال کی ساخت کا حصہ ہے،سیلز میں
پانی کی حرکات پر اثر رکھتا ہے۔
آئرن فوٹو سینتھی سز کے لیے ضروری ہے اور بہت سے اینزائمز کو فعال بناتا
ہے۔ |
ج۔ |
|||
پودوں کی زندگی
کے لیے لازمی کمپاؤنڈ کونسا ہے؟ |
س9 |
|||
پروٹینز،نیوکلیک ایسڈز،ہارمونز،کلوروفل،وائٹامنز
، اینزائمز اور نائٹروجن پودوں کی زندگی کے لیے ایک لازمی کمپاؤنڈ ہے۔ |
ج۔ |
|||
پودوں کی زندگی میں نائٹروجن کا کیا کردار ہے؟ |
س10 |
|||
نائٹروجن پودے کی زندگی کے لیے ایک لازمی
کمپاؤنڈ ( مثلاً پروٹینز،نیوکلیک ایسڈز،ہارمونز،کلوروفل،وائٹامنز اور اینزائمز)
کا اہم جزو ہے۔نائٹروجن کا میٹا بولزم تنے اور پتے کی گروتھ کے لیے بہت اہم
ہے۔ضرورت سے زائد نائٹروجن پھول اور پھل بننے میں تاخیر کا باعث بن سکتی ہے جبکہ
اس کی کمی پیداوار کو کم کر دیتی ہے ،پتوں کے زرد ہونے اور گروتھ میں رکاوٹ کی
وجہ بنتی ہے۔ |
ج۔ |
|||
پودوں کی زندگی میں میگنیشیم
کا کیا کردار ہے؟ |
س11 |
|||
میگنیشیم کلوروفل مالیکیول کی ساخت کا اہم جزو
ہے۔ یہ کاربو ہائیڈریٹس،شوگرز اور فیٹس بنانے والے اینزائمز کے کام کرنے کے لیے
بھی لازمی ہے۔ یہ پھل اور گری دار میوہ بنانے میں استعمال ہوتا ہے اور بیجوں کے
اگنے کے لیے بھی لازمی ہے۔ میگنیشیم کی کمی سے پتے زرد ہو جاتے ہیں اور مرجھا
جاتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
فرٹیلائزرز کی تعریف کریں۔ |
س12 |
|||
ایسے کیمیکل میٹریلز جو پودوں میں پسندیدہ خواص
مثلاً زیادہ پیداوار، زیادہ پھل،تیز گرتھ، بہتر رنگ،زیادہ پھول حاصل کرنے کے لیے
مٹی میں شامل کیے جائیں ،فرٹیلائزرز کہلاتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
فرٹیلائزرز کی تین بڑی اقسام کے نام لکھیں۔ |
س13 |
|||
فرٹیلائزرز کی تین بڑی اقسام آرگینک ، ان آرگینک اور نائٹروجن فرٹیلائزرز ہیں۔ |
ج۔ |
|||
آرگینک فرٹیلائزرز سے کیا مراد ہے؟ |
س14 |
|||
آرگینک فرٹیلائزرز پودوں اور جانوروں کے مادوں
سے حاصل ہوتے ہیں۔ جانوروں کا فضلہ اور ملی جلی کھاد آرگینک فرٹیلائزرز کے طور
پر استعمال ہوتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
آرگینک فرٹیلائزرز کا مٹی میں کیا کردار ہے؟ |
س15 |
|||
یہ فرٹیلائزرز مٹی میں پانی کی نکاسی ،اس میں
ہوا کا گزر یعنی ایئریشن ،اور نیو ٹرینٹس پر گرفت رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ
کرتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
ان۔آرگینک فرٹیلائزرز سے
کیا مراد ہے؟ |
س16 |
|||
وہ فرٹیلائزرز جو پودوں کو زمین سے سب سے پہلے
میسر ہوں ،ان ۔آرگینک فرٹیلائزرز کہلاتے ہیں۔ مثلاً راک فاسفیٹ،ایلیمنٹل سلفر
اور جپسم وغیرہ۔ |
ج۔ |
|||
ان۔آرگینک
فرٹیلائزرز کا کردار بیان کریں۔ |
س17 |
|||
ان۔آرگینک فرٹیلائزرز پانی میں فوراً حل ہو جاتے
ہیں اسی لیے پودے فوراً انہیں جذب کر سکتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
نائٹروجن فرٹیلائزر سے کیا مراد ہے؟ |
س18 |
|||
جن فرٹیلائزرز میں نائٹروجن سب سے اہم ایلیمنٹ ہوتا ہے انہیں
نائٹرجن فرٹیلائزر کہتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
آرگینک اور ان۔آرگینک فرٹیلائزر کا فرق بیان
کریں۔ |
س19 |
|||
آرگینک فرٹیلائزرز پودوں اور جانوروں کے مادوں
سے حاصل ہوتے ہیں۔ جانوروں کا فضلہ اور ملی جلی کھاد آرگینک فرٹیلائزرز کے طور
پر استعمال ہوتے ہیں جبکہ وہ فرٹیلائزرز جو پودوں کو زمین سے سب سے پہلے میسر
ہوں ،ان ۔آرگینک فرٹیلائزرز کہلاتے ہیں۔ اسی طرح آرگینک فرٹیلائزرز مٹی میں پانی کی نکاسی ،اس میں ہوا کا گزر
یعنی ایئریشن ،اور نیو ٹرینٹس پر گرفت رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں جبکہ
ان۔آرگینک فرٹیلائزرز پانی میں فوراً حل ہو جاتے ہیں اسی لیے پودے فوراً انہیں
جذب کر سکتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
آرگینک فرٹیلائزرز کی زیادہ مقدار سے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟ |
س20 |
|||
آرگینک فرٹیلائزرز کے زیادہ استعمال سے مٹی میں
موجود نائٹریٹس اور حل پذیر آرگینک کمپاؤنڈز نکل جاتے ہیں تو اس طرح یہ
ماحولیاتی مسائل کا باعث نبتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
ان۔ آرگینک فرٹیلائزرز کی زیادہ مقدار سے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟ |
س21 |
|||
ان۔ آرگینک فرٹیلائزرز کے زیادہ استعمال سے مٹی کی نیوٹرینٹس پر گرفت رکھنے کی صلاحیت کو
متاثر کرتی ہیں اور ان کی زیادہ حل ہونے کی صلاحیت بھی ایکو سسٹمز کو نقصان
پہنچاتی ہیں۔ اس سے امونیا گیس بھی خارج
ہو سکتی ہے جس سے مٹی کی تزابیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
نائٹروجن فرٹیلائزرز کی زیادہ مقدار سے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟ |
س22 |
|||
نائٹروجن فرٹیلائزرز کی
کا زیادہ استعمال وبائی حشرات یعنی پیسٹ کی ری پروڈکشن کی رفتار میں
اضافہ کرتا ہے اور اس کے ذخیرہ کرنے سے گرین ہاؤس گیس نائٹرس آکسائیڈ خارج ہوتی
ہے۔ |
ج۔ |
|||
انسانی غذا کے اجزا کے نام بتائیں/انسانی غذا کے
نیوٹرینٹس کے نام بتائیں۔ |
س23 |
|||
کاربو ہائیڈریٹس،لپڈز،نیو کلیک
ایسڈز،پروٹینز،منرلز،وائٹامنز اور پانی وغیرہ |
ج۔ |
|||
کاربو ہائیڈریٹس کے اہم ذرائع کون کون سے ہیں۔ |
س 24 |
|||
روٹی سویاں وغیرہ کے لیے تیار کردہ
آٹا،پھلیاں،آلو،بھوسی اور چاول وغیرہ |
ج۔ |
|||
سیچوریٹڈ
اور ان۔ سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز میں
کیا فرق ہے؟ ایک مثال بھی دیں۔ |
س25 |
|||
سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ میں تمام کاربن ہائیڈروجن کے
ساتھ بانڈ بنائے ہوئے ہوتے ہیں جبکہ ان۔سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ میں ڈبل بانڈ بھی
ہوتے ہیں جو کاربن ایٹمز نے ہائیڈروجن کی بجائے آپس میں بنائے ہوتے ہیں۔مثلاً
کمرہ کے ٹمپریچر پر سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ ز والے لپڈز عموماً ٹھوس جبکہ ان
۔سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز والے لپڈز مائع ہوتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز کے نقصانات تحریر کریں۔ |
س26 |
|||
سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز جسم میں کولیسٹرول بڑھ جانے
کا باعث بنتے ہیں۔ کولیسٹرول کا زیادہ ہو جانا آرٹریز میں رکاوٹ ڈالتا ہے اور
حتمی طور پر دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
لپڈز کے
اہم ذرائع کون کون سے ہیں۔ |
س27 |
|||
لپڈز کے اہم ذرائع میں دودھ،مکھن، پنیر،
انڈے،گوشت،مچھلی، سرسوں کے بیج،کوکونٹ اور خشک پھل شامل ہیں۔ |
ج۔ |
|||
پروٹینز کے غذائی ذرائع کون کون سے ہیں؟ |
س28 |
|||
پروٹینز کے غذائی ذرائع گوشت،انڈے،پھلی دار پودے، دالیں،دودھ اور
پنیروغیرہ شامل ہیں۔ |
ج۔ |
|||
منرلز
کا جسم میں کیا کردار ہے؟ |
س29 |
|||
منرلز ایسے ان۔آرگینک ایلیمنٹس ہیں جو زمین کے
اندر ہیں اور جنہیں جسم میں تیار نہیں کیا جا سکتا۔ یہ جسم کے کئی افعال میں اہم
کردار ادا کرتے ہیں اور صحت کے لیے لازمی ہیں۔ انسان کی خوراک میں موجود زیادہ
تر منرلز بلا واسطہ پودوں اور پانی سے جبکہ بالواسطہ جانوروں پر مشتمل خوراک سے
آتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
میجر منرلز اور ٹریس منرلز کا فرق بیان کریں۔ |
س30 |
|||
میجر منرلز کی روزانہ ضرورت 100mgیا اس سے زائد ہوتی ہے
جبکہ ٹریس منرلز کی روزانہ کی ضرورت 100mg سے کم ہوتی ہے۔ |
ج۔ |
|||
انسانی جسم میں پوٹاشیم اور کیلشیم کا کردار بیان کریں۔ |
س31 |
|||
پوٹاشیم انسانی جسم میں فلوئڈز کا توازن برقرار رکھتا ہے
اور اینزائمز کا "کو۔فیکٹر" ہے۔جبکہ کیلشیم ہڈیوں اور دانتوں کی
ڈویلپمنٹ اور بقاء کے ساتھ ساتھ خون کے
جمنے کے لیے بھی ضروری ہے۔ |
ج۔ |
|||
انسانی جسم میں کیلشیم کا کردار بیان کریں۔ |
س32 |
|||
ہڈیوں
اور دانتوں کی ڈویلپمنٹ اور ان کی بقاء کے لیے کیلشیم بہت ضروری ہے۔ یہ
سیل ممبرینز اور کنیکٹو ٹشو کی بقاء اور کئی اینزائمز کو فعال بنانے کے لیے بھی
ضروری ہے۔کیلشیم خون کے جمنے یعنی کلاٹنگ میں بھی مدد دیتی ہے ۔اس کی کمی سے
ہڈیاں نرم پڑ جاتیں ہیں اور نروّ امپلس(nerve impulse) خود بخود جاری ہونے
کی بیماری ہو سکتی ہے جس کا نتیجہ ٹیٹنی ہوتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
کیلشیم کے ذرائع کون کون سے ہیں؟ |
س33 |
|||
دودھ،پنیر،انڈے کی زردی،پھلیوں ،نٹس( گری دار
پھل) اور گو بھی وغیرہ ،کیلشیم کے اہم
ذرائع ہیں۔ |
ج۔ |
|||
انسانی جسم میں
آئرن کا کردار بیان کریں۔/آئرن
بلڈ اور مسلز کے لیے کیوں درکار ہے؟ |
س34 |
|||
آئرن جسم میں آکسیجن کی ترسیل اور اس کے ذخیرہ
کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ
ریڈ بلڈ سیلز میں ہیمو گلوبن اور مسلز میں مائیو گلوبن کا اہم جزو ہے۔ سیلز میں
ا نرجی پیدا کرنے کے عمل کو بھی آئرن کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ اہم اینزائم کا
"کو۔فیکٹر" ہے۔ آئرن جسم کے مدافعتی نظام یعنی امیون سسٹم کو بھی مدد
دیتا ہے۔ آئرن کی کمی سے ہونے والی
بیماری اینیمیا (anemia) ہے۔ |
ج۔ |
|||
آئرن کے ذرائع کون کون
سے ہیں؟ |
س35 |
|||
گوشت،انڈوں کی زردی،گندم،مچھلی،پالک اور سرسوں
وغیرہ آئرن کے اہم ذرائع ہیں۔ |
ج۔ |
|||
وئٹامنز سے کیا مراد ہے؟ |
س36 |
|||
وائٹامنز ایسے کمپاؤنڈز ہیں جن کی جسم کو
انتہائی قلیل مقدار میں ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ نارمل گروتھ اور میٹا بولزم کے
لیے لازمی ہیں۔ |
ج۔ |
|||
وائٹامنز کے دو بڑے گروپس کے نام بتائیں۔ |
س37 |
|||
وائٹامنز کے دو بڑے گروپس "فیٹ سولیوبل
وائٹامنز" (یعنی چکنائیوں میں حل پذیر وائٹامنز) اور " واٹر سولیوبل وائٹامنز " (
یعنی پانی میں حل پذیر وائٹامنز ) ہیں۔ |
ج۔ |
|||
" فیٹ سولیوبل وٹامنز" میں کون کون سے وٹامنز شامل
ہیں؟ |
س38 |
|||
فیٹ سولیوبل وٹامنز میں وئٹامن A،D،E اورK شامل ہیں۔ |
ج۔ |
|||
" واٹر سولیوبل وئٹامنز" میں کون کون سے وائٹامنز شامل
ہیں۔ |
س39 |
|||
واٹر سولیوبل وائٹامنز میں وائٹامنBکمپلیکس اور وائٹامنC شامل ہیں۔ |
ج۔ |
|||
وٹامنAکی کمی سے کون کون سی علامات اور بیماریاں لاحق ہوتی ہیں؟ |
س40 |
|||
وٹامن Aکی کمی سے " رات کا اندھا پن، کم گروتھ اور خشک جلد" جیسی بیماریاں اور علامات ہوتی ہیں۔ |
ج۔ |
|||
وٹامن Aکی کمی سے اندھا پن کیسے ہو جاتا ہے؟/شب کوری سے
کیا مراد ہے؟ |
س41 |
|||
وٹامن Aکی کمی سے رات کو کم نظر آنے کی بیماری ہو جاتی ہے جسے شب کوری
کہتے ہیں۔ وٹامن Aآنکھ کے رٹینا کے راڈ سیلز میں ایک پروٹین" آپسن" کے
ساتھ ملتا ہے اور "روڈپسن" بناتا ہے،وٹامنAکی کمی سے " روڈپسن" کم ہو جاتے ہیں اور کم روشنی میں
نظر آنا مشکل ہو جاتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
وٹامن Aکی
زیادتی سے کیا خدشات ہو سکتے ہیں؟ |
س42 |
|||
خوارک میں وئٹامنAزیادہ لینے سے بھوک مٹ جاتی ہے اور جگر کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
وٹامن Aکے ذرائع کون سے ہیں؟ |
س43 |
|||
وائٹامن Aسبزیوں(مثلاً پالک،گاجر) ،زرد یا نارنجی رنگ کے پھلوں(مثلاً آم)
،جگر،مچھلی،انڈے ،دودھ اور مکھن وغیرہ۔ |
ج۔ |
|||
جسم میں وائٹامنCکا کردار بیان کریں۔ |
س44 |
|||
وائٹامن Cبہت سے ری ایکشنز میں حصہ لیتا ہے۔ یہ ایک ریشہ دار پروٹین
"کولیجن" بنانے کے لیے ضروری ہے۔ "کولیجن" کنیکٹو ٹشوز کو
مضبو طی دیتا ہے۔ زخموں کے بھرنے کے لیے بھی " کولیجن" کی ضرورت ہوتی
ہے۔ وائٹ بلڈ سیلز میں وائٹامن Cجسم کے امیون سسٹم کے افعال کے لیے ضروری ہے۔ |
ج۔ |
|||
وٹامن Cکی کمی سے کون کون سی علامات اور بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں؟ |
س45 |
|||
اس کی کمی سے
ایک بیماری " سکروی" تھکاوٹ،زخم ٹھیک طریقہ سے نہ بھرنا،مسوڑوں
اور جوڑوں میں خون رسنا ہیں۔ |
ج۔ |
|||
وٹامن Cکے ذرائع کون کون سے ہیں؟ |
س46 |
|||
ہم وائٹامنCکو ترش پھلوں مثلاً مالٹا،چکوترےاور لیموں،پتوں والی سبزیوں، اور
گائے کے جگر وغیرہ سے حاصل کرتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
سکروی کی تعریف کریں اور اس کی دو علامات لکھیں۔ |
س47 |
|||
سکروی وئٹامنCکی کمی سے ہوتی ہے جس میں تیار کردہ کولیجن بہت غیر مستحکم ہوتا
ہے۔ اس کی علامات مسلز اور جوڑوں میں درد، سوجھے ہوئے اور خون رستے مسوڑھے،زخم
کا آہستہ مندمل ہونا اور خشک جلد ہیں۔ |
ج۔ |
|||
وائٹامن Dکا جسم میں کردار بیان کریں۔ |
س48 |
|||
اس وائٹامن کا سب سے اہم کام خون میں کیلشیم اور فاسفورس کی مقداروں کو
کنٹرول کرنا ہے ۔ وائٹامنDان منرلز کا انٹسٹائن سے انجذاب اور ہڈیوں میں جمع ہونے کو بڑھاتا
ہے۔ |
ج۔ |
|||
وئٹامن Dکی کمی سے ہونے والی علامات اور بیماریاں کون
کون سی ہیں؟ |
س49 |
|||
اس کی کمی سے ہڈیوں پر اثر پڑتا ہے۔اس کی کمی سے
ہونے والی بیماریوں میں بچوں میں "رکٹس" کی بیماری اور بڑوں میں
" اوسٹیو میلیشیا" کی بیماری ہے۔ |
ج۔ |
|||
وئٹامن D کی زیادتی کے کونسے
خدشات ہو سکتے ہیں؟ |
س50 |
|||
وائٹامن Dزیادہ لینے سے مختلف ٹشوز میں ضرورت سے زائد کیلشیم جمع ہو جاتا
ہے۔ |
ج۔ |
|||
وائٹامنDکے ذرائع کون کون سے ہیں؟ |
س51 |
|||
یہ وائٹامن مچھلی کے جگر کے تیل، دودھ،گھی اور
مکھن وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔ سورج کی روشنی میں ہماری جلد بھی اس کو تیار کرتی
ہے۔ |
ج۔ |
|||
انسانی جسم میں پانی کا کردار بیان کریں۔ |
س52 |
|||
بالغ انسان کے جسم کا تقریباً 60%پانی پر مشتمل
ہوتا ہے۔زندگی کی بقاء کے لیے ہونے والے تمام کیمیکل ری ایکشنز کو آبی میڈیم کی
ضرورت ہوتی ہے۔ پانی وہ ماحول بھی فراہم کرتا ہے جس میں پانی میں حل پذیر ڈائی
جیسٹڈ خوراک انٹسٹائن میں جذب ہو سکتی ہے اور اسی طرح بے کار مواد کو پیشاب کی
صورت میں خارج بھی کیا جاتا ہے۔ پانی کا ایک اور اہم کردار تبخیر کے ذریعے(
پسینہ لاکر) جسم کا ٹمپریچر مستقل رکھنا ہے۔ |
ج۔ |
|||
جسم میں پانی کی کمی کون سے مسائل کا باعث بنتی
ہے؟ |
س53 |
|||
جسم میں پانی کی بہت زیادہ کمی یعنی ڈی۔
ہائیڈریشن کارڈیو ویسکولر مسائل کا باعث بنتی ہے۔ |
ج۔ |
|||
ڈی ہائیڈریشن سے کیا مراد ہے؟ |
س54 |
|||
جسم میں پانی کی کمی ڈی ہائیڈریشن کہلاتی ہے۔ یہ
پانی کے بہت زیادہ اخراج کی وجہ سے ہوتی ہے۔ |
ج۔ |
|||
ڈائٹری فائبرز سے کیا مراد ہے؟ اس کے ذرائع کون کون سے ہیں۔ |
س55 |
|||
ڈائیٹری فائبر( جسے رفیج بھی کہتے ہیں) انسان کی
خوراک کا وہ حصہ ہے جو ڈائجسٹ ہونے کے قابل نہیں ہوتا۔ گندم کی بھوسی، سالم اناج
کی روٹی،سبزیوں اور پھلوں کے چھلکے،جئی کے دانے،پھلیاں اور جو اس کے ذرائع ہیں۔ |
ج۔ |
|||
سولیوبل اور ان سولیوبل ڈائٹری فائبرز میں فرق
بیان کریں۔ |
س56 |
|||
سولیوبل ڈائٹری فائبر ایلیمنٹری کینال سے گزرتے
دوران ٹوٹ جاتا ہے جبکہ ان۔سولیوبل ڈائٹری فائبر سمال انٹسٹائن سے تیزی کے ساتھ
گزر جاتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
انسانی جسم میں فائبر کا کردار بیان کریں؟ |
س57 |
|||
فائبر قبض سے بچاتا ہے اور اگر ہو تو اسے ختم
کرتا ہے۔ یہ انٹسٹائن کے مسلز کو سکڑنے کی تحریک دیتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
سولیوبل فائبر اور ان۔سولیوبل فائبر کا فرق بیان
کریں۔ |
س58 |
|||
سولیوبل فائبر خون میں کولیسٹرول اور شوگر لیول
کم کرتا ہے جبکہ ان۔سولیوبل فائبر فضلہ میں موجود "کارسینو جینز" یعنی
کینسر کرنے والے کیمیکلز کا فضلہ کے ساتھ گزر جانا تیز کرتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
متوازن غذا سے کیا مراد ہے؟ |
س59 |
|||
متوازن غذا سے مراد ایسی غذا ہےجس میں جسم کی
نارمل گروتھ اور ڈیویلپمنٹ کے لیے درکار
تمام ضروری نیو ٹرینٹس مثلاً کاربو ہائیڈریٹس،پروٹینز،لپڈز،منرلز اور
وائٹامنز درست تناسب سے موجود ہوں۔ |
ج۔ |
|||
میل نیوٹریشن کی تعریف کریں۔ |
س60 |
|||
نیوٹریشن سے متعلق مسائل کو میل نیوٹریشن کہتے
ہیں۔عام طور پر میل نیوٹریشن سے متاثرہ لوگوں کو یا تو خوراک میں مناسب کیلریز
نہیں ملتیں اور یا انہیں ایسی خوراک ملتی ہے جس میں پروٹین، وائٹامنز یا ٹریس
منرلز کی کمی ہوتی ہے۔ |
ج۔ |
|||
میل نیوٹریشن کی علامات بیان کریں۔ |
س61 |
|||
میل نیوٹریشن سے امیون سسٹم کمزور ہو جاتا ہے،
جسمانی اور ذہنی صحت خراب ہوتی ہے، سوچنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے، گروتھ رک
جاتی ہے اور بچے کی ڈیویلپمنٹ بھی متاثر
ہوتی ہے۔ |
ج۔ |
|||
پروٹین ۔انرجی میل نیو ٹریشن سے کیا مراد ہے؟ |
س62 |
|||
پروٹین ۔انرجی میل نیو ٹریشن سے مراد جسم میں
انرجی اور پروٹینز کی ناکافی دستیابی یا ناکافی ایبزارپشن ہے۔ |
ج۔ |
|||
پروٹین ۔انرجی میل نیو ٹریشن یا PEMکی بیماریوں کے نام
بتائیں۔ |
س63 |
|||
۱۔کوا شیارکر(Kwashiorkor) ۔۲۔سوکھے پن کی بیماری
یعنی میرازمس(Marasmus) |
ج۔ |
|||
"کواشیارکر" کی بیماری پر نوٹ لکھیں۔ |
س64 |
|||
جب بچہ ماں کا دودھ
چھوڑتا ہے تو یہ بیماری تقریباً 12ماہ
کی عمر میں پروٹین کی کمی سے ہوتی ہے۔ اس کے بعد یہ بیماری بچے کی گروتھ کی
عمرکے دوران بھی ہو سکتی ہے۔اس میں بچے کا قد تو نارمل ہوتا ہے مگر وہ غیر
معمولی طور پر دبلا ہوتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
میرازمس سے کیا مراد ہے؟/ سوکھے پن کی
بیماری پر نوٹ لکھیں۔ |
س65 |
|||
یہ بیماری عام طور پر 6ماہ کی عمر سے ایک سال کے
دوران ہوتی ہے۔ مریض بچے کے جسم میں چربی(fat) اور مسلز کی تمام مضبوطی ختم ہو جاتی ہے اور وہ ایک ڈھانچہ کی
طرح رہ جاتا ہے۔ ایسے بچوں میں گرتھ متاثر ہوتی ہے اور وہ اپنی عمر سے چھوٹے
دکھائی دیتے ہیں؟ |
ج۔ |
|||
انسان میں منرلز کی کمی کی وجہ سے ہونے والی
بیماریوں کے نام لکھیں۔ |
س66 |
|||
انسان میں منرلز کی کمی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں میں ۱۔"گوائٹر"
اور۲۔"اینیمیا"
ہیں۔ |
ج۔ |
|||
گوائٹر کی علامات اور وجوہات بیان کریں۔/آئیوڈین
کی کمی سے تھائی رائیڈ گلینڈ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟/ آئیوڈین ہمارے جسم میں کس طرح کام کرتی ہے؟ |
س67 |
|||
گوائٹر کی وجہ غذا میں آئیوڈین کی کمی ہے۔
آئیوڈین کو تھائی رائیڈ گلینڈ نے وہ ہارمونز
بنانے کے لیے استعمال کرنا ہوتا ہے جو جسم میں نارمل افعال اور گروتھ کو
کنٹرول کرتے ہیں۔ اگر غذا میں کافی آئیوڈین موجود نہ ہو تو تھائی رائیڈ گلینڈ
سائز میں بڑھ جاتا ہے،جس کے نتیجے میں گردن میں سوجن بن جاتی ہے۔ اس حالت کو
گوائٹر کہتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
"اینیمیا " سے کیا مراد ہے؟ اور اس کی علامات کیا ہیں؟ |
س68 |
|||
"اینیمیا" منرلز کی کمی سے ہونے والی بیماریوں میں یہ
سب سے عام ہے۔اصطلاح" اینیمیا" کا لفظی مطلب " خون کی کمی
ہے"۔ یہ بیماری اس وقت ہوتی ہے جب ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد نارمل سے کم ہو
جاتی ہے۔اس میں مریض کمزور ہوتا ہے اور
اس کے سیلز کو آکسیجن کی فراہمی بھی کم ہوتی ہے۔ |
ج۔ |
|||
ضرورت سے زائد نیوٹرینٹس لینے سے کون سے مسائل
پیدا ہوتے ہیں؟/ کابوہائیڈریٹس اور فیٹس کی زیادتی سے کون
سی بیماریاں ہو سکتی ہیں؟ |
س69 |
|||
ضرورت سے زائد کاربو ہائیڈریٹس اور فیٹس لینے سے
" موٹاپا، ڈایابیٹیز(شوگر) اور کارڈیو ویسکولر بیماریاں" ہوتی ہیں۔ |
ج۔ |
|||
میل نیوٹریشن سے ہونے والی بیماریوں کے نام
لکھیں۔ |
س70 |
|||
۱۔فاقہ کشی۲۔دل کی بیماریاں۳۔قبض۴۔موٹاپا |
ج۔ |
|||
موٹاپا کیا ہے؟ اور اسے بیماریوں کی ماں کیوں
کہا جاتا ہے؟ |
س71 |
|||
موٹاپا کا مطلب وزن نارمل سے بڑھ جانا ہے ۔وہ
لوگ جو ایسی غذائیں لیتے ہیں جن میں کیلریز کی تعداد ان کی ضرورت سے زائد ہوتی
ہے اور وہ بہت کم جسمانی کام کرتے ہوں،موٹاپے کاشکار ہو سکتے ہیں۔ موٹاپے سے دل
کی بیماریاں ،ہائپرٹینشن اور ڈایا بیٹیز ہو سکتی ہیں اسی لیے موٹاپے کو "
اُم الامراض" یعنی بیماریوں کی ماں کہا جاتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
قحط سے کیا مراد ہے؟ |
س72 |
|||
قحط سے مراد کسی علاقہ میں اتنی خوراک کا نہ
ہونا ہے ،جو وہاں تمام انسانوں کو دی جا سکے۔ |
ج۔ |
|||
میل نیوٹریشن کی بڑی وجوہات بتائیں۔ |
س73 |
|||
میل نیوٹریشن کی بڑی وجوہات میں۱۔ قحط۲۔خوراک کی غیر مساوی
تقسیم۳۔خشک سالی۴۔سیلاب۵۔بڑھتی ہوئی آبادی ہیں۔ |
ج۔ |
|||
خشک سالی کی تعریف کریں اور اس کی وجوہات بیان
کریں۔ |
س74 |
|||
خشک سالی سے مراد وقت کا وہ دورانیہ ہے جب
انسانی ضرورت اور زراعت کے لیے مناسب مقدار میں پانی دستیاب نہ ہو۔ خسک سالی کی
بڑی وجہ طویل عرصہ تک معمول سے کم بارشیں ہونا ہے۔ |
ج۔ |
|||
انجیشن اور ڈائی جیشن میں فرق بیان کریں۔ |
س75 |
|||
خوراک کو جسم میں لے جانا انجیشن جبکہ پیچیدہ
مادوں کو سادہ مادوں میں توڑنے کے عمل کو ڈائی جیشن کہتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
ایبزارپشن
اور ڈیفیکشن کا فرق بیان کریں۔ |
س76 |
|||
ڈائی جیسٹ ہونے والی خوراک کو خون اور لمف میں
جذب ہونا "ایبزارپشن" کہلاتا ہے جبکہ ڈائی جیسٹ نہ ہونے والی خوراک کو
جسم سے باہر نکالنا "ڈیفیکشن" کہلاتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
ایسیمیلیشن کی تعریف کریں۔ |
س77 |
|||
جذب شدہ سادہ خوراک کو جسم کے پیچیدہ مادوں میں
تبدیل کرنا"ایسیمیلیشن" کہلاتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
انسان کی ایلیمنٹری کینال کے حصوں کے نام لکھیں۔ |
س78 |
|||
اس کے بڑے حصے اورل
کیویٹی،فیرنکس،ایسوفیگس،معدہ،سمال انٹسٹائن اور لارج انٹسٹائن ہیں۔ |
ج۔ |
|||
ایلیمنٹری کینال یا "گٹ" کسے کہتے ہیں؟ |
س79 |
|||
انسان کا ڈائی جیسٹو سسٹم ایک لمبی نالی پر
مشتمل ہے جو منہ سے شروع ہو کر اینس پر ختم ہوتی ہے۔ اس نالی کو ایلیمنٹری کینال
یا "گٹ" کہتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
میسٹی کیشن سے کیا مراد ہے؟ |
س80 |
|||
اورل کیویٹی کا دوسرا کام دانتوں کی مدد سے
خوراک کو پیسنا ہے ۔ یہ عمل میسٹی کیشن کہلاتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
سیلائیوری ایمائی لیز کا کردار بیان کریں۔ |
س81 |
|||
سیلائیوا میں ایک اینزائم سیلائیوری ایمائی لیز
بھی پایا جاتا ہے ،جو خوراک میں موجود سٹارچ کی سیمی ڈائی جیشن میں مدد دیتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
بولس سے کیا مراد ہے؟ |
س82 |
|||
میسٹی کیشن، لبریکیشن اور سیمی ڈائی جیشن کے
دوران زبان خوراک کے ٹکڑوں کو گھماتی بھی ہے جس سے یہ چھوٹا پھسلنے والا ایک گول
ٹکڑا بن جاتی ہے۔ ایسے ٹکڑے کو "بولس" کہتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
کائم کسے کہتے ہیں؟ |
س83 |
|||
ہمارے روٹی
اور گوشت کے نوالے میں موجود سٹارچ
اور پروٹینز غیر مکمل طور پر ڈائی جیسٹ ہو چکی ہیں اور اب خوراک ایک پتلے
شوربہ کی شکل اختیار کر چکی ہے جسے"کائم" کہتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
"پیری سٹالسس " سے کیا مراد ہے؟ |
س84 |
|||
"پیری سٹالسس" خوراک کی اورل کیویٹی سے ریکٹم کی جانب
حرکت ہے۔ اس سے مراد ایلیمنٹری کینال کی دیواروں کی سموتھ مسلز میں سکڑنے اور
پھیلنے کی امواج ہیں۔ |
ج۔ |
|||
معدہ کے دو بڑے حصوں کے نام بتائیں۔ |
س85 |
|||
۱۔ کارڈیک حصہ۲۔پائی لورک حصہ۔ |
ج۔ |
|||
سفنکٹر سے کیا مراد ہے؟ کارڈیک اور پائی لورک
سفنکٹرز کا کردار لکھیں۔ |
س86 |
|||
سفنکٹر سے مراد ایسا سوراخ ہوتا ہے جس کو کھولنے اور بند کرنے کا کام
مسلز کرتے ہیں۔ کارڈیک سفنکٹر معدہ اور ایسوفیگس کے درمیان جبکہ پائی لوکر
سفنکٹر معدہ اور سمال انٹسٹائن کے درمیان ہے۔ |
ج۔ |
|||
گیسٹرک جوس
کیا ہے؟اس کا کیمیائی تناسب کیا ہے؟ |
س87 |
|||
جب خوراک معدہ میں داخل ہوتی ہے ،تو معدہ کی دیواروں میں موجود کیسٹرک گلینڈز کو تحریک ملتی ہے اور وہ
گیسٹرک جوس خارج کرتے ہیں جو پانی،میوکس،ہائیڈرو کلورک ایسڈ اور پروٹینز کو ڈائی جیسٹ کرنے والے ایک غیر
فعال اینزائم پیپسینوجین پر مشتمل ہوتا
ہے۔ |
ج۔ |
|||
پیپسینوجین سے کیا مراد ہے؟ |
س88 |
|||
پیپسینوجین ایک غیر فعال اینزائم ہے جو گیسٹرک
جوس میں پانی،میوکس،ہائیڈرو کلورک ایسڈ اور پروٹینز کو ڈائی جیسٹ کرتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
پیپسن کا فعل /کردار بیان کریں۔ |
س89 |
|||
پیپسن خوراک میں موجود پروٹینز( ہماری مثال میں
گوشت کا بڑا حصہ) کو غیر مکمل طور پر ڈائی جیسٹ کر کے پولی پیپٹائیڈز اور چھوٹی
پیپٹائیڈ کی زنجیروں میں تبدیل کر دیتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
چرننگ کے عمل کو بیان کریں۔ |
س90 |
|||
معدہ
میں خوراک کو ایک عمل "چرننگ" کے ذریعے مزید توڑا جاتا ہے۔
معدہ کی دیواریں سکڑتی اور پھیلتی ہیں۔ اور یہ حرکات گیسٹرک جوس اور خوراک کی مکمل مکسنگ میں مدد دیتی ہے۔
چرننگ کے اس عمل میں حرارت بھی پیدا ہوتی ہے جس سے خوراک میں موجود لپڈز پگھل
جاتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
"ڈیوڈینم" اور
"جیجونم" میں فرق بیان کریں۔ |
س91 |
|||
سمال انٹسٹائن کا پہلا 10 انچ(25سینٹی میٹر) حصہ
"ڈیوڈینم" کہلاتا ہے جبکہ ڈیوڈینیم سے آگے 2.4 میٹر لمبی "جیجونم
"ہے۔ |
ج۔ |
|||
لارج انٹسٹائن کے تین حصوں کے نام بتائیں۔ |
س92 |
|||
۱۔سیکم۲۔کولون۳۔ریکٹم۔ |
ج۔ |
|||
اپینڈکس سے کیا مراد ہے؟ |
س93 |
|||
سیکم کے بند سرے سے ایک غیر فعلی انگلی نما ٹیوب نکلتی ہے جسے
"اپینڈکس" کہتے ہیں۔ |
ج۔ |
|||
جگر کے کوئی سے چار افعال تحریر کریں۔ |
س94 |
|||
۳۔ جسم کا ٹمپریچر برقرار رکھنے کے لیے حرارت
پیدا کرتا ہے۔ ۴۔امونیا کو اس کی کم
زہریلی شکل یوریا میں بدلتا ہے۔
|
۱۔ پرانے ریڈ بلڈ سیلز کو توڑتا ہے۔ ۲۔ خون جمانے والی
پروٹین فائبرینوجن بناتا ہے۔
|
ج۔ |
||
گال بلیڈر کیا ہے؟ |
س95 |
|||
جگر کی نچلی یعنی وینٹرل جانب دائیں طرف کے لوب
کے ساتھ ،ناشپاتی کی شکل کا ایک زرد تھیلا نما حصہ جڑا ہے ،جسے گال بلیڈر کہتے
ہیں۔گال بلیڈر بائل ذخیرہ کرتا ہے اور جب یہ سکڑتا ہے تو بائل کو ایک نالی
"کامن بائل ڈکٹ" کے ڈریعے "ڈیوڈینم" میں خارج کرتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس کے اثرات لکھیں۔ |
س96 |
|||
یہ بہت تیزابی ہوتے ہیں اور ہمارے جسم میں
آکسیجن کی کمی کا باعث بنتے ہیں۔ ان میں فاسفورک ایسڈ ہوتا ہے جو ہڈیوں سے
کیلشیم کو حل کر کے باہر نکالتا ہے جس سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔ |
ج۔ |
|||
کیفین کے کوئی سے دو نقصانات لکھیں۔ |
س97 |
|||
۱۔دل کی دھڑکن کی رفتار کو بڑھاتی ہے۲۔ بلڈ پریشر بڑھا دیتی
ہے۔ |
ج۔ |
|||
گٹ کی بیماریوں کے نام بتائیں۔ |
س98 |
|||
پاکستان میں بہت سے لوگوں کو لاحق ہونے والی گٹ
کی عام بیماریاں۱۔ڈائریا۲۔قبض۳۔السر ہیں۔ |
ج۔ |
|||
ڈائریا کیا ہے؟ اس کی علامات تحریر کریں۔ |
س99 |
|||
اسہال یا ڈائریا میں مریض کو بار بار پتلے دست
آتے ہیں۔ اس حالت میں پیٹ میں درد،متلی اور قے بھی ہو سکتی ہے۔ |
ج۔ |
|||
ڈائریا کی بڑی وجوہات کون کون سی ہیں؟ |
س100 |
|||
ڈائریا کی بڑی وجوہات پینے کے صاف پانی کی کمی
یا وائرل اور بیکٹیریل انفیکشنز ہیں۔ |
ج۔ |
|||
ڈائریا کا علاج
میں کیا چیز شامل ہے؟ |
س101 |
|||
ڈائریا کے علاج میں پانی کا نقصان پورا کرنے کے
لیے مناسب مقدار میں ضروری سالٹس اور نیوٹرینٹس ملا پانی شامل ہے۔ |
ج۔ |
|||
قبض سے کیا مراد ہے؟ |
س102 |
|||
قبض ایسی حالت کا نام ہے جس میں مریض میں فضلہ
سخت ہو جاتا ہے اور اسے باہر نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ |
ج۔ |
|||
قبض کی چند وجوہات بیان کریں۔ |
س103 |
|||
اس کی بڑی وجوہات کولون سے پانی کی ضرورت سے
زیادہ ایبزارپشن ہو جانا، غذا میں ڈائٹری فائبرز کا کم لینا، ڈی۔ہائیڈریشن ہو
جانا، ادویات( مثلاً وہ جن مین آئرن، کیلشیم اور ایلومینیم موجود ہوں) کا ستعمال
اور ریکٹم یا اینس میں ٹیومرز بن جانا ہیں۔ |
ج۔ |
|||
گیسٹرک السر کی تعریف کریں۔ |
السر یا
پیپٹک السرکی تعریف کریں۔ |
س104 |
||
معدہ کے السر کو گیسٹرک السر کہتے ہیں۔ |
گٹ کی دیواروں مین زخم (چھل جانا) ہو جانا پیپٹک
السر یا سادہ الفاظ میں السر کہلاتا ہے۔ |
ج۔ |
||
السر کی علامات بیان کریں۔ |
س106 |
|||
السر کی علامات کھانے کے بعد اور آدھی رات کے
وقت پیٹ میں جلن ہونا ہے۔شدید السر میں پیٹ میں درد ہونا شامل ہے۔ |
ج۔ |
|||
السر کی وجوہات بیان کریں۔ |
س107 |
|||
اس کی وجوہات میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ کا زیادہ
بننا،انفیکشن ہو جانا، طویل عرصہ تک ایسپرین اور دوسری اینٹی انفلیمیٹری ادویات
کا استعمال، تمباکو نوشی، کافی اور کولاز کا زیادہ پینا اور مصالحہ دار خوراک
کھانا شامل ہیں۔ |
ج۔ |
|||
السر کے علاج اور بچاؤ کے لیے تدابیر لکھیں۔ |
س108 |
|||
السر کے علاج میں ایسی ادویات شامل ہیں جو
گیسٹرک جوس کے تیزابی اثرات کو نیوٹرلائز کرتی ہیں۔ السر سے بچاؤ کے لیے مصالحہ
،تیزابی خوراک اور تمباکو نوشی سے اجتناب برتنا چاہیئے۔ |
ج۔ |
|||
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات تفصیل سے لکھیں۔ |
||||
فرٹیلا ئزرز
(کھادوں)کی اہمیت بیان
کریں۔/زراعت میں آرگینک اور ان آرگینک فرٹیلائزر کی کیا اہمیت ہے؟ |
سوال1 |
|||
انسا ن میں جگر کے افعا ل پر تفصیلا ًنوٹ لکھیں۔ |
سوال2 |
|||
میل نیو ٹریشن کی تعریف
کریں اور انسان پر اس
کے اثرات بیا ن کریں۔ |
سوال3 |
|||
خوراک میں پانی اور ڈائٹری فائبرز کی اہمیت اور
اس کا کردار بیان کریں۔ |
سوال4 |
|||
خوراک کی ڈائجیشن میں اورل کیویٹی کا کردار بیان
کریں۔ |
سوال5 |
|||
متوازن غذا کی تعریف کریں۔ اسے کس طرح عمر ،جنس
اور سرگرمی سے منسلک کیا جا سکتا ہے؟ |
سوال6 |
|||
اورل کیویٹی کے مختلف افعال کی وضاحت کریں۔ |
سوال7 |
|||
انسان کے معدہ کی ساخت اور افعال بیان کریں۔ |
سوال8 |
|||
سمال انٹسٹائن کے سٹرکچر اور فنکشن پر نوٹ
لکھیں۔ |
سوال9 |
|||
منرلز کی کمی کی بیماریاں کون کون سی ہیں؟ |
سوال10 |
|||
میل نیوٹریشن سے ہونے والی بیماریاں کون کون سی
ہیں؟ |
سوال11 |
|||
پودوں کی زندگی میں نائٹروجن کا کردار بیان
کریں۔ |
سوال12 |
|||
وٹامنز کیا ہیں؟ انسانی جسم میں وٹامنز کی اہمیت
بیان کریں۔ |
سوال13 |
|||
خوراک کی ڈائجیشن میں سمال انٹسٹائن کا کردار
بیان کریں۔ |
سوال14 |
|||
ڈائریا،قبض اور السر کی علامات،علاج اور بچاؤ
لکھیں۔/گٹ کی بیماریوں پر نوٹ لکھیں۔ |
سوال15 |
Age of passion. It is an online study platform. Urdu Translation for all classes. Evidence Based and Proven to Work, we use the Most Effective Teaching methods.
- Class 9th>
- ENGLISH
- _Unit-1
- _Unit-2
- _Unit-3
- _Unit-4
- _Unit-5
- _Unit-6
- _Unit-7
- _Unit-8
- _Unit-9
- _Unit-10
- _Unit-11
- _Unit-12
- _Letters
- _Questions & Answers
- _Summaries (Poems)
- _Sentences
- _Urdu Translation
- _Eng. Notes All Units
- _Eng. Notes All Units with Grammar
- BIOLOGY (UM)
- _Unit-1
- _Unit-2
- _Unit-3
- _Unit-4
- _Unit-5
- _Unit-6
- _Unit-7
- _Unit-8
- _Unit-9
- Pak-Studies
- _Unit-1
- _Unit-2
- _Unit-3
- _Unit-4
- _Unit-5
- Physics Notes
- Chemistry Notes
- Bise Punjab
- _Answer Sheet Sample
- _Physics Paper Scheme
- _Chemistry Paper Scheme
- _Biology Paper Scheme
- _Math (Sci) Paper Scheme
Spellings
Nutrition (UM Unit-8)
NUTRITION
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment