Spellings

Transport (UM Unit-9)

TRANSPORT

chapter 9 biology class 9th,transport,biology 9th unit 9,biology 9th,bio 9th unit-9,

باب نمبر 9۔ ٹرانسپورٹ

ٹشو جو جڑوں سے پا نی اور حل شدہ مادوں کو زمین سے فضا ئی حصوں تک پہنچا نے کا ذمہ دار ہے۔

-1

فلو ئم

کیمبیم

زائیلم

گراؤنڈ

 

مٹی میں موجود پا نی کو جڑیں اور روٹ ہیرز  جذب کر تے ہیں۔

-2

فلو ئم

ہوا

نفوذ

اوسموسس

 

ٹرانسپا ئر یشن  کے ذر یعہ پا نی نکل جا تا ہے۔

-3

90%

80%

40%

30%

 

ٹرانسپا ئر یشن کی رفتار کا انحصار ہوتا ہے۔

-4

یہ تمام

ٹمپر یچر پر

پتے کے سطحی رقبہ پر

پا نی  کی مقدار پر

 

وہ قوت جوپو دےمیں پا نی کو زائیلم کے ذریعے  اوپر لے جا تی ہے،کہلاتی ہے۔

-5

ٹرانسپا ئر یشن پل

ٹرانسپا ئر یشن

ٹرگر

اوسموسس

 

ٹرانسپا ئر یشن کا عمل____ کے ذریعے  ہوتا ہے۔

-6

یہ تمام

لینٹی سیل

کیو ٹیکل

سٹو میٹا

 

ٹمپر یچر کی حد جس پر ٹرانسپا ئر یشن کا عمل رک جا تا ہے۔

-7

40-45C

20-45C

20-40C

10-20C

 

خون کے ایک مکعب ملی میٹر میں پلیٹ  لیٹس کی تعداد ہو تی ہے۔

-8

270,000

260,000

250,000

24,000

 

خون کی نارمل پی۔ ایچ کتنی ہو تی ہے؟

-9

7.4

7.2

7

6.8

 

ایمبر یو  کی نشو ونما کے دوران خون کے سرخ خلیے  بنتے ہیں۔

-10

ورٹیبری میں

پسلیوں میں

تلی میں

سٹر نم میں

 

ایک پلیٹ  لیٹ کا اوسط دورا نیہ حیات ہو تا ہے۔

-11

8 سے 9 دن

7سے 9 دن

7سے8 دن

7 سے 6 دن

 

کون سی پروٹین خون جما نے والی ہے؟

-12

ہیمو گلوبن

فائبر ینو جن

گلو بیو لین

ایلبیو من

 

خون جما نے والی  پروٹین  فا ئبرو جن  بنا تا ہے۔

-13

جگر

دماغ

معدہ

دل

 

پا نی پلا زما کا کتنے فیصد حصہ بنا تا ہے؟

-14

90-92%

90-91%

90-70%

90-80%

 

  مردوں میں ایک  کیو بک ملی میٹر بلڈ سیلز میں کتنے ریڈ سیلز ہو تے ہیں؟

-15

2 سے 3 ملین

6 سے6.5 ملین

5 سے 5.6ملین

5 سے.55 ملین

 

اے بی او  بلڈ گروپ سسٹم کس نے دریا فت کیا؟

-16

میلون کیلون

روڈلف ورچو

لا مارک

کارل لینڈ سٹینز

 

پلیٹ لیٹس کا کام ہو تا ہے۔

-17

اینٹی جینز بنا نا

بیکٹیر  یا نگلنا

اینٹی با ڈیز بنا نا

خون کو منجمند کرنا

 

خون کے سفید خلیے جو اینٹی باڈیز تیا ر کر تے  ہیں، کہلا تے ہیں۔

-18

لمفو سا ئٹس

مو نو سا ئٹس

ایو سینو فلز

بیسو فلز

 

ان  میں کون سی وراثتی بیما ری ہے؟

-19

تھیلسمیا

لیو کیمیا

ٹا ئیفا ئیڈ

ملیر یا

 

بلڈ گروپ اے بی کے حا مل لو گوں کو کہا  جا تا ہے۔

-20

نیکروسس

یونیورسل ریسپی اینٹس

یو نیو رسل ڈو نرز

سکل سیلز

 

کس بلڈ گروپ میں اینٹی جن اے پا یا جا تا ہے؟

-21

او

اے بی

بی

اے

 

انسا نی آر بی سی کا سا ئز ہے۔

-22

8 µm

6 µm

4 µm

2 µm

 

کون سے سیل جسم میں مدا خلت میں کردار ادا کر تے ہیں؟

-23

لیو کو سائٹس

بیسو فلز

تھر مبو سا ئٹس

ارتھرو سا ئٹس

 

دل کا سب سے بڑا مضبوط  خا نہ ہے۔

-24

با یاں وینٹر یکل

دایاں وینٹر یکل

با یاں ایٹر یم

دایاں ایٹریم

 

ایک صحت مند خا  تو ن میں دل کی دھڑکن فی منٹ ہو تی ہے۔

-25

80

75

72

70

 

دل کا خون پمپ کر نے کا عمل در یا فت کیا۔

-26

رابرٹ ہک

ولیم ہاروے

  ایمل فشر

کیلون

 

  ایک ہارٹ  بیٹ میں ڈا یا سٹول تقر یبا کتنے سیکنڈ کے لیے رہتا ہے؟

-27

0.8

0.7

0.6

0.4

 

" لب ڈب" کی آوازیں کس آلے کی مدد سے سنی جا سکتی ہیں؟

-28

سا ؤنڈ باکس

ما ئیکرو سکوپ

سٹیتھو سکوپ

ٹیلی سکوپ

 

با لغ  انسا ن میں خون کا حجم تقر یبا ہے۔

-29

7 لٹر

6 لٹر

5 لٹر

4 لٹر

 

ڈینگی فیور  میں کن سیلز کی تعداد میں کمی واقع ہو تی ہے؟

-30

کو ئی نہیں

وا ئٹ بلڈ سیلز

پلیٹ لیٹس

ریڈ بلڈ سیلز

 

نا رمل با لغ انسا ن کے دل کا وزن ہو تا ہے۔

-31

150-200g

200-250g

100-200g

250-300g

 

بلڈ ویسلز جو خون کو دل سے دور لے جا تی  ہیں۔

-32

لمف

کیپلریز

وینز

آرٹریز

 

سب سے چھوٹی بلڈ ویسلز ہیں۔

-33

کو ئی نہیں

وینز

کیپلر یز

آرٹریز

 

ورلڈ ہارٹ ڈے منا یا جا تا ہے۔

-34

23 مارچ

28 مئی

28 ستمبر

30 دسمبر

 

زیادہ تر پودوں میں خوراک کو کس شکل میں ٹرانسپورٹ کیا جاتا ہے؟

-35

پروٹینز

سٹارچ

سکروز

گلوکوز

 

سٹومیٹا بند ہو جاتے ہیں جب گارڈ سیلزکرتے ہیں۔

-36

پوٹاشیم آئنز لینا

ٹرجڈ ہو جانا

کلورائیڈ آئنز لینا

پانی نکالنا

 

جب فائبر ینو جن بلڈ کلاٹ بناتی ہے تو یہ خون سے الگ ہو جاتی ہے اور باقی ماندہ حصہ کہلاتا ہے۔

-37

پیپ

سیرم

لمف

پلازما

 

انسان کے ریڈ بلڈ سیلز کے بارے میں کیا درست ہے؟

-38

ملٹی نیو کلیٹ ہیں

اینٹی باڈیز تیار کرتے ہیں

فیگو سائٹو سس کر سکتے ہیں

زندگی کا دورانیہ محدود ہے

 

ان میں سے ٹشوز کی کونسی تہہ تمام بلڈ ویسلز میں پائی جاتی ہے؟

-39

کنیکٹو ٹشوز

سکیلیٹل مسلز

اینڈو تھیلیم

سموتھ سیلز

 

ایٹریا کب سکڑتے ہیں؟

-40

سسٹول کے دوران

ڈایا سٹول کے دوران

سسٹول کے بعد

ڈایا سٹول سے پہلے

 

بالغ انسان میں کہاں ڈی آکسی جنیٹڈ خون ہوتا ہے؟

-41

ان سب میں

پلمونری وین

پلمونری آرٹری

بایاں ایٹریم

 

دل کے کون سے خانہ کی دیواریں سب سے موٹی ہوتی ہیں؟

-42

بایاں وینٹریکل

دایاں وینٹریکل

دایاں ایٹریم

بایاں ایٹریم

 

خون اور ٹشوز کے مابین مادوں کا تبادلہ کن کے ذریعہ ہوتاہے؟

-43

ان تمام کے ذریعہ

کیپلریز

وینز

آرٹریز

 

ان میں سے کون لیوکو سائٹس کی ایک قسم ہے؟

-44

یہ تمام

مونو سائٹ

ای او سینو فل

لمفو سائیٹ

 

کونسے فعل کا ذمہ دار خون ہے؟

-45

یہ تمام افعال

جسم کا دفاع

بے کار مادوں کی ترسیل

جسم کا ٹمپریچر کو باقاعدہ بنانا

 

خون کے واپسی بہاؤ کو روکنے کے لیے والوز کن میں ہیں؟

-46

تمام میں

کیپلریز

وینز

آرٹریز

 

پلازما ،پانی اور____پر مشتمل ہوتاہے۔

-47

یہ تمام

میٹا بولائٹس اور بیکار مواد

سالٹس اور آئنز

پروٹینز

 

خون کے کون سے سیلز کلاٹ بنانے کے ذمہ دار ہیں؟

-48

بیسو فلز

نیو ٹروفلز

اریتھرو سائٹس

پلیٹ لیٹس

 

بلڈ گروپ اے کے حامل شخص کو کون سے گروپ کا خون دیا جا سکتا ہے؟

-49

صرفOکا

صرفAکا

AیاOکا

AیاABکا

 

دل کے ٹشوز کی موت کیا کہلاتی ہے؟

-50

تھیلی سیمیا

مائٹو کارڈیل انفارکشن

آرٹیر یو سکلیرو سس

ایتھرو سکلیرو سس

 

مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کریں۔

 

 

ٹرانسپا ئریشنل پل  سے کیا مراد ہے؟ اس کے پیدا ہونے کی وجوہات بیان کریں۔

سوال1

ٹرانسپائریشنل پل : جب پتے کے زائیلم میں پانی کا ایک مالیکیول اوپر چڑھتا ہے تو یہ کھچاؤ کی ایک قوت پیدا کر دیتا ہے۔ جو جڑوں تک جاتی ہے۔ٹرانسپائریشن کی پیدا کردہ یہ قوت  ٹرانسپائریشنل پل کہلاتی ہے۔
وجوہات:
1۔ پانی ایک ٹیوب ( زائیلم) میں ہوتا ہے۔ جس کا قطر (ڈایا میٹر) بہت کم ہوتا ہے۔
2۔پانی کے مالیکیولز زائیلم ٹیوب کی دیواروں سے چپکے ہوتے ہیں ( اسے پانی اور ٹیوب کے درمیان کشش یعنی ایڈہیژن کہتے ہیں)
3۔پانی کے مالیکیولز آپس میں بھی چپکے ہوتے ہیں۔(کوہیژن)

ج۔

 

 

پلمو نری سر کو لیشن  کی تعریف کریں۔

سوال2

وہ رستہ جس میں دل سے ڈی آکسیجنیٹڈ خون کو پھیپھڑوں میں اور وہاں سے آکسیجنیٹڈ خون کو واپس دل میں لایا جاتا ہے، پلمونری سرکولیشن کہلاتا ہے۔

ج۔

 

 

 سورس اور سنک میں فرق لکھیں۔

سوال3

اس میکانزم میں" سورس "سے مراد وہ آرگن ہے جہاں سے خوراک دوسرے حصوں کو درآمد ہوتی ہے جبکہ "سنک" ایسا علاقہ ہے جہاں میٹا بولزم چل رہا ہو یا خوراک ذخیرہ ہو جیسے جڑیں،ٹیوبرز وغیرہ۔

ج۔

 

 

ٹمپر یچر کا ٹرانسپا ئریشن کی رفتار پر کیا اثر ہو تا ہے؟

سوال4

زیادہ ٹمپریچر اردگرد کی ہوا کی نمی کو کم کرتا ہے اور پانی کے مالیکیولز کی  کائنیٹک انرجی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ اس طرح ٹرانسپائریشن کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ ٹمپریچر میں 100Cکے ہر اضافہ سے  ٹرانسپائریشن کی رفتار دگنی ہو جاتی ہے۔ لیکن بہت زیادہ ٹمپریچر جیسا کہ 450C-400Cسٹو میٹا کے بند ہونے کی وجہ بنتا ہے اور ٹرانسپائریشن رک جاتی ہے۔ اس طرح پودا ضروری پانی کو ضائع نہیں کرتا۔

ج۔

 

 

پس (Pus)سے کیا مراد ہے نیز یہ کیسے بنتی ہے۔

سوال5

جراثیموں کو مارتے ہوئے وائیٹ بلڈ سیلز خود بھی مر جاتے ہیں۔ یہ مردہ سیلز جمع ہو کر ایک سفید مواد یعنی پس(Pus) بناتے ہیں جو انفیکشن کے مقام پر نظر آتا ہے۔

ج۔

 

 

آرٹریز اور وینز میں فرق واضح کریں۔

سوال6

آرٹریز:
1۔آرٹریز ایسی بلڈ ویسلز ہیں جو خون کو دل سے دور لے کر جاتی ہیں۔ پلمونری آرٹریز کے سوا تمام آرٹریز "آکسیجنیٹڈ خون" لے کر جاتیں ہیں۔
2۔آرٹریز کی دیواریں موٹی اور لچکدار ہوتی ہیں۔
وینز:
1۔ایسی بلڈ ویسلز جو خون کو دل کی طرف لے جاتیں ہیں ،وینز کہلاتیں ہیں۔پملونری وینز کے سوا تمام وینز "ڈی آکسیجنیٹڈ خون" لے کر جاتیں ہیں۔
2۔وینز کی دیواریں باریک اور کم ایلاسٹک ہوتیں ہیں۔

ج۔

 

 

اینجا ئنا پیکٹورس کیا ہے؟ اس کی علامات لکھیں۔

سوال7

اینجا ئنا پیکٹورس کا مطلب "سینہ میں درد" ہے یہ ہارٹ اٹیک جیسا شدید نہیں ہوتا۔دل میں  یا اکثر بائیں بازو اور کندھے میں درد اُٹھتا ہے۔

ج۔

 

 

بلڈ پلازماکو خون سے علیحدہ کیسے کیا جا تا ہے؟

سوال8

ایک آرٹری سے خون لیا جاتا ہے  اور اس میں " اینٹی کوایگولنٹ" یعنی ایسا کیمیکل جو خون کو جمنے سے روکتا ہے،ملا دیا جاتا ہے۔ تقریباً 5منٹ بعد بلڈ پلازمہ سیلز سے علیحدہ ہو جاتا ہے اور سیلز نیچے تہہ بنا لیتے ہیں۔

ج۔

 

 

انسانی دل کو ڈبل پمپ کیوں کہا جا تا ہے؟   

سوال9

انسان کا دل ایک ڈبل پمپ کے طور پر کام کرتا ہےیہ جسم سے کم آکسیجن والا خون یعنی" ڈی آکسیجنیٹڈ خون" وصول کرتا ہے اور اسے پھیپھڑوں کی طرف  پمپ کرتا ہے۔اسی دوران یہ پھیپھڑوں سے زیادہ آکسیجن والا خون یعنی "آکسیجنیٹڈ خون" لیتا ہے اور اسے تمام جسم کی طرف پمپ کرتا ہے۔

ج۔

 

 

کارڈیک سائیکل سے کیا مراد ہے نیز اس کے 2 بڑے مرا حل کے نام لکھیں۔

سوال10

دل کے خانوں میں ریلیکسیشنز اور کنٹریکشنز کا ایک دوسرے کے بعد آنا کارڈیک سائیکل بناتا ہے۔ ایک مکمل کارڈیک سائیکل ایک دھڑکن یعنی ہارٹ بیٹ بناتا ہے۔

ج۔

 

 

پلمو نری سر کو لیشن  اور سسٹیمیٹک سرکولیشن میں فرق لکھیں۔

سوال11

وہ رستہ جس میں دل سے ڈی آکسیجنیٹڈ خون کو پھیپھڑوں میں اور وہاں سے آکسیجنیٹڈ خون کو واپس دل میں لایا جاتا ہے، پلمونری سرکولیشن کہلاتا ہےجبکہ وہ رستہ جس میں دل سے آکسیجنیٹڈ خون کو جسمانی ٹشوز میں اور وہاں سے ڈی آکسیجنیٹڈ خون کو واپس دل میں لایا جاتا ہے، سسٹیمیٹک سرکولیشن کہلاتا ہے۔

ج۔

 

 

ویسکو لر سر جری کیا ہے؟

سوال12

سرجری میں ایک شعبہ ویسکیولر سرجری ہے جس میں آرٹریز اور وینز کی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

ج۔

 

 

پودوں کے لیے  ٹرانسپائریشن کیوں ضروری ہے؟

سوال13

1۔ٹرانسپائریشن کا عمل پودے کے لیے لازمی ہے۔ ٹرانسپائریشن کھچاؤ کی ایک قوت پیدا کرتی ہے جسے ٹرانسپائریشنل پل کہتے ہیں۔ یہ قوت اصولی طور پر پانی اور سالٹس کو جڑوں سے پودے کے اُوپر والے حصوں تک پہنچانے کی ذمہ دار ہے۔
2۔پودے کی سطح سے پانی ٹرانسپائریشن کر کے نکلتا ہے تو اس سے پودے کو ٹھنڈک ملتی ہے اور یہ خاص طور پر گرم ماحول میں زیادہ اہم ہے۔
3۔ اس طرح سے میزوفل سیلز کی گیلی سطح سے گیسوں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔

ج۔

 

 

ہوا کی رفتار بدلنے سے ٹرانسپائریشن کی شرح کس طرح متاثر ہوتی ہے؟

سوال14

حرکت کرتی ہوئی ہوا یعنی ونڈ بخارات بنے پانی کو پتوں سے دور لے جاتی ہے اور اس سے میزوفل سیل کی سطح سے تبخیر کا عمل تیز ہو جاتا ہے ۔جب ہوا رکی ہو تو ٹرانسپائریشن کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔

ج۔

 

 

ٹرانسپا ئریشن  پودوں  کے لیے کیوں نقصا ن دہ عمل ہے؟

سوال15

ٹرانسپائریشن ان معنوں میں نقصان دہ ہو سکتی ہے کہ پانی کی شدید کمی کے دوران اگر جسم کا ضروری پانی نکلے تو پودا پانی کی شدید کمی  یعنی ڈیسیکیشن کا شکار ہو جاتا ہے۔ مرجھا جاتا ہے اور اکثر مر جاتا ہے۔

ج۔

 

 

انسان میں مادوں کی  ٹرانسپورٹ کے 2 سسٹمز کے نام لکھیں۔

سوال16

انسان میں مادوں کی ٹرانسپورٹ کے لیے دو سسٹمز ہیں۱۔بلڈ سرکولیٹری سسٹم اور۲۔لمفیٹک سسٹم۔

ج۔

 

 

انسانی دل کے خانوں کے نام لکھیں۔

سوال17

۱۔دائیاں ایٹریم۲۔بائیاں ایٹریم۳۔دائیاں وینٹریکل۴۔بائیاں وینٹریکل۔

ج۔

 

 

اینٹی جن کی تعر یف کریں۔

سوال18

اینٹی جن سے مراد ایسا مالیکیول ہے جس کی موجودگی سے جسم میں دفاع کا ردعمل یعنی اینٹی باڈیز بننا شروع ہو جائے۔

ج۔

 

 

یو نیورسل ڈونر اور یونیورسل ریسپی اینٹس میں کیا فرق ہے؟

سوال19

یونیورسل ڈونرز:"O" بلڈ گروپ کے حامل افراد کو یونیورسل ڈونرز کہتے ہیں کیونکہ وہ دوسرے تمام گروپس کو بلڈ دے سکتے ہیں۔
یونیورسل ریسپی اینٹس: بلڈ گروپ ABکے حامل افراد کو  یونیورسل ریسپی اینٹس کہا جاتا ہے کیونکہ وہ کسی بھی بلڈ گروپ سے خون لے سکتے ہیں۔

ج۔

 

 

ABOبلڈ گروپ سسٹم کو کب اور کس نے دریافت کیا؟

سوال20

یہ انسان میں سب سے اہم بلڈ گروپ سسٹم ہے جسے آسٹریا کے ایک سائنس دان "کارلینڈ سٹینر" نے 1900ء میں دریافت کیا۔

ج۔

 

 

بائی کپسڈ والو اور ٹرائی کپسڈ والو میں فرق واضح کریں۔

سوال21

ٹرائی کسپڈ والو: ٹرائی کسپڈ والو دائیں ایٹریم اور دائیں ویٹریکل کے درمیان موجود سوراخ کی حفاظت کرتا ہے۔ ٹرائی کسپڈ والو میں تین پٹ ہوتے ہیں۔
بائی کسپڈ والو: بائی کسپڈ والو بائیں ایٹریم اور بائیں وینٹریکل کے درمیان موجود سوراخ کی حفاظت کرتا ہے۔ بائی کسپڈ والو میں دو پٹ ہوتے ہیں۔

ج۔

 

 

کوہیژن۔ٹینشن تھیوری کی تعریف کریں۔

سوال22

اس تھیوری کے مطابق وہ قوت جو منرلز کو زائیلم کے ذریعے  اوپر کھینچتی ہے وہ ٹرانسپائریشنل پل ہے۔ ٹرانسپائریشن پریشر کا فرق پیدا کرتی ہے جو پانی اور سالٹس کو جڑوں سے اوپر کی طرف کھینچتا ہے۔

ج۔

 

 

پریشر فلو میکانزم کی تعریف کریں۔

سوال23

وہ میکانزم جس کے ذریعے خوراک (شوگر) فلوئم کے ذریعے سورس سے سنک میں ٹرانسپورٹ ہوتی ہے،پریشر فلو میکانزم کہلاتا ہے۔یہ عمل ایکٹو ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہوتا ہے جس میں انرجی استعمال ہوتی ہے۔

ج۔

 

 

وائیٹ بلڈ سیلز اور پلیٹ لیٹس کے افعال تحریر کریں۔

سوال24

 وائٹ بلڈ سیلز جسم کے مدافعتی نظام کے اہم حصے ہیں،جبکہ پلیٹ لیٹس کا کام خون کا کلاٹ بنا کر بہتے خون کو روکنا ہے۔

ج۔

 

 

زائیلم اور فلوئم کا کام بیان کریں۔

سوال25

زائیلم: پانی اور سالٹس کے لیے جڑوں سے پتوں کی طرف زائیلم ایک یک طرفہ راستہ ہے۔
فلوئم: خوراک کے لیے فلوئم ایک دو طرفہ راستہ دیتا ہے۔

ج۔

 

 

پودے میں جڑ کا فعل تحر یر کریں۔

سوال26

1۔ جڑ پودے کو زمین میں گاڑے رکھتی ہے۔
2۔ جذب شدہ مادہ جات کو تنے کے ٹشوز تک پہنچانے کے لیے کنڈکٹنگ ٹشو فراہم کرتی ہے۔

ج۔

 

 

پودوں کی جڑوں میں روٹ ہیرز کا کام لکھیں۔

سوال27

جڑوں کے پاس چھوٹے چھوٹے روٹ ہیرز کے گچھے بھی ہوتے ہیں جو در اصل ایپی ڈرمس کے سیلز کی توسیع کرتے  ہیں ، روٹ ہیرز پانی کی ایبزارپشن کے لیے وسیع سطحی رقبہ فراہم کرتے ہیں۔

ج۔

 

 

ٹرانسپا ئریشن کی تعر یف کریں ۔

سوال28

پودے کی سطحوں سے بخارات کی صورت میں پانی کا ضیاع ٹرانسپائریشن کہلاتا ہے۔

ج۔

 

 

انسانی جسم میں وینز کا کردار بیان کریں۔

سوال29

وینز وہ بلڈ ویسلز ہیں جو خون کو دل کی طرف لے جاتی ہیں بالغوں میں پلمونری وینز کے سوا تمام وینز "ڈی آکسیجنیٹڈ خؤن" لے جاتی ہیں۔

ج۔

 

 

کارڈیک ڈایا سٹول وینٹریکولر سسٹول میں فرق لکھیں۔

سوال30

کارڈیک ڈایا سٹول: آرٹیریا اور وینٹریکلز ریلیکس ہوتے ہیں اور خون آرٹیریا میں چلا جاتا ہے۔ اس وقفے کو کارڈیک ڈایا سٹول کہتے ہیں۔
وینٹریکولر سسٹول: آرٹرئیل سسٹول کے بعد دونوں وینٹریکلز سکڑتے ہیں اور خون کو جسم اور پھیپھڑوں کی جانب پمپ  کر دیتے ہیں۔ وینٹریکلز کے سکڑنے کے پیریڈ کو وینٹریکولر سسٹول  کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

سٹو میٹل ٹرانسپا ئریشن سے کیا مراد ہے؟

سوال31

زیادہ تر ٹرانسپائریشن سٹومیٹا کے ذریعے ہوتی ہے  اور یہ سٹومیٹل ٹرانسپائریشن کہلاتی ہے۔

ج۔

 

 

پیری کارڈیل فلوئڈ کی تعریف کریں۔اس کا فعل لکھیں۔

سوال32

پیری کارڈیل فلوئڈ دل کی دیواروں اور پیری کارڈیم کے درمیان موجود ہوتا ہے دل کے سکڑنے کے دوران یہ فلوئڈ پیری کارڈیم اور  دل کے درمیان رگڑ کو کم کرتا ہے۔

ج۔

 

 

سسٹیمیٹک سرکولیشن سے کیا مراد ہے؟

سوال33

وہ رستہ جس میں دل سے آکسیجنیٹڈ خون کو جسمانی ٹشوز میں اور وہاں سے ڈی آکسیجنیٹڈ خون کو واپس دل میں لایا جاتا ہے، سسٹیمیٹک سرکولیشن کہلاتا ہے۔

ج۔

 

 

کلوزڈ سرکٹ سرکولیشن سے کیا مراد ہے؟

سوال34

ایسا سرکولیٹری سسٹم جس میں خون بند نالیوں( آرٹریز) کے ذریعے مطلوبہ حصوں تک پہنچتا ہے  پھر نالیوں کے ذریعے ہی واپس آتا ہے ،اسے کلوزڈ سرکولیٹری سسٹم کہتے ہیں۔

ج۔

 

 

کپلریز کسے کہتے ہیں؟

سوال35

کپلریز خون کی چھوٹی چھوٹی نالیاں ہوتی ہیں۔ یہ آریٹریولز کی تقسیم کے نتیجے میں بنتی  ہیں۔ بلڈ اور ٹشو فلوئیڈ کے درمیان مادہ جات کا تبادلہ کپلریز کے ذریعے ہوتا ہے۔

ج۔

 

 

خون میں فائبینوجن اور ایلبیومن کا کردار لکھیں۔

سوال36

خون جمانے والی پروٹین فائبرینوجن کہلاتی ہے جبکہ خون میں پانی کا توازن قائم رکھنا ایلبیومن ہے۔

ج۔

 

 

ویسکیولر سسٹم میں پائی جانے والی نالیوں کے نام لکھیں۔

سوال37

یہ ویسکیولر سسٹمز زائیلم اور فلوئم ٹشوز پر مشتمل ہوتے ہیں۔جن میں ویسل ایلیمنٹس ، ٹریکیڈز سیو ٹیوب سیلز اور کمپینین سیلز پائے جاتے ہیں۔

ج۔

 

 

انسانی خون میں وائیٹ  بلڈ سیلز کا کردار لکھیں۔

سوال38

وائیٹ بلڈ سیلز جس میں ایمیون سسٹم یعنی بیماریوں،پیراسائیٹس،اور دوسرے انفیکشنز پیدا کرنے والے عوامل کے خلاف قوتِ مدافعت بڑھاتے ہیں۔

ج۔

 

 

وائٹ بلڈ سیلز کی دو بڑی اقسام کون سی ہیں۔

سوال39

۱۔گرینولو سائیٹس۲۔اے گرینولو سائیٹس۔

ج۔

 

 

بلڈ پلازمہ میں پائی جانے والی دو پروٹین کے نام لکھیں۔

سوال40

۱۔فائبرینوجن۲۔ ایلبیومن۔

ج۔

 

 

ایتھرو سکلیروسس   سے کیا مراد ہے؟

سوال41

آرٹریز میں فیٹی میٹریلز، کولیسٹرول اور فائبرن جمع ہو جانے سے ان کا تنگ ہو جانا" ایتھرو سکلیروسس "کہلاتا ہے۔

ج۔

 

 

آرٹیریو سکلیروسس   سے کیا مراد ہے؟

سوال42

آرٹریز کے سخت ہو جانے کو آرٹیریو سکلیروسس کہا جاتا ہے۔

ج۔

 

 

خون کی تعر یف کریں نیز اس کے حصوں کے نام لکھیں۔

سوال43

خون ایک مخصوص جسمانی فلوئڈ ہے(ایک کنیکٹو ٹشو) جو ایک مائع یعنی بلڈ پلازما اور بلڈ سیلز پر مشتمل ہے۔ خون کا وزن ہمارے جسم کے وزن کا 1/12thہے۔ اوسطاً ایک بالغ شخص میں خون کا حجم 5 لٹر ہے۔ صحت مند مرد میں خون کے حجم کا %55 بلڈ پلازمہ جبکہ%45سیلز اور سیلز کی طرح کے اجسام ہوتے ہیں۔

ج۔

 

 

  خون میں کتنی قسم کے سیلز پائے جاتے ہیں؟دو کے نام لکھیں۔

سوال44

خون میں مختلف طرح کے سیلز پائے جاتے ہیں جنہیں بلڈ سیلز کہتے ہیں۔ بلڈ سیلز کی دو اقسام ہیں۔ 1۔ریڈ بلڈ سیلز 2۔ وائٹ بلڈ سیلز۔

ج۔

 

 

بلڈ پلازما سے کیا مراد ہے؟

سوال45

بلڈ پلازمہ بنیادی طور پر پانی ہے۔ جس میں پروٹینز،سالٹس(آئنز) ،میٹا بولائٹس اور بےکار مادے حل ہوئے ہوتے ہیں۔ پلازما میں%92-90 پانی اور %10-8حل شدہ مادے ہوتے ہیں۔

ج۔

 

 

لیو کیمیا سے کیا مراد ہے نیز اس کی دو علامات لکھیں۔

سوال46

لیو کیمیا سے مراد نا بالغ اور ابنارمل وائٹ بلڈ سیلز کی بڑی تعداد کا بن کر بے قابو ہو جانا شامل ہے۔
علامات:1۔ جینز میں میوٹیشن کی وجہ سے لیوکو سائٹس کا بننا بے قابو ہو جاتا ہے۔  2  ۔ناقص لیوکو سائٹس بنتے ہیں۔

ج۔

 

 

دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار سے کیا مراد ہے؟

سوال47

دل کی دھڑکن: ہارٹ بیٹ یعنی دھڑکن کی رفتار سے مراد ایک منٹ میں دھڑکنوں  یعنی ہارٹ بیٹس کی تعداد ہے۔آرام کرتے وقت ایک صحت مند مرد کا ہارٹ بیٹ ریٹ 70 دھڑکن فی منٹ جبکہ ایک صحت مند خاتون 75دھڑکن فی منٹ  ہوتا ہے۔ دھڑکن کا انحصار جسمانی سرگرمی اور ذہنی تناؤ یعنی سٹریس کی کیفیت پر ہوتا ہے۔
نبض کی رفتار: نبض سے مراد دل کی کنٹریکشنز پر ایک آرٹری میں خون جانے سے اس میں باقاعدہ تواتر سے  ہونے والے پھیلاؤ اور سکڑاؤ ہیں۔ جو دل  کےسکڑنے سے خون  کا اس میں جانے سے پیدا ہوتی ہے ۔ نبض کی مدد سے بھی دل کی دھڑکن کی رفتار کو ماپا جا سکتا ہے۔

ج۔

 

 

تھیلیسمیا کیا ہے اور اس کا علاج کیا  ہے؟

سوال48

تھیلیسیمیا ایک امریکی ڈاکٹر "تھامس کولے" کے نام پر "کولیز اینیمیا" بھی کہتے ہیں۔یہ ایک وراثتی بیماری ہے جو ہیموگلوبن بنانے والے ایک جین میں میوٹیشن سے پیدا ہوتی ہے۔ میوٹیشن کی وجہ سے ناقص  ہیموگلوبن بنتی ہے اور مریض میں آکسیجن کی ٹرانسپورٹ مناسب طور پر نہیں ہوتی۔ اس مرض میں مبتلا لوگوں کا خون باقاعدگی سے نارمل خون کے ساتھ بدلنا پڑتا ہے۔ اس کا علاج بون میرو ٹرانسپلانٹ سے کیا جاسکتا ہے لیکن یہ مہنگا علاج ہونے کے ساتھ ساتھ سو فیصد نتائج بھی نہیں دیتا۔

ج۔

 

 

Rh بلڈ گروپ سسٹم کیا ہے؟ یہ کس نے ایجاد کیا؟

سوال49

1930ء کی دھائی میں کارل لینڈ سٹینر نےRhبلڈ گروپ سسٹم دریافت کیا۔اس سسٹم میں دو بلڈ گروپس ہوتے ہیں یعنی RhپازیٹواورRHنیگیٹو ۔یہ دونوں گروپس بھی ریڈ بلڈ سیلز پر ایک اینٹی جن کی موجودگی یا غیر موجودگی کی بناد پر مختلف ہوتے ہیں۔ریڈ بلڈ سیلز پر RHفیکٹر رکھنے والے شخص کا بلڈ گروپ RHپازیٹو اور نہ رکھنے والے کا Rh نیگٹو ہوتا ہے۔

ج۔

 

 

بلڈ گروپ سسٹم سے کیا مراد ہے؟

سوال50

بلڈ گروپ سسٹم سے مراد ریڈ بلڈ سیلز کی سطح پر مخصوص اینٹی جنز کی موجودگی یا غیر موجودگی کی بناء پر خون کی گروہ بندی ہے۔ انٹرنیشنل سوسائٹی آف بلڈ ٹرانسفیوژن کے مطابق اب تک دریافت کیے گئے بلڈ گروپ سسٹم  کی تعداد 29 ہے۔

ج۔

 

 

ہارٹ بیٹ کی تعر یف کر یں۔

سوال51

رپلیکشنز اور کنٹریکشنز کے سلسلے کو کارڈیک سائیکل کہتے ہیں ۔ایک مکمل کارڈیک سائیکل ایک ہارٹ بیٹ بناتا ہے۔

ج۔

 

 

آرٹریز اور کپلریز  میں فرق واضح کریں۔

سوال52

آرٹریز :ایسی بلڈ ویسلز ہیں جو خون کو دل سے دور لے کر جاتی ہیں۔ پلمونری آرٹریز کے سوا تمام آرٹریز "آکسیجنیٹڈ خون" لے کر جاتی ہیں۔آرٹریز کی دیواریں موٹی اور لچکدار ہوتی ہیں۔
کپلریز:کپلریز خون کی چھوٹی چھوٹی نالیاں ہوتی ہیں۔یہ آریٹریولز کی تقسیم کے نتیجے میں بنتی ہیں۔ بلڈ اور ٹشو فلوئیڈ کے درمیان مادہ جات کا تبادلہ کپلریز کے ذریعے ہوتا ہے۔

ج۔

 

 

مائیو کارڈیل انفارکشن سے کیا مراد ہے؟

سوال53

مائیو کارڈیل انفارکشن سے مراد دل کا دورہ یا ہارٹ اٹیک ہے۔ مائیو کارڈیم کا مطلب ہے دل کے مسلز اور انفارکشن کا مطلب ٹشو کی موت ہے۔ اس میں دل کے مسلز کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

ج۔

 

 

تھرو مبس اور ایمبو لس کے بارے میں فرق بیان کریں۔

سوال54

بلاک آرٹریز کے اندر خون کے کلاٹ بن جاتے ہیں جنہیں تھرومبس کہتے ہیں جبکہ ایک تھرومبس اپنی جگہ چھوڑ کر آزادانہ تیرنے لگ جائے تو ایمبولس کہلاتا ہے۔

ج۔

 

 

اینجیو پلا سٹی اور با ئی پاس سر جری  میں فرق بیان کریں۔

سوال55

اینجیو پلاسٹی میں تنگ یا مکمل بند ہو چکی کورونری آرٹریز کو آلات کی مدد سے کھولا جاتا ہے جبکہ بائی پاس سرجری میں مریض کے جسم کے دوسرے حصے سے آرٹری یا وین لے کر اسے کوروٹری آرٹری کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے تاکہ کارڈیک مسلز کو خون فراہم ہو سکے۔

ج۔

 

 

لینٹی سیلز کیا ہوتے ہیں اور پودوں میں یہ کہاں پائے جاتے ہیں؟

سوال56

لینٹی سیلز مخصوص نوعیت کے سوراخ ہوتے ہیں جو مخصوص پودوں کے تنوں میں پائے جاتے ہیں۔

ج۔

 

 

پودوں میں ویسکیولر سسٹمز کا کردار لکھیں۔

سوال57

ویسکیولر سسٹمز زائیلم اور فلوئم ٹشوز پر مشتمل ہوتے ہیں۔جو پانی اور خوراک کی پودے کے تمام حصوں میں ترسیل کرتے ہیں۔

ج۔

 

 

بائی پاس سرجری سے کیا مراد ہے؟

سوال58

بائی پاس سرجری میں مریض کے جسم کے دوسرے حصے سے آرٹری یا وین لے کر اسے کرونری آرٹری کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے تا کہ کارڈیک مسلز کو خون فراہم ہو سکے۔

ج۔

 

 

ویلیم ہاروے کے دو کارنامے لکھیں۔

سوال59

ولیم ہاروے نے دل کا خون پمپ کرنے کا عمل اور بڑی آرٹریز اور وینز میں خون کا رستہ دریافت کیا۔

ج۔

 

 

آرٹری کی ساخت بیان کریں۔

سوال60

آرٹریز کی ساخت اپنے فعل سے بہت مطابقت رکھتی ہے۔ ایک آرٹری کی دیواریں تین تہوں کی بنی ہوتی ہیں۔ سب سے بیرونی تہہ کنکٹو ٹشو کی بنی ہوتی ہے۔ درمیانی تہہ سموتھ مسلز اور ایلاسٹک ٹشو کی بنی ہوتی ہے جبکہ سب سے اندرونی تہہ اینڈو تھیلیل سیلز پر مشتمل ہے۔اندرونی خالی جگہ جہاں خون بہتا ہے ہومن کہلاتی ہے۔

ج۔

 

 

لب ڈب سے کیا مراد ہے؟  دل کی ڈھڑکن کے دوران لب ڈب کی آواز کیسےپیدا ہو تی ہے؟

سوال61

جب وینٹریکلز سکڑتے ہیں تو ٹرائی کسپڈ اور بائی کسپڈ والوز بند ہو جاتے ہیں اور اس سے"لب" کی آواز پیدا ہوتی ہے۔ اسی طرح جب وینٹریکلز ریلیکس ہوتے ہیں تو سیمی لیونر والوز بند ہو جانے سے "ڈب" کی آواز پیدا ہوتی ہے۔ "لب ڈب" کی اس آواز کو سٹیتھو سکوپ کی مدد سے سنا جا سکتا ہے۔

ج۔

 

 

پلیٹ لیٹس کا کردار بیان کریں۔

سوال62

پلیٹ لیٹس خون کو جمنے میں مدد دیتے ہیں اس طرح یہ زخم پر عارضی سیل(seal) کے طور پر کام کرتے ہیں۔

ج۔

 

 

سٹو میٹا کا فعل لکھیں۔

سوال63

1۔ پودوں میں گیسوں کا تبادلہ سٹو میٹا کے ذریعے ہوتا ہے۔
2۔فوٹو سینتھی سز کے لیے سورج کی روشنی بھی فوٹو سینتھی سز کے ذریعے جذب ہوتی ہے۔

ج۔

 

 

ناقص لیوکو سائٹس بننے کی وجہ بیان کریں۔

سوال64

اس کی وجہ بون میرو یا لمف ٹشو کے سیلز میں کینسر والی میوٹیشن ہو جانا یعنی جینز میں تبدیلی ہے۔ اس میوٹیشن کی وجہ سے لیوکو سائٹس کا بننا بے قابو ہو جاتا ہے اور ناقص ہو کر سائٹس بنتے ہیں۔

ج۔

 

 

انسانی جسم میں دل کے وقوع کے متعلق لکھیں۔

سوال65

انسان کے جسم میں دل سینہ کی خلا یعنی تھوریکس کے نیچے واقع مرکز میں دونوں پھیپھڑوں کے درمیان چھاتی کی ہڈی کے نیچے واقع ہے۔

ج۔

 

 

بلڈ گروپ "O" کو یونیورسل ڈونر کیوں کہا جاتا ہے؟

سوال66

بلڈ گروپ "O" کے حامل افراد کو یونیورسل ڈونرز کہا جاتا ہے کیونکہ ان کا خون کسی بھی گروپ کے افراد کو عطیہ کیا جا سکتا ہے۔

ج۔

 

 

ریڈ بلڈ سیلز کی ساخت بیان کریں۔

سوال67

ریڈ بلڈ سیلز دونوں طرف سے مقعر ہوتے ہیں اور ایک لچکدار ممبرین رکھتے ہیں۔

ج۔

 

 

دل عموماً بائیں طرف محسوس ہوتا ہے۔ کیوں؟

سوال68

جسم میں دل عام طور پر بائیں جانب محسوس ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دل کا بائیاں خانہ (بائیاں وینٹریکل ) بہت مضبوط ہوتا ہے کیونکہ یہ خون کو سارے جسم میں پمپ کرتا ہے۔

ج۔

 

ڈینگی

 

 

 

 

ڈینگی فیور کیا ہے؟

سوال69

یہ ایک  بخار کی خطرناک قسم ہے، جو ایڈیز نامی مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔

ج۔

 

 

ڈینگی فیور کی علامات لکھیں۔

سوال70

ڈینگی بخار کی علامات: 1۔سر میں شدید درد ہونا۔ 2۔تیز بخار ہونا۔3۔جسم پر سرخ دھبے پڑنا۔4۔جوڑوں میں درد۔

ج۔

 

 

ڈینگی فیور پھیلانے والے جاندار کا نام لکھیں۔

سوال71

ڈینگی پھیلانے والے مچھر کا نام ایڈیز ہے۔

ج۔

 

 

ڈینگی فیور سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر یا حفاظتی اقدامات لکھیں۔

سوال72

1۔ گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔2۔مچھر دانی استعمال کریں۔3۔پوری آستین کے کپڑے پہنیں۔4۔مچھر سے بچاؤ کا لوشن لگائیں۔

ج۔

 

ڈینگی فیور میں مریض کے ناک، مسوڑوں اور جلد کے نیچے سے خون بہتا ہے۔وجہ بیان کریں۔

سوال73

پلیٹ لیٹس کی تعداد میں تیزی سے کمی کی وجہ سے مریض کے ناک،مسوڑوں اور جلد کے نیچے خون بہتا ہے۔

ج۔

 

 

پلیٹ لیٹس میں ڈینگی فیور کا اثر بیان کریں۔

سوال74

ڈینگی  فیور میں خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد تیزی سے کم ہوتی ہے ۔اس کی وجہ سے مریض کے ناک مسوڑوں اور جلد کے نیچے سے خون بہتا ہے۔

ج۔

 

 

ایڈیز مچھر ڈینگی فیور کیسے پھیلاتا ہے؟

سوال75

جب مادہ ایڈیز مچھر ایک متاثرہ انسان کو کاٹتا ہے تو یہ ڈینگی وائرس کو حاصل کر لیتا ہے۔ اور جب یہ متاثرہ مچھر کسی دوسرے انسان کو کاٹتا ہے تو وائسز اس کے خون میں چلے جاتے ہیں اور وائٹ بلڈ سیلز پر حملہ کرتے ہیں۔ وائٹ بلڈ سیلز میں وائرسز ریپروڈکشن کرتے ہیں اور انہیں تباہ کرتے ہیں۔ اس وجہ سے کم تعداد میں بلڈ پلیٹ لیٹس تیار ہوتے ہیں اور مریض میں بلیڈنگ ہوتی ہے۔

ج۔

 

 

ڈینگی فیور انسان کے لیے کیوں خطرناک ہے؟

سوال76

ڈینگی فیور انسان کے لیے خطرناک ہے کیونکہ جسم میں بلڈ پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو جاتی ہے اور خون کا پلازمہ رسنے لگتا ہے۔ بعض اوقات بلڈ پریشر خطرناک حد تک گر جاتا ہے اور زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ج۔

 

 

دنیا کے کن علاقوں میں ڈینگی بخار زیادہ عام ہے؟

سوال77

دنیا کے معتدل آب و ہوا والے علاقوں (فلپائن،سری لنکا، بنگلہ دیش،بھارت، پاکستان وغیرہ) میں ڈینگی بخار زیادہ عام ہے۔

ج۔

 

 

ڈینگی بخار کے مچھر کی ظاہری خصوصیات لکھیں۔

سوال78

بالغ ایڈیز 2سے 10ملی میٹر لمبا اور کالے رنگ کا ہے اس کے جسم پر سفید رنگ کے دھبے اور دھاریاں ہوتی ہیں۔

ج۔

 

 

ڈینگی فیور کی دو وجوہات تحریر کریں۔

سوال79

1۔ ایڈیز مچھر کے کاٹنے سے ۔2۔ناقابل اعتماد نکاسی۔

ج۔

 

 

ڈینگی فیور میں خون کے کون سے سیل متاثر ہوتے ہیں؟

سوال80

ڈینگی فیور میں خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد تیزی سے کم ہوتی ہے۔

ج۔

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات تفصیل سے لکھیں۔

ٹرانسپا ئر یشن کی  تعریف کریں اور اس کی رفتار پر اثر انداز ہو نے والے عوا  مل کی وضا حت کریں۔

سوال1

مائٹو کارڈیل انفارکشن کی وجوہات، علاج اور بچاؤ  تحریر کریں۔

سوال2

آرٹری اور وین  اور کپلری کی ساخت اور افعال کا موازنہ کریں۔

سوال3

لیو کیمیا اور تھیلیسیمیا کی علامات ،وجوہات اور علاج بتائیں۔

سوال4

بلڈ پلازما اور بلڈ کینسر پر نوٹ لکھیں۔

سوال5

سٹو میاٹا کے کھلنے اور بند ہونے پر نوٹ لکھیں۔

سوال6

ABOبلڈ گروپ سسٹم پر نوٹ لکھیں۔

سوال7

پودوں میں خوراک اور پانی کی ٹرانسپورٹ کس طرح ہوتی ہے؟

سوال8

ہارٹ بیٹ کی تفصیل لکھین۔

سوال9

انسان کے اینس سسٹم کی تفصیل لکھیں۔

سوال10

ریڈ بلڈ سیلز اور وائیٹ بلڈ سیلز کی وضاحت کرین۔

سوال11

پلمونری اور سسٹیمیٹک سرکولیشن پر نوٹ لکھیں۔

سوال12

کارڈیو ویسکیولر بیماریوں پر نوٹ لکھیں۔

سوال13

انسانی دل ڈبل پمپ کے طور پر کیا کام کرتا ہے؟

سوال14

انسا نی دل کے مختلف حصوں کی شکل بنا کر وضا حت کریں۔

سوال15

انسا ن کے دل کے 4 خا نے کون سے ہیں؟ ان خا نوں میں خون کی گردش بیان کریں۔

سوال16


No comments: