Spellings

Enzymes (UM Unit-6)

 ENZYMES

enzymes,bio 9th unit-6,biology 9th,biology 9th unit 6,chapter 6 biology class 9th,

باب نمبر 6۔ اینزائمز

میٹا بو لزم کا تصور سب سے پہلے کس سا ئنسدا ن نے دیا؟

-1

ولیم

  نیوٹن

جابر

ابن نفیس

 

با ئیو کیمیکل ری ایکشن جن میں بڑے کمپا ؤنڈ بنا ۓ جا تےہیں،کہلا تے ہیں۔

-2

ڈی کمپوزیشن

کیٹا بولزم

اینا بو لزم

میٹا بولزم

 

ما لیکیول جس پر اینزائمز عمل کرتا ہے ،کہلا تا ہے۔

-3

سبسٹریٹ

پراستھیٹک گروپ

کو فیکٹر

ایکٹو سا ئیٹ

 

کس نے پہلی مر تبہ اینزائم کی اصطلا ح استعما ل  کی؟

-4

لوئس پاسچر

رابرٹ براؤن

ون ہیلم کونے

زکار یاس جا نسن

 

میٹا بولزم یو نا  نی لفظ ہے جس کے معنی ہیں۔

-5

مادہ

کمی

تبدیلی

تقسیم

 

میٹا بولزم کے لیے عمل انگیز کے طور پر کام کر تے ہیں۔

-6

لپڈز

پروٹین

وٹا منز

اینزائم

 

پرو ٹینز کی وہ قسم جو کسی با ئیو کیمیکل ری ڈکشن  کو کیٹا لا ئینر کر تی ہے ،کہلا تی ہے۔

-7

ان میں کوئی نہیں

کو۔ اینزائمز

ہارمونز

انزائمز

 

میٹا  بولزم کی اصطلاح کون سی زبان سے ما خوذ ہے؟

-8

عر بی

جرمن

یو نا نی

لا طینی

 

اینزائمز کا تعلق ما لیکیو لز کی کس قسم سے  ہے؟

-9

نیو کلیئک ایسڈ

لپڈز

پروٹینز

کاربوہائیڈریٹس

 

تقر یبا سا رے اینزائمز ہو تے ہیں۔

-10

ان میں کوئی نہیں

فیٹس

پروٹینز

کاربوہائیڈریٹس

 

اگر آرگینک کو فیکٹرز اینزائم کے ساتھ کمزور جوڑ بنا ئیں تو یہ کہلا تے ہیں۔

-11

ایکٹی  ویٹرز

ایکٹو سا ئٹ

کو اینزائمز

پراستھیٹک گروپ

 

درج ذیل وٹا منز  میں سے کو ن سا کو۔ اینزائم کے طور پر کام کرتا ہے؟

-12

رائبو فلیون

وٹا من  سی

وٹا من ڈی

وٹا من بی

 

اس  اینزائم کو کپڑوں پر لگے پروٹینز کے دھبے اتارنے کے لیے استعمال کیا جا تا ہے۔

-13

پیپسن

ایما ئی لیز

لائی پیز

پروٹی ایز

 

اینزائم پر کیٹا لیٹک ریجن کہلاتا ہے۔

-14

ایکٹیو سا ئیٹ

کو فیکٹر

کو اینزائم

میٹا بولک سائیٹ

 

با ئیو لوجیکل ڈیٹر جنٹ ہے۔

-15

ٹرپسن

گلا ئکوجن

پروٹی ایز

پیپسن

 

کون سا اینزائم برتنوں کی صفا ئی کے لیے استعما ل ہو تا ہے؟

-16

نا ئلون

لائی پیز

ٹرپسن

ایما ئی لیز

 

پیپسن اینزائم____ میں  کام کر تا ہے۔

-17

معدہ

ایسو فیگس

انٹسٹائن

منہ

 

اینزائم ٹر پسن کس میڈیم میں کام کرتا ہے؟

-18

ہلکا اساس

تعدیلی

تیزابی

الکلائن

 

ٹرپسن اینزائم کام کرتا ہے۔

-19

دل

سمال انٹیسٹائن

لارج انٹیسٹائن

معدہ

 

معدہ میں____اینزائم کام کرتا ہے۔

-20

ایما ئی لیز

پیپسن

ٹرپسن

لا ئی پیز

 

تیز ترین رفتار سے کام کر نے کے  لیےانسان کے اینزائم کا آپٹیمم ٹمپر یچر ہے۔

-21

سینتیس ڈگری

چھتیس ڈگری

پینتیس ڈگری

زیرو ڈگری

 

1894 ء میں لاک اینڈ کی ماڈل پیش کیا۔

-22

لوئس پاسچر

ایمل فشر

رابرٹ ہک

ارسطو

 

انڈ یو سڈ فٹ ماڈل کس سن میں پیش کیا گیا؟

-23

1958

1963

1956

1858

 

لاک اینڈ کی ماڈل پیش کیا  گیا۔

-24

1994

1924

1894

1824

 

اینزائم ایکشن کا انڈ یو سڈ فٹ ماڈل کس  نے تجو یز کیا۔

-25

جابر بن حیان

ابن النفیس

ڈینئل کو شلینڈ

ایمل فشر

 

پروٹین کو ہضم کرتا ہے۔

-26

نیو کلی  ایز

پروٹی ایز

اما ئی لیز

لا ئی پیز

 

سٹارچ جس اینزائم سے توڑ دی جا تی ہے ،کہلا تا ہے۔

-27

پیپسن

ٹرپسن

لا ئی پیز

ایما ئی لیز

 

لا ئی پیز اینزائم عمل کر تا ہے۔

-28

سٹارچ پر

لپڈز پر

پروٹینز

کار بو ہائیڈریٹس پر

 

اینزائم لائی پیز لپڈز پر عمل کرتا ہے اور  انہیں تبد یل کر دیتا ہے۔

-29

ایسکا رہگ ایسڈمیں

فیٹی ایسڈ اور گلیسرول

لیکٹک ایسڈ میں

ایسٹک ایسڈ میں

 

اینزائم کی تخصیص کا انحصار____ پر ہو تا ہے۔

-30

پی۔ایچ

ایکٹو سائٹس کی شکل

سبسٹر یٹس کی کنسنٹریشن

ٹمپر یچر

 

مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کریں۔

 

 

اینا بولزم اور کیٹا بولزم میں کیا فر ق ہے؟

س1

اینا بولزم: ایسے بائیو کیمیکل ری ایکشنز جن میں چھوٹے مالیکیولز آپس میں مل کر برے اور کمپلیکس کمپاؤنڈز بنائے جاتے ہیں۔
 کیٹا بولزم: ایسے بائیو کیمیکل ری ایکشنز جن میں مالیکیولز کو توڑا جاتا ہے کیٹا بولزم  کہلاتے ہیں اور اس کے دوران توانائی کا اخراج ہوتا ہے۔

ج۔

 

ایکٹیو یشن انر جی سے کیا مراد ہے ؟ اینزائمز کن طریقوں سے ایکٹیویشن انرجی کم کرتے ہیں؟

س2

انرجی کی کم سے کم مقدار جو کسی کیمیکل ری ایکشن کو شروع کرنے کے لیے درکار ہوتی ہے ایکٹیویشن انرجی کہلاتی ہے۔اینزامز ،سبسٹریٹس کی شکل تبدیل کر کے کچھ اینزائمز اور سبسٹریٹ پر موجود چارجز کی تقسیم میں خلل ڈال کر ایکٹیویشن انرجی کو کم کرتے ہیں۔

ج۔

 

 

اینزائم کے ڈی نیچر ہو نے  سے کیا مراد ہے ؟

س3

ٹمپریچر کے پڑھنے سے اینزائم کا ریٹ ری ایکشن بڑھ جاتا ہے مگر ایک خاص حد تک اس مخصوص رینج کے بعد اگر ٹمپریچر کو مزید بڑھایا جائے تو ایٹمز کی وائبریشنز زیادہ ہو جاتی ہے جو اسی کی گلوبیولر سٹرکچر کو ختم کر دیتا ہے،اس کو اینزائم کا ڈی نیچر ہونا کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

میٹا بولزم کی مختصر وضاحت کریں۔

س4

جانداروں کے اجسام میں ہونے والے بائیو کیمیکل ری ایکشن کا مجموعہ میٹا بولزم کہلاتا ہے۔ یہ اعمال جانداروں کو نشوونما ،ری پروڈکشن،اپنی ساختوں کو قائم رکھنے اور ماحول میں تبدیلیوں کا جواب دینے کے قابل بناتے یں۔

ج۔

 

 

ایکٹو سائٹ سے کیا مراد ہے؟/ اینزائمز ایکٹو سائٹ سے کیا مراد ہے؟

س5

اینزائم کے مالیکیول کا چھوٹا حصہ ہی کیٹا لائسز میں شامل ہوتا ہے،اس حصے کو ایکٹو سائٹ کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

ا نڈیو سڈ فٹ ماڈل کی تعر یف کریں اور یہ کس نے پیش کیا؟

س6

1958ء میں ایک امریکی بائیولوجسٹ ڈینئل کوشلینڈ نے اینڈیوسڈ فٹ ماڈل پیش کیا ۔یہ ماڈل لاک اینڈ کی ماڈل کی نسبت زیادہ قابل ِ قبول ہے۔ اس میں ڈینئل کوشلینڈ نے بتایا کہ اینزائمز لچکدار اجسام ہیں اور ان کی ایکٹو سائٹ جب سبسٹریٹ سے ملتی ہے تو اپنی شکل تبدیل کر لیتی ہے۔اس ماڈل کی رو سے ایکٹو سائٹ کوئی بے لچک ساخت نہیں ہے بلکہ اپنے کام کو کرنے کے لیے یہ مناسب اور درست حالت میں ڈھل جاتی ہے۔

ج۔

 

 

لاک اینڈ کی ماڈل کی تعریف کریں نیز یہ  کس نے پیش کیا؟

س7

جرمن کیمسٹ ایمل فشر نے 1894ء میں لاک اینڈ کی ماڈل پیش کیا۔لاک اینڈ کی ماڈل کے مطابق اینزائمز اور سبسٹریٹس دونوں کی اشکال مخصوص ہوتی ہیں اور دونوں ایک دوسرے  میں مکمل فٹ ہوتے ہیں۔

ج۔

 

 

پراستھیٹک گروپ  سے کیا مراد ہے؟

س8

اگر آرگینک کو۔فیکٹرز اینزائم کے ساتھ مضبوطی سے بندھے ہوں تو یہ پراستھیٹک گروپ کہلاتے ہیں۔

ج۔

 

 

ایکٹو سا ئٹس کی سیچوریشن سے کیا مراد ہے؟

س9

اگر اینزایم کی ایکٹو سائٹس ،سبسٹریٹس کے مالیکیول سے پر ہو جائیں اور کوئی ایکٹو سائٹ خالی نہ ہو جس پر مزید سبسٹریٹ آ سکیں اس حالت کو سیچوریشن کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

بائیو لو جیکل ڈیٹر جینٹس کے دو استعمال لکھیں۔

س10

1۔پروٹینز اینزائمز کو کپڑوں پر لگے پروٹین کے دھبے اُتارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
2۔ایمالیز اینزائم برتن دھونے اور ان پر لگے ہوئے سٹارچ کے مزاہم رسوب اُتارنے کے کام آتا ہے۔

ج۔

 

 

انٹرا سیلو لر اورایکسٹرا سیلولرانیزا ئم  میں فرق کریں اور  مثال دیں۔

س11

ایسے ایمنزائمز جو سائیٹو پلازم کے اندر کام کرتے ہیں انٹرا سیلولر اینزائم کہلاتے ہیں،مثلاً گلائیکو لائسز کے اینزایم جبکہ اینزائمز کی وہ قسم جو کیویٹی میں کام کرتے ہیں ایکسٹرا سیلولر اینزائم کہلاتے ہیں مثلاً پیپسن اینزائم جو معدہ میں کام کرتا ہے۔

ج۔

 

 

سبسٹریٹس  سے کیا مراد ہے؟

س12

وہ مالیکیولز جن پر اینزائم عمل کرتے ہیں سبسٹریٹس کہلاتے ہیں۔

ج۔

 

 

اینزائم کی تخصیص بیان کریں۔

س13

ہر اینزائم مخصوص کیمیکل ری ایکشن کے لیے مخصوص ہوتا ہے، یہ اس مخصوص ری ایکشن کے علاوہ کسی دوسرے ری ایکشن پر عمل نہیں کرتا ۔اسے اینزائم کی تخصیص کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

اینزائم کے کا م کر نے پر PH کس طرح اثر انداز ہو تی ہے ؟ ایک مثال دیں۔

س14

تمام اینزائم PHکی حدود کے اندر ہی تیز ترین رفتار سے کام کرتے ہیں ان حدود کو آپٹیمم PHکہتے ہیں ، معمولی سی تبدیلی اینزائم کے کام کرنے کو آہستہ کر دیتی ہے یا اسے مکمل طور پر روک دیتی ہے۔

ج۔

 

 

کو ۔اینزائمز  کیا ہیں؟ان کا فعل لکھیں۔

س15

جب آرگینک کو فیکٹرز اینزائمز کے ساتھ کمزور جوڑ بناتے ہیں تو یہ کو۔اینزائمز کہلاتے ہیں۔یہ کیمیکل گروپس کو ایک اینزائم سے دوسرے اینزائم تک پہنچاتے ہیں۔

ج۔

 

 

آپٹیمم PH کسے کہتے ہیں؟ مثال دیں۔

س16

تمام اینزائمز ایک خاص PHپر زیادہ تیزی سے کام کرتے ہیں جس کو آپٹیممPHکہتے ہیں۔مثال کے طور پر پیپسن اینزائم PHیعنی تیزابی میڈیم میں کام کرتا ہے۔

ج۔

 

 

ایکٹو سائٹس کے دو فوائد تحریر کریں۔

س17

1۔ایکٹو سائٹس سبسٹریٹ کی پہچان کرتی ہیں۔ 2۔ایکٹو سائٹ سبسٹریٹ کے ساتھ جڑ جاتیں ہیں پھر اس کا ری ایکشن کروا دیتی ہیں۔

ج۔

 

 

تین اہم وائٹامنز کے نام لکھیں جو کو۔اینزائمز کے طور پر کام کرتے ہیں۔

س18

1۔ رائبو فلیون ۔2۔ تھائیا مین۔3۔پولک ایسڈ

ج۔

 

 

اینزائمز سے کیا مراد ہے؟

س19

اینزائمز ایسی پروٹین ہیں جو بائیو کیمیکل ری ایکشنز  کو کیٹالائز کرتی ہیں اور ری ایکشن کے دوران تبدیل نہیں ہوتی۔

ج۔

 

 

دو اینزائمز کے نام لکھیں۔

س20

1۔پروٹی ایز۔2۔ایمالیز

ج۔

 

 

اینزائمز کے کوئی سے دو استعمال لکھیں۔

س21

1۔اینزائم سٹارچ کو  توڑ کر اس کی وکاسٹی کو کم کرتے ہیں جو کاغذ بنانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
2۔اینزائم سٹارچ کو سادہ شوگر میں توڑتے ہیں جو ڈبل روٹی اور بنز بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔

ج۔

 

 

کوفیکٹر اور کو اینزائمز میں کیا فرق ہے؟

س22

کچھ اینزائمز کو اپنے مناسب افعال کے لیے نان پروٹین مالیکیولز،آئنز کی ضرورت ہوتی ہے،اس کو کو۔فیکٹر کہتے ہیں جبکہ جب آرگینک کو ۔فیکٹرز اینزائمز کے ساتھ کمزور جوڑ بناتے ہیں تو یہ کو۔اینزائم کہلاتے ہیں۔

ج۔

 

 

آپٹیمم ٹمپر یچر کی تعر یف کریں ۔ 

س23

ہر اینزائم ایک خاص ٹمپریچر پر تیز رفتاری سے کام کرتا ہے اور اسے اس اینزائم کا مناسب ترین یعنی آپٹیمم ٹمپریچر کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

بائیو کیٹا لسٹس کیا ہوتے ہی؟

س24

میٹا بولزم کے دوران مالیکیولز کی ایک حالت کو دوسری حالت میں بدلنے کا کام اینزائمز کے ذریعے ہوتا ہے۔میٹا بولزم کے لیے اینزائم بہت اہم ہیں کیونکہ وہ حیاتیاتی عمل انگیز یعنی بائیو کیٹا لسٹس کے طور پر کام کرتے ہیں۔

ج۔

 

 

اینزائمز کے کوئی سے دو خواص  بیان کریں۔

س25

1۔تمام اینزائمز پروٹینز ہوتے ہیں یعنی وہ ایمائینو ایسڈز کے بنے ہوئے ہوتے ہیں۔
2۔اینزائم ری ایکشن کی قسم اور سبسٹریٹ کی نوعیت کے لحاظ سے عام طور پر بہت مخصوص ہوتے ہیں۔

ج۔

 

 

کو فیکٹرز کی تعر یف کریں اور مثال بھی دیں۔

س26

کچھ ائنزائمز کو اپنے مناسب افعال کے لیے نان پروٹین مالیکیول کی ضرورت ہوتی ہے ،اس کو کو فیکٹر کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

سبسٹریٹ کنسنٹریشن سے کیا مراد ہے؟

س27

اگر ری ایکشن کے دوران مالیکیولز مہیا ہوں تو سبسٹریٹ کنسٹریشن میں اضافہ ری ایکشن کی رفتار کو بڑھاتا ہے۔اگر اینزائم کی کنسنٹریشن مستقل رکھی جائے اور سب سٹریٹس کی مقدار بڑھاتے جائیں تو ایسا مقام آتا ہے جہاں سبسٹریٹ کی مقدار میں اضافہ ری ایکشن کی رفتار میں مزید اضافہ نہیں کر سکتا۔جب اینزائمز کی ایکٹو سائٹس پر ہو جاتی ہیں تو مزید سبسٹریٹ مالیکیولز کو آزاد ایکٹو سائٹس نہیں ملتیں،اس حالت کا ایکٹو سائٹس کی سیچوریشن کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

فوڈ انڈسٹری میں اینزائمز کا استعمال بیان کریں۔

س28

اینزائم سٹارچ کو سادہ شوگر میں توڑتے ہیں انہیں سفید روٹی ،بنز اور رولز بنانے کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے۔

ج۔

 

 

پیپسن اور ٹریپسن اینزائمز کس میڈیم میں کام کرتے ہیں؟

س29

پیپسن اینزائم تیزابی میڈیم میں کام کرتا ہے جبکہ ٹریپسن اینزائم الکلائن میڈیم میں زیادہ فعال ہوتا ہے۔

ج۔

 

 

کاغذ کی صنعت میں اینزائمز کا کیا کردار ہے؟

س30

اینزائم سٹارچ کو توڑ کر اس کے گاڑھا پن کو کم کرتے ہیں جو کاغذ کی تیاری  میں مدد دیتے ہیں۔

ج۔

 

 

اینزائمز ری ایکشن کی رفتار پر کون سے فیکٹرز اثر انداز ہو تے ہیں؟ نام لکھیں۔

س31

1۔ٹمپریچر۔2۔سبسٹریٹ کنسنٹریشن۔3۔PH

ج۔

 

 

اینزائم کی اصطلا ح سب سے پہلے کس نے استعمال کی؟

س32

1878ء میں ایک جرمن فزیالوجسٹ "ون ہیلم کونے" نے پہلی مرتبہ اصطلاح اینزائم استعمال کی۔

ج۔

 

 

میٹا بولک سلسلے سے کیا مراد ہے؟

س33

بہت سے اینزائم خاص ترتیب کے ساتھ اکھٹے کام کرتے ہیں جن میں میٹا بولک سلسلے بنتے ہیں ایک میٹا بولک سلسلے مین ایک اینزائم کسی اور اینزائم کے پیدا کردہ پروڈکٹ کو اپنے سبسٹریٹ کے طور پر لے لیتا ہے اور اس کا ری ایکشن کروانے کے بعد نئے پروڈکٹ کو اگلے اینزائم کو دے دیتا ہے۔

ج۔

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات تفصیل سے لکھیں۔

اینزائم کی تعریف کریں ۔اینزائم کے کوئی سے پانچ خواص/خصوصیات لکھیں۔

سوال1

 صنعتوں میں اینزائمز کے استعما لا ت  لکھیں۔

سوال2

اینزائمز ایکشن کے میکا نیزم کی وضا حت  کریں۔

سوال3

اینزائمز ایکشن کی رفتار پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر نوٹ لکھین۔

سوال4

اینزائمز کی تخصیص پر نوٹ لکھیں۔

سوال5

میڈیم کی PHاینزائم کے کام پر کیا اثر ڈالتی ہے؟

سوال6

سبسٹریٹ کنسنٹریشن اور PHکے اینزائمز ایکشن  کی رفتار پر کیا اثرات ڈالتے ہیں۔

سوال7

اینزائم کے کون سے خواص اسے سبسٹریٹ کے لیے مخصوص بناتے ہیں۔

سوال8

اینزائم کی شرح پر اثر انداز ہونے والے کوئی سے پانچ عوامل کھیں۔

سوال9

اینزائم ایکشن کے میکانزم کا لاک اینڈ کی ماڈل بیان کریں۔

سوال10

اینزائمز کی خصو صیات  تفصیلاً تحریر کریں۔

سوال11

میٹا بولزم،  اینا بو لزم اور کیٹا  بولزم  میں فرق واضح کریں نیز مثال بھی دیں۔

سوال12

لاک اینڈ کی ماڈل اور  انڈ یو سڈ فٹ ما ڈل کی وضا حت کریں۔

سوال13


No comments: